Pages - Menu

منگل، 16 جولائی، 2013

 ڈی ۔ پی۔ او صادق علی ڈوگر نے سستا رمضان بازار بوریوالا کا دورہ کیا ،سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور میعار کے بارے میں خریداروں سے معلومات حاصل کیں
بورے والا: وہاڑی کے نئے ڈی ۔پی ۔او صادق علی ڈوگر نے قائمقام ڈی سی او مدثر ریاض ملک کے ہمراہ سستا رمضان بازار بوریوالا کا دورہ کیا ،سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور میعار کے بارے میں خریداروں سے معلومات حاصل کیں ،تفصیلات کےمطابق ڈی ،پی ،او وہاڑی صادق علی ڈوگر اور قائمقام ڈی سی او مدثر ریاض ملک اچانک رمضان بازار بوریوالا پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد اور ڈی ایس پی قلب عباس خاں نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر تحصیل آفیسر ریگولیشن امتیاز احمد جوئیہ ٹی اوایف سلیم محسن خا ن چیف انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد اسلم شاہ ایس،ایچ ،او ماڈل ٹاﺅن محمد اسلم چیمہ اور صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی بھی موجودتھے ،ڈی ،سی ،او اور ڈی ،پی ،او نے کہا کہ حکومت پنجاب سستارمضان بازار میں صارفین کو میعاری اشیاءکی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے جبکہ بازار میں کسی بھی مشکل کی صورت میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جاسکتاہے انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے خریداروں کی سہولت کےلئے سایہ اور بیٹھنے کا انتظام واقعی قابل تعریف ہے ڈی ،سی ،او نے ہدایت کی کہ بازار میں مزید فروٹ سزیوں ،گوشت اور کریانہ کی قیمتوں کی کمی کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
 احترام رمضام آرڈئینس کی خلاف ورزی پر دوکانداروں اور 2ہوٹل مالکان کو موقع پر ہی جرمانے کئے
بورے والا : اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بوریوالا سیف اللہ ساجد نے بوریوالا شہر کے بازاروں اورنواحی اڈہ جات کا معائنہ کیا اور قیمتوںو اوزان کی چیکنگ کے علاوہ احترام رمضام آرڈئینس کی خلاف ورزی پر دوکانداروں اور 2ہوٹل مالکان کو موقع پر ہی جرمانے کئے ،اسسٹنٹ کمشنر نے اڈہ مانا موڑ کے قریب ہوٹل اور غلام دستگیر ہوٹل کے مالکان کو 500 روپے فی کس جبکہ گول چوک میں کھجور مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والے فریاد علی کو بھی 500روپے جرمانہ کیا انہوں نے دوکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ اپنی مصنوعات کی قیمتوں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور گرانفروشی سے اجتناب کریں وگرنہ جرمانہ کے علاوہ انہیں قید کی سزا بھی دی جائے گی انہوں نے مختلف مدوں میں مجموعی طور پر 16ہزار روپے کے نقد جرمانے کئے۔
سات نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کے زورپر گھرمیں داخل ہو کر تمام اہل خانہ کو تشدد کے بعد کمرہ میں بند کر کے طلائی زیورات نقدی وغیر ہ لوٹنے کے علاوہ اس کی نوجوان بہن کو بھی اغواءکر کے فرار ہو گئے
بورے والا: بوریوالا کے نواحی گاﺅں میں زمیندار کے گھرسے مسلح ڈکیتی کی واردات سات نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کے زورپر گھرمیں داخل ہو کر تمام اہل خانہ کو تشدد کے بعد کمرہ میں بند کر کے طلائی زیورات نقدی وغیر ہ لوٹنے کے علاوہ اس کی نوجوان بہن کو بھی اغواءکر کے فرار ہو گئے ،واقعات کے مطابق چک نمبر 47 کے بی کا زمیندار علی شیر لنگڑیال گذشتہ شب گھر میں سو رہا تھاکہ اچانک صحن میں سات مسلح افراد کی موجودگی پر کمرہ سے باہر نکلا تو دو ملزمان نے اسے تھپڑ مارنے کے بعد اسلحہ تان کر کمر ہ میں بند کر دیا اور مطالبہ کیا کیہ گھر میں موجود نقدی وغیر ہ حوالے کر دو ،ملزمان نے علی شیر کی بیوی اور بچوں کو قابو کر کے دوسرے کمرے میں بند کر کے اس کی بیوی کے ڈیڑھ تولہ زیورات نقدی 1,75000لاکھ وغیر ہ چھین لئے اور جاتے ہوئے علی شیر کی ہمشیرہ سکینہ بی بی کو بھی اسلحہ کے زور پر اغواءکر کے فرار ہو گئے ملزمان کے چلے جانے کا یقین ہونے پر پڑوسیوں نے شورشرابے پر تمام یرغمالی اہل خانہ کو رہاکر وایا ،پولیس تھانہ فتح شاہ نے زیر فعہ 380-458ت۔پ مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔
 تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزموں نے شہر سے گھر جانے والے نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی دو موبائل فون چھین لئے 
بورے والا: تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزموں نے شہر سے گھر جانے والے نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی دو موبائل فون چھین لئے ،تفصیلات کے مطابق مرضی پورہ کا رہائشی اعجا ز علی گذشتہ شب 11بجے شہر سے گھر جارہا تھا کہ چک نمبر 437ای بی قبر ستان کے نزدیک تین مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک کر اس کی 125 موٹر سائیکل نمبر 3994وی ،آر،این ،8500روپے نقدی اور دو عدد بلیک بیر ی موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے اعجاز علی کی درخواست پر کامران اشر ف بھٹی سکنہ حبیب کالونی اور 2نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392ت،پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔