عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی طرف سے ریٹرننگ آفیسرکی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا سلسلہ آخری روز بھی جوش و خروش سے جاری رہا
بورے والا: عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر محمد اقبال خان میو کی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل کر وانے کا سلسلہ آخری روز جوش و خروش سے جاری رہا۔ قومی اسمبلی حلقہ این اے 167کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان، سابق تحصیل ناظم بورے والا چوہدری عثمان احمد وڑائچ (آزاد) ،قاری شاہین اقبال (آزاد ) ،محمدا حد (آزاد) ،ملک محمد اقبال لنگڑیال (پیپلز پارٹی ) ،چوہدری ذوالفقار علی چوہان (پی ٹی آئی )، اصغر علی جاوید ،سلمان یوسف گھمن (پیپلز پارٹی )، شگفتہ پروین ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ملک ذوالفقار حسین اعوان (کسان اتحاد ) ،صوبائی حلقہ پی پی 233بورے والا شہر سے چوہدری بختیار احمد گوجر پاکستان مسلم لیگ(ن) ،سردار محمد شہباز ڈوگر تحریک انصاف ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر مسلم لیگ (ن)، چوہدری محمد انور وڑائچ ،چوہدری ذوالفقارعلی چوہان پاکستان تحریک انصاف ،محمد فاروق خلجی ،میاں راشد محمود (ایم کیو ایم ) ،عبد المجید بھٹی ،منزہ عابد ،سردار خالد محمود ڈوگر اورمحمد عظیم ایڈوکیٹ (کسان اتحاد) نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر وائے ۔ پاکستا ن پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 167کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان نے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن ،پیپلز لائر فورم کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گریوال ایڈوکیٹ ،سٹی صدر پی پی راﺅ فریاد علی خان ،پیپلز لیبر بیورو کے تحصیل صدر غلام حیدر جٹ ،کیپٹن محمد اسماعیل ،عبدالستار آرائیں اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات جمع کر وائے ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی امیدوار پی پی 233چوہدری بختیار احمد گوجر بھی اپنے حامی سابق ناظمین اور پارٹی کے عہدیدارو ں چوہدری عبد الجبار گوجر ،چوہدری عبد الشکور ،رانا محمد اجمل خان ،چوہدری وقار احمد ،چوہدری منیر احمد پوسوال کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کی ا۔ اسی طرح چوہدری عثمان احمد وڑائچ ،سردار محمد شہباز ڈوگر اور دیگر امیدواران اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ پہنچے اور کاغذات نامزدگی داخل کر وائے ۔ واضح رہے کہ بورے والا سے حلقہ این اے 167کے لئے اب تک 28امیدواران حلقہ پی پی 233کےلئے 36امیدواران اور حلقہ پی پی 232کے لئے 19امیدواران نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کر وا دئے ہیں ۔

ڈی پی اووہاڑی شاکر حسین داوڑ نے سکیورٹی کے انتظامات چیک کر نے کے لئے گذشتہ روزبورے والا ،وہاڑی اور میلسی کے ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر کا دورہ کی
بورے والا : ڈی پی اووہاڑی شاکر حسین داوڑ نے سکیورٹی کے انتظامات چیک کر نے کے لئے گذشتہ روزبورے والا ،وہاڑی اور میلسی کے ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پریس کلب بورے والا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جو ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے ضلع وہاڑی کی پولیس دیگر اداروں کیساتھ مل کر اس پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام شر پسند عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی کا آلہ کار نہ بنیں ۔ کسی بھی پارٹی کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔امیدواروں اور ان کے حامیوں کو عوامی اجتماعات اور ریلیوں میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ نہیں کر نے دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹرننگ آفیسر عملہ اور الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کی حفاظت کے لئے ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو جاری کرکے میاں محمد نواز شریف نے حلقہ پی پی 233بورےوالا کے عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے
بورے والا: مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو جاری کرکے میاں محمد نواز شریف نے حلقہ پی پی 233بورے والا کے عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔ لیگی حلقوں میں چوہدری ارشاد آرائیں مضبوط ترین امیدوار تصور کئے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے تحصیل صدر محمد عباس نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محمد شاہد، بوبی بھٹی، نثار انصاری، محمد جمیل رحمانی، محمد سرور، عتیق شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پہلی دفعہ (ن) کی ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے جس سے تمام لیگی دھڑوں کے ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پارٹی کے اس اقدام سے بورے والا میں مسلم لیگ مضبوط ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنی سیاست گلی ،محلوں سے شروع کی تھی اور وہ ہمیشہ مظلوموں،مزدوروں اور غریبوں کے ساتھی رہے ہیں اور ہمہ وقت ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے ہیں ۔ اب بورے والا کے عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے فیصلہ کو سر خم تسلیم کرتے ہوئے اس پر لبیک کہتے ہیں اور یہ عوام الیکشن میں انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔