رمضان المبارک کے مقد س مہینہ میں سستی اور میعاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی کویقینی بنانے کےلئے تمام شہروں میں سستے رمضان بازار قائم کر دئے ہیں
بورے والا: وزیر اعلیٰ رمضان بازار کمیٹی ضلع وہاڑی کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے ایم پی نعیم اختر بھابھہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینہ میں عام آدمی کو سستی اور میعاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی کویقینی بنانے کےلئے پنجاب حکومت نے تمام شہروں میں سستے رمضان بازار قائم کر دئے ہیں جہا ں عام بازارسے کم نرخوں پر میعاری اشیاءو افر مقدار میں موجود ہوں گی ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے قائمقام ڈی ۔سی ۔او وہاڑی مدثر ریاض ملک کے ہمراہ ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے کالج روڈ پر لگائے گئے سستا رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ،ٹی او آر امتیاز احمد جوئیہ ، چیف انسپکٹر مارکتٹ کمیٹی محمد اسلم شاہ اور صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے نعیم اختر بھابھہ نے بتایا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 20 کلو آٹے کا تھیلہ عام بازار سے 100روپے کم نر خوں پردستیاب ہو گا جس کے لئے رمضان بازاروں کے علاوہ محکمہ خوراک کی قائم کردہ فیئر پرائس شاپس پر بھی یہ آٹے کے تھیلے فراہم کئے جائیں گے اس بازار کو کامیاب بنانے کےلئے مقامی تاجروںکے تعاون سے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر سیف اللہ ساجد نے بر یفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبز کلر کے تھیلوں میں مہیا کردہ آٹے کے 760تھیلے جبکہ رمضان بازار گگو منڈی میں روزانہ 328تھیلے جن کا وزن 10کلو ہو گا اور یہ 315روپے کے حساب سے فروخت ہو گا ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ سیکیورٹی کے نظام کےلئے تین سی ،سی، ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں قائمقام ڈی ،سی ،او نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیاءکی قیمتوں اور میعارپر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ گرانفروشی کے سد باب کیلئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ریونیو سٹاف چھاپے مارے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی ،سی ،او مدثر ریاض ملک نے ٹی ایم اے بوریوالا کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازارکے انتظامات کو مثالی قرار ہوئے کہا کہ یہ ایک ماڈل سستا رمضان بازار ہوگا ایسے بازار وہاڑی اور میلسی کے شہروں میں بھی لگائے جارہے ہیں ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔