Pages - Menu

منگل، 16 جولائی، 2013

 واپڈا میں ایسے ملازمین قابل تعریف ہیں جو باعزت طور پر اپنی مدت ملازمت کے دوران محکمہ کے افسران اور عوام میں رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں
بورے والا : ایکسئین واپڈا میپکو ڈویژ ن بوریوالا ملک محمد اشفا ق اوعوان نے کہا ہے کہ واپڈا کا محکمہ موجودہ دور میں صحیح معنوں میں براہ راست صارفین سے تعلق رکھتا ہے ایسے ملازمین قابل تعریف ہیں جو باعزت طور پر اپنی مدت ملازمت کے دوران محکمہ کے افسران اور عوام میں رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں محکمہ کو ان پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کلرک چوہدری محمد افضل گوجر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے رہنماﺅں چوہدری شاہد باری چوہان ،رانا شمشاد علی اور چوہدری محمد افضل گوجر نے بھی خطاب کیا ملک محمد اشفاق اعوان نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ہیڈ کلرک محمد افضل گوجر نے اپنی مدت ملازت کے دوران محکمہ کے افسران اور عام شہریوں کی عزت نفس کا احترام کیا اور ہمیشہ محکمہ واپڈا کے مفادات کو پیش نظر رکھا انہوں نے جس فرض شناسی اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کی وہ دیگر ملازمین کےلئے مشعل راہ ہے چیئرمین واپڈا یونین شاہد باری چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دیر ینہ ساتھی کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے ان کی آئندہ زندگی میں مصروفیات اور کامیابیوں کےلئے دعاگو ہیں ،ریٹائرڈ ہیڈ کلرک چوہدری محمد افضل گوجر نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا کے افسران اور سٹاف کی طرف سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا ،تقریب الوداعی میں واپڈا میپکو ایس ،ڈی اوز رشید الرحمان ،رانا نذر حسین ، میاں غلام رسول سکھیرا کے علاوہ ڈویژنل اکاﺅنٹنٹ محمد شفیع خان ڈلانہ ،چوہدری محمد ارشد ٹی اے ، ایل ایس چوہدری محمد سلیم سب ڈویژنل چیئرمین یونین ،محمد انور بھٹی ڈویژنل وائس چیئرمین بابا محمد ارشد ، مظہر احمد بھٹی محبت علی سمیت واپڈا ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
 پنجاب بھر کے اضلاع میں اساتذہ و خواتین ٹیچرز کی ٹریننگ رمضان المبارک میں اساتذہ سے بڑی زیادتی ہے
بورے ولا : پنجاب ٹیچرز یونین ضلع وہاڑی کے ضلعی صدر مرزا طارق محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈائر یکیٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ نے غیر ملکی ایجنڈا کے تحت برطانوی ماہر تعلیم مائیکل با برکی زیرنگرانی پنجاب بھر کے اضلاع میں اساتذہ و خواتین ٹیچرز کی ٹریننگ رمضان المبارک میں 08جولائی سے شروع کی ہے جو کہ اساتذہ سے بڑی زیادتی ہے رمضان المبارک کے متبر ک ایام میں جو کہ مسلما نو ں کا عبادات اورذکر و اذکار کا عظیم مہینہ ہے اساتذہ کو عبادات اور روزہ کے فرائض منصبی ادا کرنے میں انتہائی مسائل و مشکالات کا سامنا ہو گا اوراس طرح یہودی ایجنڈا کے تحت اساتذہ و معلمات ٹیچرز کےلئے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع وہاڑی کے صدر مرزا طارق محمود ، سینئر نائب صدر فریا علی جٹ ،ناتب صدر فقیر محمد بھٹی ، لیگل ایڈوائزر آصف رفیق ، ضلعی جنر ل سیکرٹر ی ملک عبدالرحیم ، حاجی رشید احمد ،میاں لیاقت علی ، میاں قاسم علی ، خلیل احمد ،چوہدری ، ضلعی وہاڑی خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر میڈم شمیم ڈوگر ، خواتین ونگ ضلع کی نائب صدر میڈم عذرا فردوس نے ا س ظالما نہ ٹریننگ کی بھرپور مذمت کرئے ہوئے سیکر ٹر ی تعلیم پنجاب عبدالجبار شاہین اور (PD )ڈائریکٹر ندیم ارشاد کیانی سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ ضلع وہاڑی کی ٹریننگ رمضان المبارک کے بعد شروع کروائی جائے ورنہ پنجا ب ٹیچر ز یونین احتجاجی تحریک اور قانو نی چارہ جوئی کرنے پر مجبور ہوگی ۔
 مصر حکومت پر شب خون مارکر امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ذریعے کہیں بھی اسلامی حکومت قائم نہیں کی جاسکتی
 بورے والا: اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر راﺅ حبیب الرحمٰن نے کہ اہے کہ مصر حکومت پر شب خون مارکر امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ذریعے کہیں بھی اسلامی حکومت قائم نہیں کی جاسکتی عالمی برادری اقوام متحدہ اور جمہوریت کے حامی اس غاصبانہ قبضہ پر خاموش تماشائی کیوں بنے ہوئے ہیں امریکہ بہادر کو ڈاکٹر محمد مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر کوئی خاص تشویش نہیں ہوئی ان خیالات کا ظہار انہوںنے اپنے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ مصر میں جمہوریت کے قاتل ہی جمہوریت کے علمبردار ہیں امت مسلمہ کو اس بات پر فکر کرنا ہو گی کہ الجزائر ،فلسطین اور مصر میں عالمی برادر ی کو جمہوریت کیوں قبو ل نہیں ہے انہوں نے مزید کہ کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اسلامی ملک بنانا چاہیے تاکہ امریکہ اور یورپ کی مدمعاشی کے سامنے بند باندھا ہو گا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔