تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالا کے ڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف کی مبینہ غفلت اور انجکشن کے باعث محنت کش کا 14سالہ بیٹا عاشر نذیر جان کی بازی ہار گیا
بورے والا: تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالا کے ڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف کی مبینہ غفلت اور انجکشن کے باعث محنت کش کا 14سالہ بیٹا عاشر نذیر جان کی بازی ہار گیا ،متوفی کے والدین او رورثاءکا نعش ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر رکھ کر ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ،میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ نے ای ،ڈی او ہیلتھ کی ہدایت پر ذمہ دار ڈاکٹر اور سٹاف نرس کو معطل کر کے ضلعی دفتر صحت میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ روڈ کے محنت کش نذیر احمد بھٹی کا 14 سالہ بیٹا عاشر نذیر ایک ماہ قبل ٹرالر اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں زخمی ہو گیا تھا جس کی ایک ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی ورثاءاسے علاج کی غرض سے 12جولائی کی شام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا لے آئے جہاں ڈیوٹی پر مودجود ڈاکٹر محمد انور گجر نے انہیں داخل کرنے کے بعد کہا کہ مریض میں خون کی کمی ہے ایک بوتل خون کا بند بست کر و تاکہ صبح اس کی ٹانگ کا اپریشن کیا جا سکے والدین نے اس کےلئے Bپازٹیو گروپ خون کا بندوبست کیا تو رات کے وقت ڈاکٹر نے سٹاف نرس کو ہدایت کی کہ اسے خون کی بوتل لگا دو سٹاف نر س نے خود بوتل لگانے کی بجائے وہاں کام کرنے والے ایک کرسچیئن سویپر کے ذریعہ ڈرپ لگو ا دی اور خو دجا کر نر سنگ روم میں بیٹھ گئی ،ورثاءکے مطابق تھوڑی دیر بعد بچے پر کپکپی طار ہو گئی تو ورثاءنے فوراََ مذکورہ ڈاکٹر انور گوجر کو جا کر بتایا جو کہ ایئر کنڈیشنڈ کمر ے میں سو رہے تھے ان کی با ت سنی ان سنی کر دی دوسری جانب سٹاف نرس نے خون کی بوتل میں نشہ کے دو انجکشن ڈال کر انہیں مطمئن کر دیا ورثاءکے مطابق بلڈ میچنگ نہ ہونے کے باعث بچے کو فور ی یرقان ہو گیا اور اس کا پیٹ پھولنے لگا آج صبح بچے کی حالت غیر ہونے پر انہوں نے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکر م کو واقعہ سے آگاہ کیا جنہوں نے دوسرے ڈاکٹر کے ذریعہ چیک کروایا تو تشویشناک حالت کے باعث اسے ملتان ہسپتال جانے کو کہہ دیا مگر بچہ آج دوپہر ایک بجے کے قر یب بستر پر تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا ورثاءنے اس موت پر ذمہ داران کے خلاف ماتم کرتے ہوئے ہسپتال میں احتجاج کیا ،اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر غلام رسول زیدی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت اور مسلم لیگی کارکنان صادق نسیم چوہان اور محمد حسین بھٹی بھی اظہار یکجہتی کےلئے ہسپتال پہنچ گئے اور واقعہ پرشدید رنج و غم کا اظہار کیا ،میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر محمد اکر م رانانے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر رحمت علی عمران کی ہدایت پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد انور گوجر اور ڈیوٹی پر موجود نرس حاجر ہ فردوس کو ہسپتال سے فوری فارغ کر کے وہاڑی دفتر میں رپورٹ کرنے اور تین روز میں محکمانہ تحقیقات کا حکم دیدیا جس پر ورثاءاپنا احتجا ج ختم کر کے نعش کو لے کر گھر روانہ ہو گئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے بوریوالا سیف اللہ ساجد نے سستا رمضان بازار کے معائنہ کے دوران غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ٹی ایم اے کے الیکٹر یشن خلیل احمد کو فور ی طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ہے
بورے والا : اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹر یٹر ٹی ایم اے بوریوالا سیف اللہ ساجد نے سستا رمضان بازار کے معائنہ کے دوران غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ٹی ایم اے کے الیکٹر یشن خلیل احمد کو فور ی طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ہے دریں اثناءایڈمنسٹریٹر نے ٹی ایم اے چوہدری نعیم اللہ وڑائچ کے ہمراہ رمضان بازار میں اشیا ءخورد نوش کی قیمتوں اور میعار کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ضروری ہدایت بھی جاری کیں اور ٹی ایم اے کے عملہ کو صفائی اور پانی کے چھڑکاﺅ کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔