ماہ رمضان میں بورے والا شہر کے 13مقامات پر افطار دستر خوان لگائے جا رہے ہیں
بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر بورےو الا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ماہ رمضان میں بورے والا شہر کے 13مقامات پر افطار دستر خوان لگائے جا رہے ہیں جہاں مخیر حضرات کے تعاون سے روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردنوش گھی ،دالیں ،چاول ،فروٹ ،آٹا ،سبزیاں ،گوشت ،کھجوریں وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں سرکاری محکموں کے افسران ،تاجران ،صنعتکاران اور دیگر نمائندہ شہریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ ،تحصیلدار چوہدری محمد طاہر بوٹا ،نائب تحصیلدار سید تقی احمد شاہ ،فوڈ انسپکٹر محمد ارشاد بھٹی ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،جنرل سیکرٹری صغیر احمد رامے ،چاچا محمد اسلم ،شیخ ظہور احمد ،گھی ملز ایسو سی ایشن کے میاں محمد اشفاق ،فلورملز ایسو سی ایشن کے نمائندگان رانا محمد مظفر خان ،شیخ محمد یونس ،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں ،مظہر اقبال چوہدری ،محمد جاوید ،پٹواری شہر محمد سعید بھٹی نے بھی شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ مجوزہ رمضان دستر خوان کے مقامات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کیں ۔ درایں اثناءاسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے ای ڈی او زراعت شہزاد صابر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بورے والا اور ٹی او آئی اینڈ ایس کے ہمراہ کالج روڈ بورےو الا اور مین روڈ گگو منڈی میں مجوزہ سستا رمضان بازار و ں کے لئے مختص مقامات کا بھی معائنہ کیا اور وہاں خریداروں کےلئے پارکنگ ،ٹائلٹ سسٹم سمیت دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔