Pages - Menu

منگل، 16 جولائی، 2013

بوریوالا کے قریب برصغیر کے معروف صوفی بزرگ دیوان چاولی مشائخ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

بورے والا : بوریوالا کے قریب برصغیر کے معروف صوفی بزرگ دیوان چاولی مشائخ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی بوریوالا چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے مسلم لیگی رہنماﺅں حاجی عبدالرشید بھٹی پیر بختیار عالم ،میاں مختار علی لنگا غلام رسول زیدی کے ہمراہ کارکنوں کے جلوس کی شکل میں دربار پر حاضر ی دی اور چادر چڑھائی دربار عالیہ کے سجاد ہ نشین پیر اللہ بخش نظامی اور پیر نور محمد چاولیانہ نے ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد ارائیں اوردیگر رہنماﺅں کی چادر پوشی کی ،چوہدری ارشاداحمد ارائیں نے پیر نور محمد اور پیر اللہ بخش نظامی کے ڈیرہ جا ت پر تقسیم لنگر کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں اور ان کے حامیوں خالد شہر یا ،شبیر احمد وغیرہ نے ڈھول کی تھاپ پر مسلم لیگی قافلے کے شرکاءکا استقبال کی ااور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،اس موقع پر مسلم لیگی سرگرم کارکنان صادق نسیم چوہان ، میاں مظہر حسین ،ڈاکٹر ارشاد احمد ، ملک عمران احمد ،لطیف غزنوی ملک محمد انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
 رمضان بازاروں میں خریداری کےلئے آنے والے مرد خواتین کو عزت و احترام دینا اور ان سے حسن سلوک کرنا سرکاری اہلکاروں کی ذمہ داری ہےقائمقام ڈی سی او وہاڑی مدثر ریاض ملک
بورے والا : قائمقام ڈی سی او وہاڑی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں خریداری کےلئے آنے والے مرد خواتین کو عزت و احترام دینا اور ان سے حسن سلوک کرنا سرکاری اہلکاروں کی ذمہ داری ہے حکومت کا مقصد رمضان بازاروں میں بارعایت اور معیاری اشیاءخورد ونوش کی فراہمی اور انہیں سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ان خیالات کا ااظہار انہوں نے کالج روڈ پر ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی کے اشتراک سے لگائے گئے سستارمضان بازار کے موقع پر قائمقام ڈی پی او وہاڑی جاوید اقبال نادر کے ہمراہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، ڈی ایس پی ،قلب عباس خان ،ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ سیکرٹری ماکیٹ کمیٹی شیخ جواد اشرف چیف انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد اسلم شاہ ٹی او فنانس سلیم محسن خان ایس ایچ او ماڈل محمد اسلم چیمہ ،ٹی او آر امتیاز احمد جوئیہ ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی بھی موجود تھے ،ڈی سی او مدثر ریاض ملک نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میںگرانفروشی کرنے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا قائمقام ڈی پی او جاوید اقبال نادر نے پولیس انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازار میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں 

مسلح ڈکیتی میں ناکامی پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ڈاکو ہوائی فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے
بورے والا : مسلح ڈکیتی میں ناکامی پر ڈاکوﺅںکی فائرنگ سے نوجوان زخمی ڈاکو ہوائی فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے واقعات کے مطابق نواحی چک نمبر 259ای -بی کے رہائشی کاشتکار عبدالمالک ارائیں کے گھر گذشتہ شب چھ نامعلوم مسلح افراد دیوار پھاند کر اندر داخل ہو گئے اور دروازے توڑنا شروع کردئیے شو رسن کر چھت پر سویا ہوا عبدالمالک کا نوجوان بیٹے ساجد محمود نے چھت سے ینچے آ کر ڈاکوﺅں سے مزاحمت شر وع کردی جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی وہ زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا تونامعلوم ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گھر سے کچھ لوٹے بغیر ہی پیدل فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر نادر خان بلوچ نفر ی کے ہمر اہ موقع پر پہنچ گئے ساجد محمود کی ٹانگ فر یکچر ہونے کے باعث اسے لاہور ریفر کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزموںکی تلاش جاری ہے یہ ڈکیتی کی واردات نہیں بلکہ کسی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے وقوعہ کی مختلف پہلوﺅں پر غور کر رہی ہے۔ 
بوریوالا چیچہ وطنی روڈ پر بے قابو ٹرالر سٹرک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا گیا حادثہ میں ٹرالر ڈرائیور موقع پر جان بحق جبکہ ہیلپر زخمی ہو گیا
بورے والا: بوریوالا چیچہ وطنی روڈ پر بے قابو ٹرالر سٹرک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا گیا حادثہ میں ٹرالر ڈرائیور موقع پر جان بحق جبکہ ہیلپر زخمی ہو گیا ،واقعات کےمطابق عارف والا کے چک 41 ای بی کارہائشی احمد علی ٹرالر لے کر گذشتہ روز بوریوالا سے چیچہ وطنی جارہاتھا چک421 ای بی کے قریب تیز رفتار ی کے باعث ٹرالر بے قابو ہو کر سٹر ک کنارے کھڑے ایک درخت سے ٹکرا گیا ،جس کے نتیجہ میں ڈرائیور احمد علی جاں بحق ہو گیا اور ہیلپر شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروایا گیا اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر کا روائی شروع کر دی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔