بورے والا: وڑائچ ٹاﺅن میں سفاک شخص نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو چھری سے ذبح کر نے کے بعد پسٹل سے خود کشی کر لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے قریب واقع زرگر کی شاپ کا مالک محمد حنیف زاہد جو کہ نواحی گاﺅں چک نمبر 483ای بی کا رہائشی تھا تقریباََ 20روز قبل وڑائچ ٹاﺅن میں کرایہ کے ایک مکان میں شفٹ ہوا تھا تاکہ بچے تعلیم حاصل کر سکیں ۔ جمعہ اور ہفتہ کی شب ملزم محمد حنیف نے اپنے پورے خاندان کو چائے میں نشہ ملا کر بے ہوش کر دیا اور رات کے ڈیڑھ بجے تیز دھار چھری سے گھر کے صحن میں اپنی 35سالہ بیوی ساجدہ بی بی ،16سالہ بیٹی طیبہ زاہد ،12سالہ بیٹے علی رضا ،10سالہ بیٹے حمزہ اور 8آٹھ سالہ بیٹی آمنہ بی بی کو یکے بعد دیگرے ایک ہی جگہ پر لٹا کر انتہائی بے دردی سے ذبح کر کے نعشیں چارپائیوں پر ڈال کرگاﺅں میں اپنے چھوٹے بھائی سہیل کر فون پر بتایا کہ میں نے اپنے سارے خاندان کو قتل کر دیا ہے ۔ اور اب میں خود کشی کر رہا ہوں کیونکہ میں اپنے گھریلو حالات کے باعث شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہوں ۔ میرے کوٹ کی جیب میں وصیت نامہ موجود ہے نکال کر پولیس کو دے دینا تاکہ پولیس کسی محلے دار کو قتل کے الزام میں تنگ نہ کرے ۔ وصیت نامہ میں تحریر ہے کہ میرے ماں باپ سے کہنا کہ وہ مجھے معاف کر دیں اور ہماری تمام لاشوں کو گاﺅں کے قبرستان میں اچھے طریقے سے دفن کر کے بورے والا میں اپنا کاروبا ر ختم کر کے لاہور چلے جانا ۔ موبائل فون پر سانحہ کی اطلاع پر بھائی نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو اطلاع دی ۔ ڈی ایس پی بورے والاقلب عباس خان پولیس نفری کے ہمراہ مذکورہ مکان پر پہنچے جس کا صحن مقتل گاہ بنا ہوا تھا اور ہر آنکھ اس سانحہ پر اشک بار تھی ۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کر دیا ہے ۔ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔