بورے والا: ماڈل ٹاﺅن پولیس نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب تھانہ سٹی کی حدود میں واقع کرسچین کالونی میں قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ کے دوران بہیمانہ تشدد سے ایک بوڑھے نذیر مسیح عرف بابا کالا مسیح کی ٹانگ توڑ دی۔ کرسچین کمیونٹی کے درجنوں افراد اور خواتین نے زخمی کی چارپائی سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک پر ٹائر جلا کر بورے والا چیچہ وطنی روڈ بلاک کر دی ۔ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے 5افراد کو پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیا جنہیں بعد ازاں مسلم لیگی رہنماءسردار صغیر احمد ڈوگر کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا ۔ واقعات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو اطلاع ملی کہ کرسچین کالونی حدود تھانہ سٹی میں نذیر احمد اے ایس ئی کی قیادت میں مذکورہ جگہ پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی جواری تاش پھینک کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ پولیس نے تعاقب کیا تو بوڑھا نذیر مسیح زمین پرگر پڑا جس کی ٹانگ کے اوپر سے سرکااری گاڑی گزر گئی اور اسکی ٹانگ کٹ گئی ۔ پولیس نے کرسچین برادری کے افراد محبوب مسیح ،بشیر مسیح ،جمیل مسیح ،یعقوب مسیح او رماجد مسیح کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھا کر تھانہ میں لے جا کر بند کر دیا ۔ اس وقوعہ کےخلاف اہل علاقہ اور درجنوں عیسائی مرد و خواتین نے زخمی نذیر مسیح عرف بابا کالا کو چار پائی پر رکھ کر چیچہ وطنی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس گردی کے خلاف نعرہ بازی کر تے ہوئے روڈ بلاک کر دی ۔ اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسردار صغیر احمد ڈوگر ،عبد الوحید قریشی اور دیگر مسلم لیگی کار کن وہاڑی پہنچ گئے اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے انہیں حمایت کا یقین دلایا ۔ ایس ایچ او سٹی نادر خاں بلوچ بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو انصاف فراہم کر نے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ بعد ازاں سردار صغیر احمد ڈوگر اور اقلیتی کونسلر شمعون مسیح نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس سے مذاکرات کر کے تھانہ میں بند پانچوں افراد کو رہائی دلائی۔ زخمی کالا مسیح کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کر وا دیا گیا ۔
مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 235ڈلن بنگلہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں نظریہ فروغ پاکستان تقریب کا انعقاد
بورے والا: مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 235ڈلن بنگلہ کے زیر اہتمام ایک تقریب یوم پاکستان موقع پر نظریہ فروغ پاکستان منعقد ہوئی جس کی صدارت ذوالفقار علی نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلعی وہاڑی صاحبزادہ عبد الستار بھٹی نے کی اور تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اس ملک کو معاشی ،معاشرتی بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہمیں نظریات اور پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کا پر چم تھام کر فروغ پاکستان کے لئے کام کر نا ہوگا۔ قائد پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں محمد نواز شریف اب خوشحال پاکستان کے لئے میدان عمل میں آچکے ہیں اور انہوں نے اپنے امیدواروں سے اس بات کا حلف لیا ہے کہ ہم کرپشن کریں گے اور نہ ہی کر نے کرنے دیں گے، ملکی سا لمیت کیساتھ کھیلنے والے ہاتھوں کو روکیں گے اور پاکستان کی خوشحالی اور صنعت کی بحالی کے لئے بھر پور کو شش کریں گے تاکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہواور پاکستان کے عوام خوشحال ہو سکیں ۔ جس کےلئے قائد میاں نواز شریف کے نعرے پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ان کو کامیاب کر کے ثابت کر نا ہوگا کہ ہم نظریاتی کار کن ہیں اور اپنے ملک کا دفاع کر نا جانتے ہیں اور ملک کے لئے کسی بھی قربانی سے دیغ نہیں کریں گے۔ میاں محمدنوز شریف کے پاس اب ایک مضبوط نیٹ ورک ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ میاں محمد نواز شریف کے پاس ایک ایسی انتھک ٹیم ہے جو ملکی بحرانوں کا خاتمہ کر سکتی ہے ۔ اس موقع پر محمدطیب جٹ ،محمدیونس بروکر ،میاں محمد طارق ،چوہدری ریاض احمد کاہلوں ،منظور احمد رامے ،چاچا عبد المجید ،میاں افتخار احمد ،چوہدری مشتاق احمد ،محمدیٰسین جوئیہ ،استاد عبد الحمید ،محمد سرور رحمانی،چاچا عبد المجید ،محمد ایوب میو ،حاجی غلام حسین بھٹہ اور چوہدری اکبر علی بھی موجود تھے ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔