Pages - Menu

منگل، 16 جولائی، 2013

 تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالا کے ڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف کی مبینہ غفلت اور انجکشن کے باعث محنت کش کا 14سالہ بیٹا عاشر نذیر جان کی بازی ہار گیا
بورے والا: تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالا کے ڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف کی مبینہ غفلت اور انجکشن کے باعث محنت کش کا 14سالہ بیٹا عاشر نذیر جان کی بازی ہار گیا ،متوفی کے والدین او رورثاءکا نعش ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر رکھ کر ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ،میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ نے ای ،ڈی او ہیلتھ کی ہدایت پر ذمہ دار ڈاکٹر اور سٹاف نرس کو معطل کر کے ضلعی دفتر صحت میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ روڈ کے محنت کش نذیر احمد بھٹی کا 14 سالہ بیٹا عاشر نذیر ایک ماہ قبل ٹرالر اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں زخمی ہو گیا تھا جس کی ایک ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی ورثاءاسے علاج کی غرض سے 12جولائی کی شام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا لے آئے جہاں ڈیوٹی پر مودجود ڈاکٹر محمد انور گجر نے انہیں داخل کرنے کے بعد کہا کہ مریض میں خون کی کمی ہے ایک بوتل خون کا بند بست کر و تاکہ صبح اس کی ٹانگ کا اپریشن کیا جا سکے والدین نے اس کےلئے Bپازٹیو گروپ خون کا بندوبست کیا تو رات کے وقت ڈاکٹر نے سٹاف نرس کو ہدایت کی کہ اسے خون کی بوتل لگا دو سٹاف نر س نے خود بوتل لگانے کی بجائے وہاں کام کرنے والے ایک کرسچیئن سویپر کے ذریعہ ڈرپ لگو ا دی اور خو دجا کر نر سنگ روم میں بیٹھ گئی ،ورثاءکے مطابق تھوڑی دیر بعد بچے پر کپکپی طار ہو گئی تو ورثاءنے فوراََ مذکورہ ڈاکٹر انور گوجر کو جا کر بتایا جو کہ ایئر کنڈیشنڈ کمر ے میں سو رہے تھے ان کی با ت سنی ان سنی کر دی دوسری جانب سٹاف نرس نے خون کی بوتل میں نشہ کے دو انجکشن ڈال کر انہیں مطمئن کر دیا ورثاءکے مطابق بلڈ میچنگ نہ ہونے کے باعث بچے کو فور ی یرقان ہو گیا اور اس کا پیٹ پھولنے لگا آج صبح بچے کی حالت غیر ہونے پر انہوں نے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکر م کو واقعہ سے آگاہ کیا جنہوں نے دوسرے ڈاکٹر کے ذریعہ چیک کروایا تو تشویشناک حالت کے باعث اسے ملتان ہسپتال جانے کو کہہ دیا مگر بچہ آج دوپہر ایک بجے کے قر یب بستر پر تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا ورثاءنے اس موت پر ذمہ داران کے خلاف ماتم کرتے ہوئے ہسپتال میں احتجاج کیا ،اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر غلام رسول زیدی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت اور مسلم لیگی کارکنان صادق نسیم چوہان اور محمد حسین بھٹی بھی اظہار یکجہتی کےلئے ہسپتال پہنچ گئے اور واقعہ پرشدید رنج و غم کا اظہار کیا ،میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر محمد اکر م رانانے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر رحمت علی عمران کی ہدایت پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد انور گوجر اور ڈیوٹی پر موجود نرس حاجر ہ فردوس کو ہسپتال سے فوری فارغ کر کے وہاڑی دفتر میں رپورٹ کرنے اور تین روز میں محکمانہ تحقیقات کا حکم دیدیا جس پر ورثاءاپنا احتجا ج ختم کر کے نعش کو لے کر گھر روانہ ہو گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے بوریوالا سیف اللہ ساجد نے سستا رمضان بازار کے معائنہ کے دوران غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ٹی ایم اے کے الیکٹر یشن خلیل احمد کو فور ی طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ہے
بورے والا : اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹر یٹر ٹی ایم اے بوریوالا سیف اللہ ساجد نے سستا رمضان بازار کے معائنہ کے دوران غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ٹی ایم اے کے الیکٹر یشن خلیل احمد کو فور ی طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ہے دریں اثناءایڈمنسٹریٹر نے ٹی ایم اے چوہدری نعیم اللہ وڑائچ کے ہمراہ رمضان بازار میں اشیا ءخورد نوش کی قیمتوں اور میعار کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ضروری ہدایت بھی جاری کیں اور ٹی ایم اے کے عملہ کو صفائی اور پانی کے چھڑکاﺅ کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
 ڈی ۔ پی۔ او صادق علی ڈوگر نے سستا رمضان بازار بوریوالا کا دورہ کیا ،سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور میعار کے بارے میں خریداروں سے معلومات حاصل کیں
بورے والا: وہاڑی کے نئے ڈی ۔پی ۔او صادق علی ڈوگر نے قائمقام ڈی سی او مدثر ریاض ملک کے ہمراہ سستا رمضان بازار بوریوالا کا دورہ کیا ،سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور میعار کے بارے میں خریداروں سے معلومات حاصل کیں ،تفصیلات کےمطابق ڈی ،پی ،او وہاڑی صادق علی ڈوگر اور قائمقام ڈی سی او مدثر ریاض ملک اچانک رمضان بازار بوریوالا پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد اور ڈی ایس پی قلب عباس خاں نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر تحصیل آفیسر ریگولیشن امتیاز احمد جوئیہ ٹی اوایف سلیم محسن خا ن چیف انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد اسلم شاہ ایس،ایچ ،او ماڈل ٹاﺅن محمد اسلم چیمہ اور صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی بھی موجودتھے ،ڈی ،سی ،او اور ڈی ،پی ،او نے کہا کہ حکومت پنجاب سستارمضان بازار میں صارفین کو میعاری اشیاءکی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے جبکہ بازار میں کسی بھی مشکل کی صورت میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جاسکتاہے انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے خریداروں کی سہولت کےلئے سایہ اور بیٹھنے کا انتظام واقعی قابل تعریف ہے ڈی ،سی ،او نے ہدایت کی کہ بازار میں مزید فروٹ سزیوں ،گوشت اور کریانہ کی قیمتوں کی کمی کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
 احترام رمضام آرڈئینس کی خلاف ورزی پر دوکانداروں اور 2ہوٹل مالکان کو موقع پر ہی جرمانے کئے
بورے والا : اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بوریوالا سیف اللہ ساجد نے بوریوالا شہر کے بازاروں اورنواحی اڈہ جات کا معائنہ کیا اور قیمتوںو اوزان کی چیکنگ کے علاوہ احترام رمضام آرڈئینس کی خلاف ورزی پر دوکانداروں اور 2ہوٹل مالکان کو موقع پر ہی جرمانے کئے ،اسسٹنٹ کمشنر نے اڈہ مانا موڑ کے قریب ہوٹل اور غلام دستگیر ہوٹل کے مالکان کو 500 روپے فی کس جبکہ گول چوک میں کھجور مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والے فریاد علی کو بھی 500روپے جرمانہ کیا انہوں نے دوکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ اپنی مصنوعات کی قیمتوں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور گرانفروشی سے اجتناب کریں وگرنہ جرمانہ کے علاوہ انہیں قید کی سزا بھی دی جائے گی انہوں نے مختلف مدوں میں مجموعی طور پر 16ہزار روپے کے نقد جرمانے کئے۔
سات نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کے زورپر گھرمیں داخل ہو کر تمام اہل خانہ کو تشدد کے بعد کمرہ میں بند کر کے طلائی زیورات نقدی وغیر ہ لوٹنے کے علاوہ اس کی نوجوان بہن کو بھی اغواءکر کے فرار ہو گئے
بورے والا: بوریوالا کے نواحی گاﺅں میں زمیندار کے گھرسے مسلح ڈکیتی کی واردات سات نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کے زورپر گھرمیں داخل ہو کر تمام اہل خانہ کو تشدد کے بعد کمرہ میں بند کر کے طلائی زیورات نقدی وغیر ہ لوٹنے کے علاوہ اس کی نوجوان بہن کو بھی اغواءکر کے فرار ہو گئے ،واقعات کے مطابق چک نمبر 47 کے بی کا زمیندار علی شیر لنگڑیال گذشتہ شب گھر میں سو رہا تھاکہ اچانک صحن میں سات مسلح افراد کی موجودگی پر کمرہ سے باہر نکلا تو دو ملزمان نے اسے تھپڑ مارنے کے بعد اسلحہ تان کر کمر ہ میں بند کر دیا اور مطالبہ کیا کیہ گھر میں موجود نقدی وغیر ہ حوالے کر دو ،ملزمان نے علی شیر کی بیوی اور بچوں کو قابو کر کے دوسرے کمرے میں بند کر کے اس کی بیوی کے ڈیڑھ تولہ زیورات نقدی 1,75000لاکھ وغیر ہ چھین لئے اور جاتے ہوئے علی شیر کی ہمشیرہ سکینہ بی بی کو بھی اسلحہ کے زور پر اغواءکر کے فرار ہو گئے ملزمان کے چلے جانے کا یقین ہونے پر پڑوسیوں نے شورشرابے پر تمام یرغمالی اہل خانہ کو رہاکر وایا ،پولیس تھانہ فتح شاہ نے زیر فعہ 380-458ت۔پ مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔
 تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزموں نے شہر سے گھر جانے والے نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی دو موبائل فون چھین لئے 
بورے والا: تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزموں نے شہر سے گھر جانے والے نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی دو موبائل فون چھین لئے ،تفصیلات کے مطابق مرضی پورہ کا رہائشی اعجا ز علی گذشتہ شب 11بجے شہر سے گھر جارہا تھا کہ چک نمبر 437ای بی قبر ستان کے نزدیک تین مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک کر اس کی 125 موٹر سائیکل نمبر 3994وی ،آر،این ،8500روپے نقدی اور دو عدد بلیک بیر ی موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے اعجاز علی کی درخواست پر کامران اشر ف بھٹی سکنہ حبیب کالونی اور 2نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392ت،پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
کسانوں کی سہولت کے لیے ملت ٹریکٹرز نے مارکیٹ میں دو نئے ماڈلز اورمتعارف کروادئیے ہیں
بورے والا: پاکستان کے سب سے بڑ ے ٹر یکٹرساز ادارے ملت ٹریکٹرز نے حکومت پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کو کامیاب بنانے کےلئے مارکیٹ میں دونئے ماڈلز ایم ایف 350اورایم ایف 360 متعارف کروادئیے ہیں جن کے استعمال سے کاشتکار اور کسان خوشحا ل ہونگے اور قومی زرعی پیدوار میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار وہاڑی ٹریکٹرز وہاڑی کے زیر اہتمام بنک لمیٹڈ وہاڑی محمد عارف چیمہ نے کیاملت ٹریکٹرز ملتان کے ایریا مینجر ذیشان عارف نے میسی فرگوسن ٹریکٹرز کے نئے ماڈلز میں ہونے والی تبدیلیوں اور بہتر پر زہ جات کے اضافہ پر کاشتکاروں کو بریفنگ دی اور ملت ٹریکٹرز کی جانب سے گرین ٹریکٹرز مالکان کو بذریعہ قرعہ اندازی ایک 70سی -سی موٹر سائیکل دیا گیا قرعہ اندازی کے ذریعہ چک 124ای۔بی بوریوالا کے خوش نصیب ٹریکٹر مالک محمد رمضان نے ایریا مینجر ملت ٹریکٹر لمیٹڈ ذیشان عارف اور مینجر زرعی ترقیاتی بنک عارف چیمہ کے ہاتھ سے انعامی موٹرسائیکل کی چابی حاصل کی تقریب کے میزبان مینجر وہاڑی ٹریکٹر حاجی محمد اعظم علوی نے بھی خطاب کیا تقریب میں ملت ٹریکٹر ز کے فیلڈ آفیسر چوہدری کرم الہیٰ طور لیاقت علی چوہدری امانت علی ،احمد خان بلوچ اور محمد شہباز بٹ کے علاوہ علاقہ بھر کے کاشتکار نمائندوں اور گرین ٹریکٹر اونرزنے بھی شرکت کی ۔

مکمل تحریر اور تبصرے>>
ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں صارفین کو سستے داموں اشیاءخوردنوش کی فراہمی کے لیے سستے بازار لگا کر حکومت نے عام لوگوں کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کیا ہے
 ممبر قو می اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں 
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر قو می اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر صوبائی اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں صارفین کو سستے داموںاشیاءخوردنوش کی فراہمی کے لیے سستے بازار لگا کر حکومت نے عام لوگوں کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کروڑوں روپے کی سبسدی بھی مختص کی ہے رمضان بازاروں میں قیمتوں کے معیار کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے لیے ا قدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے ہمراہ ستا رمضان بازار کے معائنہ کے دوران مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اس موقع پر خریداری کر نے والی خواتین اور دیگر شہریوں سے رمضان بازار میں اشیاءخوردنوش کے معیار اور انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں اور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا انہوں نے رمضان بازار میں لگائے گئے یوٹیلٹی سٹور، آٹے کے کاونٹر سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا علاوہ ازیں خریداروں کے لیے ٹی ایم اے کی طرف سے بنائی گئی ٹائلٹ اور سائے کے انتطامات کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی عبدالرشید بھٹی، مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر اے غفار پاشا،صدر مسلم لیگ بورے والاغلام رسول زیدی، سابق ناظمین چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری سجاد حید رگجر ، منظور برکت ماڑی والا، رانا غلام مرتضی، ڈاکٹر محمد سرور، عبدالطیف غزنوی، داکٹر محمد عباس، ڈاکٹر رضوان، محمد ناصر علوی، محمد حسین بھٹی، بائی تنویر احمد، صادق نسیم چوہان ، مشتاق احمد بھٹی، چوہدری منظور احمد اور میاں مظہر کے علاوہ دیگر مسلم لیگی کارکنان بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بوریوالا کے قریب برصغیر کے معروف صوفی بزرگ دیوان چاولی مشائخ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

بورے والا : بوریوالا کے قریب برصغیر کے معروف صوفی بزرگ دیوان چاولی مشائخ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی بوریوالا چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے مسلم لیگی رہنماﺅں حاجی عبدالرشید بھٹی پیر بختیار عالم ،میاں مختار علی لنگا غلام رسول زیدی کے ہمراہ کارکنوں کے جلوس کی شکل میں دربار پر حاضر ی دی اور چادر چڑھائی دربار عالیہ کے سجاد ہ نشین پیر اللہ بخش نظامی اور پیر نور محمد چاولیانہ نے ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد ارائیں اوردیگر رہنماﺅں کی چادر پوشی کی ،چوہدری ارشاداحمد ارائیں نے پیر نور محمد اور پیر اللہ بخش نظامی کے ڈیرہ جا ت پر تقسیم لنگر کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں اور ان کے حامیوں خالد شہر یا ،شبیر احمد وغیرہ نے ڈھول کی تھاپ پر مسلم لیگی قافلے کے شرکاءکا استقبال کی ااور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،اس موقع پر مسلم لیگی سرگرم کارکنان صادق نسیم چوہان ، میاں مظہر حسین ،ڈاکٹر ارشاد احمد ، ملک عمران احمد ،لطیف غزنوی ملک محمد انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
 رمضان بازاروں میں خریداری کےلئے آنے والے مرد خواتین کو عزت و احترام دینا اور ان سے حسن سلوک کرنا سرکاری اہلکاروں کی ذمہ داری ہےقائمقام ڈی سی او وہاڑی مدثر ریاض ملک
بورے والا : قائمقام ڈی سی او وہاڑی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں خریداری کےلئے آنے والے مرد خواتین کو عزت و احترام دینا اور ان سے حسن سلوک کرنا سرکاری اہلکاروں کی ذمہ داری ہے حکومت کا مقصد رمضان بازاروں میں بارعایت اور معیاری اشیاءخورد ونوش کی فراہمی اور انہیں سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ان خیالات کا ااظہار انہوں نے کالج روڈ پر ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی کے اشتراک سے لگائے گئے سستارمضان بازار کے موقع پر قائمقام ڈی پی او وہاڑی جاوید اقبال نادر کے ہمراہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، ڈی ایس پی ،قلب عباس خان ،ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ سیکرٹری ماکیٹ کمیٹی شیخ جواد اشرف چیف انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد اسلم شاہ ٹی او فنانس سلیم محسن خان ایس ایچ او ماڈل محمد اسلم چیمہ ،ٹی او آر امتیاز احمد جوئیہ ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی بھی موجود تھے ،ڈی سی او مدثر ریاض ملک نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میںگرانفروشی کرنے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا قائمقام ڈی پی او جاوید اقبال نادر نے پولیس انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازار میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں 

مسلح ڈکیتی میں ناکامی پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ڈاکو ہوائی فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے
بورے والا : مسلح ڈکیتی میں ناکامی پر ڈاکوﺅںکی فائرنگ سے نوجوان زخمی ڈاکو ہوائی فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے واقعات کے مطابق نواحی چک نمبر 259ای -بی کے رہائشی کاشتکار عبدالمالک ارائیں کے گھر گذشتہ شب چھ نامعلوم مسلح افراد دیوار پھاند کر اندر داخل ہو گئے اور دروازے توڑنا شروع کردئیے شو رسن کر چھت پر سویا ہوا عبدالمالک کا نوجوان بیٹے ساجد محمود نے چھت سے ینچے آ کر ڈاکوﺅں سے مزاحمت شر وع کردی جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی وہ زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا تونامعلوم ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گھر سے کچھ لوٹے بغیر ہی پیدل فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر نادر خان بلوچ نفر ی کے ہمر اہ موقع پر پہنچ گئے ساجد محمود کی ٹانگ فر یکچر ہونے کے باعث اسے لاہور ریفر کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزموںکی تلاش جاری ہے یہ ڈکیتی کی واردات نہیں بلکہ کسی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے وقوعہ کی مختلف پہلوﺅں پر غور کر رہی ہے۔ 
بوریوالا چیچہ وطنی روڈ پر بے قابو ٹرالر سٹرک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا گیا حادثہ میں ٹرالر ڈرائیور موقع پر جان بحق جبکہ ہیلپر زخمی ہو گیا
بورے والا: بوریوالا چیچہ وطنی روڈ پر بے قابو ٹرالر سٹرک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا گیا حادثہ میں ٹرالر ڈرائیور موقع پر جان بحق جبکہ ہیلپر زخمی ہو گیا ،واقعات کےمطابق عارف والا کے چک 41 ای بی کارہائشی احمد علی ٹرالر لے کر گذشتہ روز بوریوالا سے چیچہ وطنی جارہاتھا چک421 ای بی کے قریب تیز رفتار ی کے باعث ٹرالر بے قابو ہو کر سٹر ک کنارے کھڑے ایک درخت سے ٹکرا گیا ،جس کے نتیجہ میں ڈرائیور احمد علی جاں بحق ہو گیا اور ہیلپر شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروایا گیا اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر کا روائی شروع کر دی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
 واپڈا میں ایسے ملازمین قابل تعریف ہیں جو باعزت طور پر اپنی مدت ملازمت کے دوران محکمہ کے افسران اور عوام میں رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں
بورے والا : ایکسئین واپڈا میپکو ڈویژ ن بوریوالا ملک محمد اشفا ق اوعوان نے کہا ہے کہ واپڈا کا محکمہ موجودہ دور میں صحیح معنوں میں براہ راست صارفین سے تعلق رکھتا ہے ایسے ملازمین قابل تعریف ہیں جو باعزت طور پر اپنی مدت ملازمت کے دوران محکمہ کے افسران اور عوام میں رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں محکمہ کو ان پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کلرک چوہدری محمد افضل گوجر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے رہنماﺅں چوہدری شاہد باری چوہان ،رانا شمشاد علی اور چوہدری محمد افضل گوجر نے بھی خطاب کیا ملک محمد اشفاق اعوان نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ہیڈ کلرک محمد افضل گوجر نے اپنی مدت ملازت کے دوران محکمہ کے افسران اور عام شہریوں کی عزت نفس کا احترام کیا اور ہمیشہ محکمہ واپڈا کے مفادات کو پیش نظر رکھا انہوں نے جس فرض شناسی اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کی وہ دیگر ملازمین کےلئے مشعل راہ ہے چیئرمین واپڈا یونین شاہد باری چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دیر ینہ ساتھی کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے ان کی آئندہ زندگی میں مصروفیات اور کامیابیوں کےلئے دعاگو ہیں ،ریٹائرڈ ہیڈ کلرک چوہدری محمد افضل گوجر نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا کے افسران اور سٹاف کی طرف سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا ،تقریب الوداعی میں واپڈا میپکو ایس ،ڈی اوز رشید الرحمان ،رانا نذر حسین ، میاں غلام رسول سکھیرا کے علاوہ ڈویژنل اکاﺅنٹنٹ محمد شفیع خان ڈلانہ ،چوہدری محمد ارشد ٹی اے ، ایل ایس چوہدری محمد سلیم سب ڈویژنل چیئرمین یونین ،محمد انور بھٹی ڈویژنل وائس چیئرمین بابا محمد ارشد ، مظہر احمد بھٹی محبت علی سمیت واپڈا ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
 پنجاب بھر کے اضلاع میں اساتذہ و خواتین ٹیچرز کی ٹریننگ رمضان المبارک میں اساتذہ سے بڑی زیادتی ہے
بورے ولا : پنجاب ٹیچرز یونین ضلع وہاڑی کے ضلعی صدر مرزا طارق محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈائر یکیٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ نے غیر ملکی ایجنڈا کے تحت برطانوی ماہر تعلیم مائیکل با برکی زیرنگرانی پنجاب بھر کے اضلاع میں اساتذہ و خواتین ٹیچرز کی ٹریننگ رمضان المبارک میں 08جولائی سے شروع کی ہے جو کہ اساتذہ سے بڑی زیادتی ہے رمضان المبارک کے متبر ک ایام میں جو کہ مسلما نو ں کا عبادات اورذکر و اذکار کا عظیم مہینہ ہے اساتذہ کو عبادات اور روزہ کے فرائض منصبی ادا کرنے میں انتہائی مسائل و مشکالات کا سامنا ہو گا اوراس طرح یہودی ایجنڈا کے تحت اساتذہ و معلمات ٹیچرز کےلئے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع وہاڑی کے صدر مرزا طارق محمود ، سینئر نائب صدر فریا علی جٹ ،ناتب صدر فقیر محمد بھٹی ، لیگل ایڈوائزر آصف رفیق ، ضلعی جنر ل سیکرٹر ی ملک عبدالرحیم ، حاجی رشید احمد ،میاں لیاقت علی ، میاں قاسم علی ، خلیل احمد ،چوہدری ، ضلعی وہاڑی خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر میڈم شمیم ڈوگر ، خواتین ونگ ضلع کی نائب صدر میڈم عذرا فردوس نے ا س ظالما نہ ٹریننگ کی بھرپور مذمت کرئے ہوئے سیکر ٹر ی تعلیم پنجاب عبدالجبار شاہین اور (PD )ڈائریکٹر ندیم ارشاد کیانی سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ ضلع وہاڑی کی ٹریننگ رمضان المبارک کے بعد شروع کروائی جائے ورنہ پنجا ب ٹیچر ز یونین احتجاجی تحریک اور قانو نی چارہ جوئی کرنے پر مجبور ہوگی ۔
 مصر حکومت پر شب خون مارکر امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ذریعے کہیں بھی اسلامی حکومت قائم نہیں کی جاسکتی
 بورے والا: اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر راﺅ حبیب الرحمٰن نے کہ اہے کہ مصر حکومت پر شب خون مارکر امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ذریعے کہیں بھی اسلامی حکومت قائم نہیں کی جاسکتی عالمی برادری اقوام متحدہ اور جمہوریت کے حامی اس غاصبانہ قبضہ پر خاموش تماشائی کیوں بنے ہوئے ہیں امریکہ بہادر کو ڈاکٹر محمد مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر کوئی خاص تشویش نہیں ہوئی ان خیالات کا ظہار انہوںنے اپنے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ مصر میں جمہوریت کے قاتل ہی جمہوریت کے علمبردار ہیں امت مسلمہ کو اس بات پر فکر کرنا ہو گی کہ الجزائر ،فلسطین اور مصر میں عالمی برادر ی کو جمہوریت کیوں قبو ل نہیں ہے انہوں نے مزید کہ کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اسلامی ملک بنانا چاہیے تاکہ امریکہ اور یورپ کی مدمعاشی کے سامنے بند باندھا ہو گا۔

مکمل تحریر اور تبصرے>>
 رمضان المبارک کے مقد س مہینہ میں سستی اور میعاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی کویقینی بنانے کےلئے تمام شہروں میں سستے رمضان بازار قائم کر دئے ہیں
بورے والا: وزیر اعلیٰ رمضان بازار کمیٹی ضلع وہاڑی کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے ایم پی نعیم اختر بھابھہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینہ میں عام آدمی کو سستی اور میعاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی کویقینی بنانے کےلئے پنجاب حکومت نے تمام شہروں میں سستے رمضان بازار قائم کر دئے ہیں جہا ں عام بازارسے کم نرخوں پر میعاری اشیاءو افر مقدار میں موجود ہوں گی ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے قائمقام ڈی ۔سی ۔او وہاڑی مدثر ریاض ملک کے ہمراہ ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے کالج روڈ پر لگائے گئے سستا رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ،ٹی او آر امتیاز احمد جوئیہ ، چیف انسپکٹر مارکتٹ کمیٹی محمد اسلم شاہ اور صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے نعیم اختر بھابھہ نے بتایا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 20 کلو آٹے کا تھیلہ عام بازار سے 100روپے کم نر خوں پردستیاب ہو گا جس کے لئے رمضان بازاروں کے علاوہ محکمہ خوراک کی قائم کردہ فیئر پرائس شاپس پر بھی یہ آٹے کے تھیلے فراہم کئے جائیں گے اس بازار کو کامیاب بنانے کےلئے مقامی تاجروںکے تعاون سے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر سیف اللہ ساجد نے بر یفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبز کلر کے تھیلوں میں مہیا کردہ آٹے کے 760تھیلے جبکہ رمضان بازار گگو منڈی میں روزانہ 328تھیلے جن کا وزن 10کلو ہو گا اور یہ 315روپے کے حساب سے فروخت ہو گا ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ سیکیورٹی کے نظام کےلئے تین سی ،سی، ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں قائمقام ڈی ،سی ،او نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیاءکی قیمتوں اور میعارپر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ گرانفروشی کے سد باب کیلئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ریونیو سٹاف چھاپے مارے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی ،سی ،او مدثر ریاض ملک نے ٹی ایم اے بوریوالا کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازارکے انتظامات کو مثالی قرار ہوئے کہا کہ یہ ایک ماڈل سستا رمضان بازار ہوگا ایسے بازار وہاڑی اور میلسی کے شہروں میں بھی لگائے جارہے ہیں ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
ماہ رمضان میں بورے والا شہر کے 13مقامات پر افطار دستر خوان لگائے جا رہے ہیں
بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر بورےو الا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ماہ رمضان میں بورے والا شہر کے 13مقامات پر افطار دستر خوان لگائے جا رہے ہیں جہاں مخیر حضرات کے تعاون سے روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردنوش گھی ،دالیں ،چاول ،فروٹ ،آٹا ،سبزیاں ،گوشت ،کھجوریں وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں سرکاری محکموں کے افسران ،تاجران ،صنعتکاران اور دیگر نمائندہ شہریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ ،تحصیلدار چوہدری محمد طاہر بوٹا ،نائب تحصیلدار سید تقی احمد شاہ ،فوڈ انسپکٹر محمد ارشاد بھٹی ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،جنرل سیکرٹری صغیر احمد رامے ،چاچا محمد اسلم ،شیخ ظہور احمد ،گھی ملز ایسو سی ایشن کے میاں محمد اشفاق ،فلورملز ایسو سی ایشن کے نمائندگان رانا محمد مظفر خان ،شیخ محمد یونس ،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں ،مظہر اقبال چوہدری ،محمد جاوید ،پٹواری شہر محمد سعید بھٹی نے بھی شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ مجوزہ رمضان دستر خوان کے مقامات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کیں ۔ درایں اثناءاسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے ای ڈی او زراعت شہزاد صابر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بورے والا اور ٹی او آئی اینڈ ایس کے ہمراہ کالج روڈ بورےو الا اور مین روڈ گگو منڈی میں مجوزہ سستا رمضان بازار و ں کے لئے مختص مقامات کا بھی معائنہ کیا اور وہاں خریداروں کےلئے پارکنگ ،ٹائلٹ سسٹم سمیت دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں 
مکمل تحریر اور تبصرے>>
 تھانہ سٹی کی حراست سے ہتھکڑیا ں کھو ل کر کا ر چور گروہ کے دو ارکان فرار ہو گئے
بورے والا: پولیس تھانہ سٹی کی حراست سے ہتھکڑیا ں کھو ل کر کا ر چور گروہ کے دو ارکان فرار ہو گئے ،قائمقام ڈی ،پی ،او کے حکم پر مجرمانہ غفلت کے الزام میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور ایک سب انسپکٹرسمیت پانچ پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملازمین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔،واقعات کے مطابق تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر محمد آصف چوہان نے چند روز قبل کار چوری کی منظم وارداتوں میں ملوث دو ملزمان تصور حسین ولد غلام سرور اور محمد اقبال ولد محمد نواز اقوام سہو سکنہ کوٹ غلام قادر مو ضع الہ آباد لڈن کو گرفتار کر کے تفشیش کی تو ملزمان نے کار چوری کی تین وارداتوں کا اعتراف کر کے تینوں کاریں برآمد کر داد یں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر ی 207/13زیر دفعہ 420-471-468درج تھا جس میں وہ باقاعدہ گرفتار تھے تھانہ سٹی میں باقاعدہ حوالات نہ ہونے کے باعث ملزمان کو ہتھکڑیاں لگاکر ایک کمرہ میں رکھا گیا تھا جن پر ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد ڈیوٹی دے رہے تھے کہ گذشتہ سے پیوستہ نصف شب کے دوران ملزما ن پولیس ملازمین کی نیند کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے کمرہ سے ہتھکڑیاں کھو ل کر فرار ہو گئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی قلب عبا س خان تھانہ سٹی پہنچ گئے اور ڈی ،پی ،او کے حکم پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ملک عجاز احمد، سب انسپکٹر محمد آصف چوہان، ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار، محر ر محمد امین ،نائب محر رمحمد مشتاق سنتر ی کے خلاف 155سی پولیس آرڈر زیر دفعہ 223-224ت پ مقدمہ درج کر کے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار وں کو گرفتار کرکے تھانہ صدر کی حوالات میں بند کر دیا گیا 
نئے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے گژشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھا ل کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی
بورے والا: نئے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے گژشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھا ل کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی انکے پیش رو اسسٹنٹ کمشنر رائے نعیم اللہ بھٹی کا تبادلہ بطور او ایس ڈی لاہور کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ سیف اللہ ساجد دو ماہ قبل بھی بوریوالا میں اسسٹنٹ کمشنر تعینا ت رہ چکے ہیں جنہیں الیکشن میں ہونے والے تبادلہ جات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال تبدیل کر دیا گیا تھا۔ بورے والا کے عوامی سماجی شہری حلقوں نے سیف اللہ ساجد کی بطور اسسٹنٹ کمشنر دوبارہ تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ہفتہ، 15 جون، 2013

وڑائچ ٹاﺅن میں سفاک شخص نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو چھری سے ذبح کر نے کے بعد پسٹل سے خود کشی کر لی

بورے والا: وڑائچ ٹاﺅن میں سفاک شخص نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو چھری سے ذبح کر نے کے بعد پسٹل سے خود کشی کر لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے قریب واقع زرگر کی شاپ کا مالک محمد حنیف زاہد جو کہ نواحی گاﺅں چک نمبر 483ای بی کا رہائشی تھا تقریباََ 20روز قبل وڑائچ ٹاﺅن میں کرایہ کے ایک مکان میں شفٹ ہوا تھا تاکہ بچے تعلیم حاصل کر سکیں ۔ جمعہ اور ہفتہ کی شب ملزم محمد حنیف نے اپنے پورے خاندان کو چائے میں نشہ ملا کر بے ہوش کر دیا اور رات کے ڈیڑھ بجے تیز دھار چھری سے گھر کے صحن میں اپنی 35سالہ بیوی ساجدہ بی بی ،16سالہ بیٹی طیبہ زاہد ،12سالہ بیٹے علی رضا ،10سالہ بیٹے حمزہ اور 8آٹھ سالہ بیٹی آمنہ بی بی کو یکے بعد دیگرے ایک ہی جگہ پر لٹا کر انتہائی بے دردی سے ذبح کر کے نعشیں چارپائیوں پر ڈال کرگاﺅں میں اپنے چھوٹے بھائی سہیل کر فون پر بتایا کہ میں نے اپنے سارے خاندان کو قتل کر دیا ہے ۔ اور اب میں خود کشی کر رہا ہوں کیونکہ میں اپنے گھریلو حالات کے باعث شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہوں ۔ میرے کوٹ کی جیب میں وصیت نامہ موجود ہے نکال کر پولیس کو دے دینا تاکہ پولیس کسی محلے دار کو قتل کے الزام میں تنگ نہ کرے ۔ وصیت نامہ میں تحریر ہے کہ میرے ماں باپ سے کہنا کہ وہ مجھے معاف کر دیں اور ہماری تمام لاشوں کو گاﺅں کے قبرستان میں اچھے طریقے سے دفن کر کے بورے والا میں اپنا کاروبا ر ختم کر کے لاہور چلے جانا ۔ موبائل فون پر سانحہ کی اطلاع پر بھائی نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو اطلاع دی ۔ ڈی ایس پی بورے والاقلب عباس خان پولیس نفری کے ہمراہ مذکورہ مکان پر پہنچے جس کا صحن مقتل گاہ بنا ہوا تھا اور ہر آنکھ اس سانحہ پر اشک بار تھی ۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کر دیا ہے ۔ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>