Pages - Menu

اتوار، 5 مئی، 2013

نسیم شاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین اورنائب ناظمین نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) کے امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا

بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نسیم شاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے آٹھ سے زائد سابق ناظمین اور نائب ناظمین نے اپنے گروپوں کے ساتھ مسلم لیگ(ن) کے امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے آٹھ سے زائد سابق ناظمین اور نائب ناظمین جن میںچوہدری محمد عاشق آرائیں سابق مین سٹی ناظم، سابق وائس چیئر مین بلدیہ ذوالفقار علی بدر، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری عبدالمجید134ای بی، سابق ناظم ملک نزیر احمد ہاﺅسنگ سکیم، سابق ناظم ملک ذوالفقار علی اعوان چک نمبر/487ای بی، سابق ناظم چوہدری محمد اسلم زاہد ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری منیر احمد انجم/128ای بی، سابق نائب ناظم سردار ظہور احمد ڈوگر، ملک منظور عرف ماذی ملکا نمبردار/113ای بی محمد اسحاق134ای بی عبدالمجید نمبردار اور میاں محمد اشرف نے گزشتہ روز چوہدری نذیر احمد آرائیں کے ڈیرہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس میںمسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں حلقہ این اے167 اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ233 چوہدری ارشاد حمد آرائیں کو اپنے گروپوں کے ہمراہ مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر امیدواران مسلم لیگ(ن) چوہدری نذیر احمد آرائیں ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور سابق ریئس بلدیہ پیر اقبال شاہ نے اپنے اپنے خطابات میں ناظمین کی جانب سے انکی حمایت کر نے پر انکا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی وہ انکی الیکشن مہم بھر طریقے سے چلائیں گے اور امیدواران مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کروا کر میاں نوا ز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اب بورے والا میں سیاسی فضا تبدیل ہونے سے جیت مسلم لیگ(ن) کا مقدر بن چکی ہے۔ اس کے علاوہ صدرمرکزی انجمن تاجران بورے والا محمد جمیل بھٹی اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن بورے والا شہباز حسین بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنی بھٹی برادری سمیت سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوران قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلا ت کے مطابق تحصیل کچہری کے قریب عادل اسٹیٹ ایجنسی کے مالک حاجی عبدالرزاق بھٹی کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوران قومی اسمبلی این اے167 چوہدری نذیر احمد آرائیں ااین اے168سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور امیدوران صوبائی اسمبلی ،پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں، پی پی235بلال اکبر بھٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی اور سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن شہباز حسین بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنی بھٹی برادری کی طرف سے امیدوران مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا ظہرانہ سے امیدوار قومی ااسمبلی این اے167چوہدری نذیر احمد آرائیں امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی233چوہدری ارشاد احمد آرائیں امیدوار قومی اسمبلی این اے168 سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی235ماچھیوال بلال اکبر بھٹی نے اپنی حمایت کر نے پر بھٹی برداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ11مئی کے الیکشن میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر ووٹرز پاکستان کی بقاءاور سلامتی کے لیے میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریںظہرانہ میں سابق ایم پی اے عبدالحمید بھٹی ،سابق ناظمین پیر بختیا عالم چشتی، چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ، چوہدری عتیق الرحمان، چوہدری ریاض احمد آرائیں، سابق نائب ناظمین چوہدری احسان احمد جٹ، چوہدری محمد سعید آرائیں کے علاوہ مسلم لیگی کارکنان خالد مسعود بھٹی ایڈووکیٹ، محمد صدیق کالا باغ، سید شعیق احمد شاہ گیلانی، ماسٹر عبدالمجید، ملک رحمت علی، عبدالخالق سمیت بھٹی برادری کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی233چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے گزشتہ پانچ سال دور اقتدار میں قومی خزانے کی لوٹ مار کی اور پاکستانی عوام کے مستقبل سے کھیلا اب عوام زرداری ٹولہ کے فریب میں نہیں آئیں گے اور ملک کے بہتر روشن مستقبل کے لیے میاں نواز شریف کو برسراقتدار لائیں گے ان خیالات کاا ظہار انہوںنے گزشتہ شب یعقوب آباد ، مرضی پورہ گلی نمبر1محمد نگر، حبیب کالونی ، این بلاک ، آفاق خاں چوک میں منعقدہ انتخابی کارنر مٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کارنر مٹینگز کا اہتمام این بلاک میں محمد حسین بھٹی، یعقوب آباد میں سابق کونسلر عبدالخالق ٹھیکہ، محلہ محمد نگرمیں ملک برادری کے ملک محمد سرور اور ملک ممتاز، اور معروف سماجی کارکن محمد اسلم جگا اور حبیب کالونی میں سابق کونسلر فقیر محمد شاکر کی جانب سے کیا گیا اس موقع پر ملک برداری ، شیخ برادری ، قریشی برداری ، بھٹی برداری ، جٹ برداری ، گجر برداری کے نمائندہ افراد انکی مکمل حمایت کا اعلان کیاجلسے سے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167چوہدری نذیر احمد آرائیں، حافظ عاطف ریاض ، شیخ محمد اسلم، منظور برکت ماڑی والا، خالد خان اور اے غفار پاشا نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) دوبئی کے نائب صدر سردار شہزاد احمد ڈوگر، سابق ناظم ملک نذیر احمد، ملک ممتاز احمد، سابق صدر بار مہر طاہر امجدایڈووکیٹ ،انجمن تاجران ملتان روڈ کے سیکرٹری شاہد محمود،سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی عبدالرشید بھٹی، پیر بختیار عالم چشتی، چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ، ملک فرقان کھوکھر، چوہدری محمود احمد، شیخ ظہور احمد، ڈاکٹر محمد عباس، ڈاکٹر محمد ارشاد اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال قبل عوام نے جو فیصلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کیا تھا وہ غلط تھا جس کی سزا پوری قوم نے بھگتی اب11مئی کے روز اگر خدنخواستہ ہ ایسا کیا گیا تو پھر اس قوم کا اللہ ہی حافظ ہو گا انہوں نے کہا کہ 11مئی کے دن شیر پر نشان لگا نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ گیلانی ٹولے نے پچھلے پانچ سالوں میں ملک کے اداروں کو تباہ کیا بجلی اور سوئی گیس کے بحران نے معشیت تباہ کر دی ملک کو اربوں ڈالرز کاا قتصادی نقصان ہوا جلسہ کے دوران بھٹی برادری کےاا ہم ارکان عبدالمجید بھٹی، محمد طفیل شاہد، شاہد طفیل بھٹی، مشتاق بھٹی، ارشد بھٹی، حاجی محمد حسین بھٹی، عابد بھٹی اور لطیف بھٹی سمیت دیگر افراد نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور چوہدری نزیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کیا
پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں میں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167 کرنل(ر) راﺅ عابد علی خاں
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167 کرنل(ر) راﺅ عابد علی خاں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں میں ہیں بجلی کا بحران پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کا نہیں بلکہ نواز شریف برداران کی طرف سے توانائی معاہدوں کی مخالفت کے باعث ہو اہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز عزیز آباد، گﺅ شالہ اور شیخ فاضل میں کارنر مٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی، چوہدری احسان اللہ چیمہ، محمد سلیم قریشی، غلام مرتضی چوہان اور غلام حیدر جٹ نے بھی خطاب کیا جلسے کا اہتمام عبدالستار نتھو سابقہ کونسلر، محمد اکبر صدیق، اور جاوید اختر بھلر کی جانب سے کیا گیا انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ11مئی کے دن پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر نشان لگائیں اس موقع پر رانا غلام مرتضی، چیف محمد علی بھٹی، رانا طارق محمود، محمد صدیق بھلر،مرزا محمد رمضان، مرزا شکیل احمد اور کارکنان بھی موجود تھے۔
عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف بورے والا سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی ریاست علی بھٹی
بورے والا: تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی ریاست علی بھٹی نے گزشتہ روز شاہ فیض پارک میں اپنی کارنر مٹینگ میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے امیدواران بورے والا سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کر یں گے الیکشن میں مورثی سیاستدانوں کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ عوام جھوٹے سیاستدانوں کو پہچان چکی ہے جنہوں نے ترقیاتی کاموں کے آڑ میں کمیشن مافیا کو فروغ دیا اب وہ چہرے بدل کر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں امیدوار صوبائی اسمبلی شہباز احمد ڈوگر نے کہا کہ ہم شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہمارا ماضی آپکے کے سامنے ہے ووٹ ایک امانت ہے اسکو اسکے صحیح حق دار تک پہنچانا آپکی دینی اور قومی ذمہ داری ہے اس موقع پر ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سہیل احمد، محمد ماجد اور محمد ساجد سمیت کارکنوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی
نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کا مکمل آئینی نفاذ چاہتےہیں متحدہ دینی محاذ کے قومی اسمبلی کے امیدوار راﺅ حبیب الرحمان
بورے والا: این اے167سے متحدہ دینی محاذ کے قومی اسمبلی کے امیدوار راﺅ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں منافقت کا فرسودہ نظام رائج رہا ہے جو اپنی65سالہ زندگی کے آخری سانس لے رہا ہے جس نظام نے عظیم پاک قوم کو طبقاتی تقسیم کے علاوہ کچھ نہ دیا انہوں نے کہاکہ ہم نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کا مکمل آئینی نفاذ چاہتے ہیں11مئی کا دن پاکستان کی حقیقی آزادی کا دن ثابت ہو گا جب فرنگی غلام عبرتناک شکست سے دو چار ہو نگے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے چک نمبر/495ای بی/329ای بی/261ای بی،والکٹ کالونی ایف بلاک ، عزیز آباد اور حبیب کالونی گزشتہ روز اپنے حلقہ میں کارنر مٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں پر بھٹی برداری ، گھمن برداری ، اعوان برداری ، اور گجر برادری نے انہیں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ہفتہ، 4 مئی، 2013

سونامی کے حامیوں کا آزاد امیدوار چوہدری عثمان وڑائچ کے ذیلی انتخابی دفتر پر حملہ پانچ افراد زخمی

بورے والا : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا آزاد امیدوار چوہدری عثمان احمد وڑائچ کے ذیلی انتخابی دفتر پر حملہ ۔ دفتر میں توڑ پھوڑ ،تشدد سے فریقین کے پانچ سے زائد افراد زخمی ۔ آزاد امیدوار کے حامیوں کا احتجاج ،معصوم شاہ روڈ پر دھرنا ،کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے گذشتہ روز آزاد امیدوار چوہدر ی عثمان احمد وڑائچ کے ذیلی انتخابی دفتر واقع معصوم شاہ روڈ پر مسلح ہو کر حملہ کر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کر دی جس سے دفتر کا سامان ٹو ٹ گیا ، مزاحمت پر چوہدر ی عثمان احمد وڑائچ آزاد امیدوار کے حامی محمد عابد ۔ محمد شمشیر ۔ مرزا محمد عمران  اور پی ٹی آئی کے کارکن بھی زخمی ہو گئے جن کی تعداد پانچ سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کے خلاف آزاد امیدوار چوہدری عثمان احمد وڑائچ کے حامیوں نے شیخ عمر کی قیادت میں احتجا ج کیا اور معصوم شاہ روڈ پر دھرنا دیکر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ چوہدری عثمان احمد وڑائچ اپنے ساتھیوں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنے حامیوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی ۔ ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن چوہدری عبد الکریم کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹری نتیجہ اور درخواست کی روشنی میں فریقین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
 الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری
بورے والا : الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ۔ امیدواروں کی جانب سے بغیر اجازت شارع عام پر جلسوں ،ریلیوں ،انتخابی جلسوں میں غیر مہذب گفتگو ،آتشبازی اور قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کی چشم پوشی ،جلسوں میں ڈائریکٹ بجلی چوری پر واپڈا خاموش ،بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ اس انتخابی مہم میں امیدواروں کی جانب سے شہر اور گلی محلوں میں منعقد کر وائی جانے والی کارنر میٹنگز اور جلسوں میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بغیر اجازت کے شارع عام کو بلاک کر کے جلسوں کا انعقاد ،آتشبازی ،جلسوں میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری ،انتخابی جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال اور شہر میں سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کی بغیر سائلنسر موٹر سائیکلوں پر ریلیوں نے شہریوں کا سکون بر باد کر دیا ہے ۔ اس تمام تر صورتحال کی خفیہ رپورٹر الیکشن کمیشن حکام کو باقاعدگی سے ارسال ہو رہی ہیں لیکن ان رپورٹس پر تا حال کوئی اہم کاروائی سامنے نہ آنے سے عوامی حلقوں میں الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔ مقامی عوامی حلقوں نے الیکشن کمیشن سے ضابطہ اخلاق پر عملدارآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
بورے والا: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور دیہات میں میپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہے ۔ روزانہ 12سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کارو باری زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے ۔ نمازروں کے اوقات میں نمازی پانی سے محروم ،سکولوں میں بچے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدت پیاس سے نڈھال ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس پر ہاتھوں میں برتن پکڑے لوگوں کی لمبی قطاریں ۔ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔سپلائی کے دوران بار بار تعطل کی وجہ سے الیکٹرونکس کے متعلقہ گھریلو اشیاءجل کر تباہ ۔ عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہونے کے قریب ۔ بورے والا کے شہریوں چوہدری یاسین ،اسد شہزاد خاں ،چوہدری فقیر حسین ،محمد ندیم ،محمد سلیم ، میاں محمد حفیظ اور چوہدری خالد نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی لائے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 3 مئی، 2013

مسلم لیگ (ن) کے مقامی دھڑوں میں اختلافات ختم ہونے سے امیدواروں کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی

بورے والا۔ مسلم لیگ ن کے امیدواران چوہدری نذیر احمد آرائئں۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں ۔ سید ساجد مہدی اور بلال اکبر بھٹی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کا اظہار یکجہتی کر رہے ہیں  
بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے مقامی دھڑوں میں اختلافات ختم ہونے سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی دھڑوں نسیم شاہ گروپ اورچوہدری نذیر احمد آرائیں گروپ کے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کر نےکا اعلان ۔سابق ضلعی ناظم سید شاہد مہدی نسیم شاہ ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کر کے پہلے ہی ختم کر چکے ہیں ۔ جس کا عملی نمونہ گذشتہ روز غلہ منڈی بورے والا میں لیبر ڈے کے موقع پر امیدوار قومی اسمبلی 168سید ساجد مہدی نسیم،امیدوار قومی اسمبلی این اے 167چوہدری نذیر احمد آرائیں ،امیدواران صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور بلال اکبر بھٹی نے اکٹھے ایک سٹیج پر آکر اپنے خطابات اور مزدوروں کو انعامات تقسیم کر کے پیش کیا ۔ اس موقع پر انجمن تاجران بورے والا کے مرکزی صدر محمد جمیل بھٹی ،جنرل سیکرٹری ،چوہدری صغیر رامے ،چاچا محمد اسلم ،چوہدری محمد عاطف ،چوہدری محمد عاشق آرائیں ،ساجد کریم ڈوگر ،ناظمین چوہدری محمد عاشق عبد الرشید بگیانوالہ ،مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔ لیگی امیدواروں کی جانب سے اختلافا ت کو ختم کر کے ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کرنے پر بورے والامیں (ن) لیگی ورکروں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ ان کے مطابق اب بورے والا اور ماچھیوال میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے امیدواروں حلقہ این اے 167،چوہدری نذیر احمد آرائیں اور حلقہ پی پی 233 چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے گذشتہ روز شہر کے مختلف بازاروں میں جا کر ڈور ٹو ڈور کمپین کی ۔ اس موقع پر سابق مین سٹی ناظم چوہدری محمد عاشق آرائیں ،چوہدری ذوالفقار علی ،چوہدری صغیر رامے ،چوہدری ریاض اسلم اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ دوکانداروں نے دونوں امیدواروں کو کرنسی نوٹوں اور پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پر گل پاشی کر کے شاندار استقبال کیا ۔
خواتین کے نو سرباز گروہ نے 2لاکھ ادھار کی رقم کی واپسی جعلی کرنسی نوٹوں میں کر دی
بورے والا: خواتین کے نو سرباز گروہ نے 2لاکھ ادھار کی رقم کی واپسی جعلی کرنسی نوٹوں میں کر دی ، ڈی پی او وہاڑی سے کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی بورے والا کے رہائشی خلیل بھٹی نے سہیل بھٹی ،عرفان جٹ، بشریٰ بی بی ،فیصل بھٹی ،دلاور اور رمضان مجاہد کھرل کے ہمراہ گذشتہ روز الزام عائد کر تے ہوئے بتایا کہ مجاہد کالونی کی رہائشی صائمہ بی بی سے انکی رشتہ داری تھی ۔ اس نے اپنے والد بلو بھٹی کے ساتھ آکر ان سے مکان کی خریداری کے لئے دو لاکھ کی رقم ادھا ر لی ۔ جسکی واپسی کا انہوں نے تقاضہ کیاتو صائمہ بی بی ،بلو ،رابعہ اور شہناز وغیرہ کار پر ایک امجد نامی شخص کے ساتھ رات کی تاریکی میں انکے گھر آئے اور ایک لاکھ روپے 98ہزار کی رقم واپس کر دی ۔ صبح نوٹوں کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ساری کرنسی جعلی نوٹوں پر مشتمل ہے ۔ مبینہ جعل ساز گروہ سے اصل کرنسی نوٹوں کا تقاضا کیا تو وہ انکاری ہو گئے ۔ملزمان کے جاننے والی خاتون سکینہ بی بی نے کہا کہ یہ گروہ عرصہ دراز سے پنجاب مین جعلی کرنسی کا کاروبار کر تاآرہا ہے ۔ مختلف شہروں میں متعدد افراد کو یہ گروہ جعلی کرنسی تھما کر رفوچکر ہو جاتاہے ۔ انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سے دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعل سازی سے رقم ہتھیانے والے گروہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
 مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر غلہ منڈی میں منعقدہ تقریب مسلم لیگ کے ایک بڑے انتخابی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ، مزدوروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے نقد اور قیمتی انعامات کی تقسیم
بورے والا : مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر غلہ منڈی بورے والا میں  منعقدہ تقریب مسلم لیگ کے ایک بڑے انتخابی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ، مزدوروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے نقد اور قیمتی انعامات کی تقسیم ، چوہدری عاشق آرائیں اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی ، چوہدری عاشق آرائیں نے مسلم لیگ (ن) کے دونوں متحارب دھڑوں کو اکٹھا کر دیا ، تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سابق سٹی ناظم (ن) لیگ کے راہنما ءچوہدری محمد عاشق آرائیں کی طرف سے غلہ منڈی بورے والا میں حسب روایت مزدوروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں غلہ منڈی کے سینکڑوں مزدوروں، آڑھتیوںاور نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی انجمن پلیداران غلہ منڈی کے صدر سردار محمد ڈوگر تھے جبکہ یہ تقریب اس وقت ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 167چوہدری نذیر احمد آرائیں ،امیدوار این اے 168سید ساجد مہدی سلیم، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 235بلال اکبر بھٹی اپنے حامیوں کے ہمراہ پنڈال میں داخل ہوئے ۔ تقریب میں موجود مزدوروں اور غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے کھڑے ہو کر مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پر تپاک استقبال کیا ۔ تقریب کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس تقریب میں (ن) لیگ کے دو متحارب دھڑے نسیم شاہ گروپ اور نذیر احمد آرائیں گروپ بھی متحد ہوگئے ۔ تقریب میں مزدوروں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ موٹر سائیکل ،پنکھے ، ٹیلی ویژن ،استریاں ،موبائل فون اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری محمد عاشق آرائیں ،چوہدری نذیر احمد آرائیں ، سید ساجد مہدی سلیم ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ جو قومیں اپنے مزدور کی عزت نہیں کر تیں اور انہیں انکا حق نہیں دیتیں وہ کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر تیں کیونکہ مزدور اللہ کا دوست ہے اور اس کا حق چھیننے والا کسی بھی میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتا ، سابقہ 5سالہ دور میں زرداری اینڈ کمپنی نے ملک میں لوڈ شیڈنگ ،گیس کی بندش اور لوٹ مار کے ذریعہ مزدور کے منہ سے روٹی کا آخری نوالا بھی چھین لیا ہے ۔ مزدور کے اسکے پاﺅں پر کھڑا ہونے اور ملکی اداروں کی بحالی کے لئے ہمیں 11مئی کو میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے ۔ اس تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں شہباز احمد آرائیں ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،منیر احمد خاں ڈاہا ،سابق ناظمین چوہدری ذوالفقار احمد آرائیں ،چوہدری عبد الرشید بگیانوالہ ،محمد اسلم زاہد ،سردار ظہور احمد ڈوگر ،صدر انجمن تاجران محمد صغیر رامے ،چاچا ملک محمد اسلم ،سابق وائس چیئرمین بلدیہ حاجی عبد الرشید بھٹی ،چوہری عبد الجبار شاکر ،چوہدری اطہر غفور ،چوہدری اظہر غفور ،غلام رسول زیدی اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
یوم مئی کے موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام مزدوروں اور کھیت مزدوروں کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی
بورے والا: یوم مئی کے موقع پر پاکستان کسان اتحاد بورے والا کے زیر اہتمام مزدوروں اور کھیت مزدوروں کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کسان اتحاد کے دفتر سے شروع ہوئی اور وہاڑی بازار کالج روڈ تحصیل کچہری اور گول چوک سے ہوتی ہوئی غلہ منڈی میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت کسان اتحاد بورے والا کے صدر فرخ ضیاءسندھو ،چیئر مین ملک محمد امین اعوان نمبر دار ،آفتاب ساہوکا ، رانا محمد صفدر ،حفیظ الرحمان کے علاوہ کسان اتحاد کے امیدوار قومی اسمبلی ملکی ذوالفقار حسین اعوان ،امیداور صوبائی اسمبلی پی پی 233چوہدری فیاض عظیم ایڈوکیٹ ، نے کی ۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کسان اتحاد کے رہنماﺅں نے نیب کی طرف سے دو کسان رہنماﺅں کی گرفتااری کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ گرفتار گان کو رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اتحاد کے ساتھ واپڈا اتھارٹی کے ہونے والے معاہدہ پر عمل کر وایا جائے اور کسانوں کو بین الاقوامی قوامین کے مطابق مراعات دی جائے ۔ ریلی شرکاءنے شکاگو کے شہدا کو خراج تحصین پیش کر نے کے لئے پلے کارڈز اٹھا کر سڑکوں پر نعرہ بازی کی ۔
پاکستان میں حقیقی تبدیلی ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ممکن ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ الیکشن میں اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں
بورے والا: سماجی تنظیم ایس سی آئی کے پروجیکٹ کوارڈی نیٹر محمد زاہد سلیم نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم الیکشن کمیشن کے تعاون سے ووٹرز آگاہی مہم چلا رہی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگون کو ووٹ کے استعمال کا شعو ر دینا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاسکتان نے اس بار اپنی طاقت استعمال کر تے ہوئے ایسے عملی اقدامات کئے ہیں جن سے ووٹ کا استعمال یقینی بن سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاﺅسنگ سکیم بورے والا میں حلقہ این اے 167سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کر تےہوئے کیا ۔ میٹنگ سے ایس سی آئی کے نمائندگان محمد شیر خان کھچی اور مسعود عابد کے علاوہ بشیراں بی بی اور رابعہ کنول نے بھی خطاب کیا ۔ زاہد سلیم نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ممکن ہے اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ الیکشن میں اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں تا کہ ایسے نمائندگان منتخب ہو ں جو حقیقی طور پر عوام اور عام لوگوں کی نمائندگی کر سکیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ این اے 167میں اب تک ہونے والے انتخابات میں پچاس فیصد سے زئاد ووٹرزش نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کئے جس بنا پر ایک خاص اسٹھصالی طبقہ بر سر اقتدار آجاتا ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ مردوں کے ساتھ ساتھ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈال کر جمہوریت کے لئے اپنا کردا ر ادا کریں ۔
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) اپنے دور اقتدار میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور باہمی رسہ کشی سےعوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ۔  تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 167ریاست علی بھٹی 
بورے والا : تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 167ریاست علی بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) دونوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اقتدار کی رسہ کشی میں عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ۔ پٹرول گیس اور بجلی صارفین کی پہنچ سے دور ہو گئیں ۔ اب پوری قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں جو ایک نیا پاکستان بنانے کا منشور دے چکے ہیں ۔ حقیقت یہی ہے کہ اب پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں ہے ۔ وہ گذشتہ شب مین بازار مجاہد کالونی میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلسے سے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233حاجی شہباز احمد ڈوگر ،ملک فاروق احمد اعوان ،کشف العارفین ،محمد حسن قادری ،اعجاز اسلم ، سردار شہزاد احمد ڈوگر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماءامجد جٹ ،ڈاکٹر سہیل عزیز ،امجد ڈوگر ،ہمایوں بھٹی ،آفتاب حسین بھٹی ،رفعت طاہر بھی موجود تھے ۔ ریاست علی بھٹی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان انشا ءاللہ بر سر اقتدار آکر ملک کے نظام کو بہتر کریں گے امیر او ر غریب کو صحت اور تعلیم کے یکساں مواقع اور سہولیات میسر آئیں گی ۔ 90روز کے اندر کرپشن کا خاتمہ اور دو سے تین سال کے اندر لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کر نا تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ تحریک انصاف کے امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں میں ملک میں پٹواری اور پولیس کلچر نے لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ۔ اور سابقہ حکومت نے پانچ سالہ دور میں اداروں اور ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ 11مئی کا دن اب دور نہیں ہے جب پاکستان کے نوجوان اور عوام عمران خان کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں گے اور پھر ایک نئے پاکستان کی تعمیر شروع ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صاف ستھری سیاست کے فروغ کے لئے عمران خان کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اب یہ فیصلہ عوام نے 11مئی کو بلا کے نشان پر مہر لگا کر خود کر نا ہے کہ وہ پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پاکستان میں حقیقی تبدیلی ووٹ کے استعمال سے آسکتی ہے زاہد سلیم

بورے والا: سوشل کرپشن انیشیٹو ڈسٹرکٹ وہاڑی میں الیکشن کمیشن کے تعاون سے ووٹرمووبلائزیشن کے حوالے سے کام کر رہی ہے ۔ اس بار الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی طاقت کا استعمال کر تے ہوئے کچھ ایسے عملی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد لوگوں میں ووٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا شعور دینا ہے ۔ اس مقصد کو حاصل کر نے کے لئے ایس سی آئی مختلف طریقوں سے لوگوں کو نہ صرف ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دے رہی ہے بلکہ ان کے ووٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی کوشش بھی کر رہی ہے ۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی ووٹ کے استعمال سے آسکتی ہے اس لئے تمام لوگوں کو چاہئے کہ وہ الیکشن میں اپنا ووٹ استعمال کریں تا کہ وہ ایسے نمائندگان کو منتخب کر سکیں جو کرپشن کے خاتمہ کے لئے بھر پور کوشش کریں ،آئین کے آرٹیکل 19-Aکے تحت معلومات تک رسائی کے حق کو یقینی بنائیں ،آئین کے آرٹیکل 25-Aکے تحت 16سال تک کے تمام بچوں کے لئے مفت اور لازمی تعلیم فراہم کریں ،تعلیم کا بجٹ کم از کم مجموعی قومی پیدا وار کے 4فیصد تک بڑھائیں ،بالواسطہ ٹیکسوں کو کم کر کے غریبوں کا بوجھ کم کریں گے اور امراءسے بلا واسطہ ٹیکس لینے کا مﺅثر نظام بنائیں اور ٹیکسوں کے نظام کو مﺅثر ،منصفانہ اور شفاف بنائیں ۔ ان خیالات کاظہار آغاز برائے سماجی تعاون ایس سی آئی کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر محمد زاہد سلیم نے بورے والا میں اروما ریسٹورنٹ میں حلقہ این 167میں ووٹر موبلائزیشن کے حوالے سے ہونے والی ایک پریس کانفرنس میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ این اے 167میں اب تک ہونے والے الیکشن میں پچاس فیصد سے زائد لوگوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے یعنی آدھے سے بھی زیادہ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر تے ۔ جس سے ہوتا یہ ہے کہ ایک خاص طبقہ بر سر اقتدار آجاتا ہے ۔ اس لئے اگر ہم تمام لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کریں تو پھر ہی حقیقی نمائندگان کو منتخب کرسکیں گے اور پھر ہی پاکستان میں کوئی تبدیلی آسکتی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تےہوئے شیر خان کچھی ،مسعود عابد نے کہا کہ نوجوان ،مرد و خواتین نے ہمیشہ اس ملک میں ہر سیاسی جدو جہد کو ¿میں اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن الیکشن 2008میں حلقہ این اے 167میں خاص طور پر خواتین کی بہت کم تعداد نے ووٹ کاسٹ کئے ۔ اس لئے مردوں کو ساتھ ساتھ خواتین کو اس الیکشن میں اپنا اہم کرداد ادا کر نا ہو گا ۔ اس سے ملک میں نہ صرف حقیقی جمہوریت کے فروغ ملے گا بلکہ درست نمائندے پارلیمنٹ میں پہنچ سکیں گے اور ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے دیگر مقررین ندیم مشتاق رامے ،میاں طارق محمود ،شاہد اکبر طور نے الیکشن 2013کو ملکی ترقی میں ایک اور موقع کا نام دیا کہ آج عوام کو ایک اور موقع ملا کہ وہ ووٹ کے استعمال کے ذریعے درست نمائندگان کو پارلیمنٹ میں لے کر آئے تا کہ جو مسائل اب تک رہے ہیں ان کا حل کیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں ایس سی آئی تنظیم کے کردار کو سراہا گیا۔ جس طرح آج ایس سی آئی اسی کام کے لئے ووٹر موبلائزیشن کے لئے کام کر رہی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کا استعمال کرنا ہے ۔ ان تمام لوگوں نے کاسٹنگ ریشو کے بڑھانے پر ور دیا ۔

پیپلز پارٹی نے تو سامراج کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا سردار خالد سلیم بھٹی
بورے والا: الحاج سردار خالد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ آج سرکاری ملازمین محب وطن افراد کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ پیپلز پارٹی نے تو سامراج کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ یہ لوگ کس باغ کی مولی ہیں ۔ چک نمبر 337ای بی مجاہد کالونی پل اور شاہ فیض کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ چک نمبر 437ای بی میں انکے بیٹے بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد سرکاری ملازمین نے گاﺅں کے لوگوں کو دھمکیاں دیں کہ آئندہ ایسی میٹنگز کرانے پر سختی سے نپٹا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے کچھ ملازمین بھی ایک ہمارے مخالف امیدوار کی گاڑی میں ان کی کنسوینگ کر رہے ہیں جو ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ لیکن مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عوام 11مئی کو تیر پر مہر لگا کر ملک دشمن افراد سے جان چھڑا ئیں ۔ اس موقع پر کرنل (ر) عابد علی خان ،حیدر جٹ ، عبد المجید بھٹی ایڈوکیٹ ،غلام مرتضیٰ چوہان ،خالد ڈھڈی ،ظفر ڈھڈی اور نذیر احمد نسیم نے بھی خطاب کیا ۔
نواز شریف کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ اڑھائی سالوں میں پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کر دیں گے ۔ چوہدری نذیر احمد آرائیں
بورے والا: میاں نوازشریف نے قوم سے وعدہ کیا کہ اگر ان کی جماعت الیکشن جیت جائے گی تو وہ اڑھائی سالوں میں پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کر دیں گے ۔ سابق حکمرانوں اور زرداری کے حواریوں نے اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس سے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے اضافہ ہوا ۔ زمینداروں کو فصلوں کی برداشت پر تیل کی مد میں زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑے ۔ ملک میں غربت میں اضافہ ہوا اور حکمران اپنی عیاشیوں میں لگے رہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے چک نمبر 443ای بی طوراں والا ڈیرہ میں ایک مشترکہ کارنرمیٹنگ میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سید اخلاق احمد شاہ ،ملک اسد شہزاد خاں ،فقیر حسین ،چوہدری یاسین ،محمد اکرم ،ریاض احمد ،فیصل منیر ڈوگر ،ڈاکٹر رضوان سلیمی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو کامیاب کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی حکومت ختم ہوئی تھی تو اس وقت پاکستان پر 42کھرب ڈالر کا قرضہ تھا اب یہ بڑھ کر 122کھرب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔ جس کو واپس کر نے کے لئے اب ہمارے پاس وسائل نہ ہیں صرف اس کی قسط بڑی مشکل سے اد ا کی جا رہی ہے ۔ ان سب حالات کا ذمہ دار زرداری ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 30 اپریل، 2013

پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں تحریک انصاف کے امیدوار ریاست علی بھٹی اور آزاد امیدوارعائشہ نذیر جٹ اور ان کے حامیوں کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کر لیے
بورے والا: پولیس نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام مین آزاد امیدوار حلقہ این اے 167محترمہ عائشہ نذیر جٹ اور انکے حامیوں محسن علی، علی احمد کے خلاف گگو منڈی بس اسٹینڈ پر جلسے میں ڈیک اونچی آواز میں بجانے جبکہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے167ریاست علی بھٹی اور انکے چک نمبر187ای بی میں جلسہ کے منتظم وقار ولد امانت علی کے خلاف3/2/65فائر ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
نہری پانی کے تنازعہ پر تین باپ بیٹوں نے فائرنگ کر کے اپنے قریبی رشتہ دار نوجوان کو قتل کر دیا
بورے والا: بورے والا کے نواحی گاﺅں میں نہری پانی کے تنازعہ پر تین باپ بیٹوں نے فائرنگ کر کے اپنے قریبی رشتہ دار نوجوان کو قتل کر دیا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں/491ای بی کے اشفاق احمد کھچی نے پولیس رپورٹ کی ہے کہ آج صبح وہ اپنے دیگر گھر والوں کے ہمراہ کھیتوں میں کپاس کی گوڈی کر رہا تھا جبکہ میرا بھائی شہزاد احمد کھچی تھوڑے فاصلے پر مویشی چرا رہا تھا کہ اچانک ملزمان محمد قاسم، محمد آصف اپنے باپ فیض محمد کھچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پہنچ گئے اور آتے ہی للکارا کہ آج شہزاد احمد کو پانی کی باری نہ لگانے کا مزہ چکھاتے ہیں ملزمان نے آتے ہی پسٹل سے فائرنگ کر کے شہزاد کو چھلنی کر دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ فتح شاہ پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور دو ملزمان محمد قاسم اور انکے والد فیض محمد کو گرفتار کر کے زیر دفعہ302،109ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تحصیل انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرے ۔ متحدہ دینی محاذ کے امیدوار حلقہ این اے167راﺅ حبیب الرحمن کی پریس کانفرنس
بورے والا: متحدہ دینی محاذ کے امیدوار حلقہ این اے167راﺅ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ شہر میں ٹی ایم اے انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف امتیازی آپریشن قابل مذمت ہے انتظامیہ اگر آپریشن کر نا چاہتی ہے تو پہلے بااثر سیاسی شخصیات کے زیر قبضہ سرکاری ڈیروں اور جنرل ونجی بس اسٹینڈسمیت تمام سرکاری جگہ کو بلا ا متیاز واگزار کروا یا جائے گول چوک میں کئی سال سے بیٹھ کراپنے بچوں کے لیے روزی کمانے والے غریب محنت کشوں کو جانبدار آپریشن کے ذریعہ بے دخل کیا گیا لیکن ہم ایسے جانبدار آپریشن کو ہرگز نہیں ہو نے دیں گے اگر بلا امتیاز آپریشن کیا گیا تو حالات کی ذمہ داری ٹی ایم اے انتظامیہ ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے پریس کلب بورے والا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر اہلسنت والجماعت راجہ عبدالحنان، حافظ احمد معاویہ، راﺅ عبدالرحیم ایڈووکیٹ، محمد ارشد غوری، محمود یونس غوری، نیاز احمد، راﺅ ندیم احمد، راﺅ اسرار احمد، راﺅ توحید احمد، مولانا عمر فاروق، حکیم سید عثمان نجاری اوعر دیگر راہنماءبھی موجود تھے راﺅ حبیب الرحمان نے کہا کہ انتظامیہ بس اسٹینڈ پر ویگن اڈوں کے زیر استعمال سرکاری جگہ اور ایم بلاک میں کمیمونٹی سنٹر پر قبضہ واگزار کروائے ورنہ ہم گول چوک میں متاثرہ غریبوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے انہوں نے مذید کہا کہ انہیں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے اختلاف نہیں ہے تاہم اسے غیر مساوی طریقہ کار سے اختلاف ہے جسے محض غریب لوگوں پر استعمال کیا گیا ہے۔
سابق ناظمین اور کونسلرز نے حلقہ این اے167سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
بورے والا: سابق ناظمین اور کونسلرز نے حلقہ این اے167سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب چک نمبر/437ای بی میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167چوہدری نذیر احمد آرائیں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سابقہ ناظم یونین کونسل میاں عبدالمتین، چوہدری احسان جٹ، میاں ندیم اقبال، سابقہ کونسلر میاں برکت علی، سابقہ اقلیتی ممبر تحصیل کونسل ڈاکٹر اسلم پرویز نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری نذیر احمد آرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی حلقہ کے لوگوں کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں آپ لوگ 11مئی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ علاقہ کی تعمیر ترقی کا دوبارہ سلسلہ شروع کیا جاسکے انہوں نے سابقہ ناظمین کونسلرز اور مسیحی برادری کا شکریہ ادا کیا جہنوں انکی حمایت کا اعلان کیا۔
ایم کیو ایم صحیح معنوں میں مظلوم اور محکوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے ۔ ایم کیو ایم کی امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی233منزہ عابد
بورے والا: ایم کیو ایم کی امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی233مسز منزہ عابد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صحیح معنوں میں مظلوم اور محکوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے جو وڈیرہ شاہی اور جاگیرداروں کے خلاف جہاد کے جذبہ کے تحت الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تاکہ عام آدمی کی اقتدار کے ایوانوں تک رسائی ہو سکے ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں نیو بیرکی امجد ٹاﺅن میں کارنر میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس میٹینگ سے ایم کیو ایم کے امیدوار این اے167مہر طارق مقصود اور امیدوار این اے168محمد نواز خان ہانس ایڈووکیٹ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر محمد عدنان، امین خاں ہانس، غلام مصطفی ہانس، عدنان افضل کامران اور خالد محمود رامے بھی موجود تھے منزہ عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر خواتین کے حقوق اور غریب پسماندہ عوام کی نمائندگی کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے انہوںنے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ11 مئی کو ایم کیو ایم کے نشان پتنگ پر مہر لگا کر انہیں کامیاب کر یں امیدوار قومی اسمبلی نواز اں ہانس نے بھی خطاب کرتے ہوئے انکی جماعت اپنے منشور کے مطابق لوگون کے حقوق کی خاطر جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں تمام حلقوں بالخصوص دیہات میں بھر پور پذیرائی مل رہی ہے حلقہ نمبر168 کے چک نمبر/297ای بی کے علاوہ دیگر چکوک میں بھٹی برادری ، کھوکھر برادری، ہانس برادری، وسیر برادری اور بلوچ برادری کے سرکردہ افراد نے ایک کیو ایم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
جمعیت اہل حدیث ضلع وہاڑی اور معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت عیسائی برداری نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلا ن کر دیا
بورے والا: جمعیت اہل حدیث ضلع وہاڑی اور معروف سیاسی و سماجی رہنماءسابقہ کونسلر گلشن رحمان ٹاﺅن رانا عبدالرشید اور علاقہ بھر کی ملک برادری، رحمانی، شیخ،انصاری، غفاری راجپوت برادری کے نمائندہ افراد اور عیسائی برداری کے سابق تحصیل کونسل کے رکن شمعون مسیح نے اپنے ساتھیوں سمیت بورے والا میں این اے167 مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں، پیر غلام محی الدین چشتی کی مکمل حمایت کا اعلا ن کر دیا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے این اے167 مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیںنے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی حلقہ کے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور ا اپنے ذاتی وسائل استعمال کر کے انکے مسائل حل کروانے کی بھر پور کوشش کی ہے کیونکہ انہوں نے سیاست کو عبادت سمجھ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کا مفاد انکی اولین ترجیح ہے اگر آپ لوگو ں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے 11مئی کو کامیاب کر وایا تو وہ اسمبلی میں جاکر حلقہ کے عوام اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے امیودار شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے علاقہ میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے خاتمہ کے لیے 11مئی کے دن مسلم لیگ(ن) کے امیدواران کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا ئیں کامیابی کے بعد انشاءاللہ محمد حکومتی ایوانوں میں حلقہ کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کریں گے اس موقع پر قاری عبداللہ طیب امیر ضلع وہاڑی، قاری افضل یزدانی،چوہدری عبدالقدوس، اے غفار پاشا، غلام رسول زیدی، خالد خان چوہدری فقیر محمد، چوہدری عمران غفور، عبدالطیف غزنوی دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع ان برادریوں کے نمائندہ افراد بھی موجود تھے اس موقع پر مرضی پورہ، محلہ اقبال نگر، گلستان کالونی، مدینہ کالونی، ، یوسف بلاک ،سلمان ٹاﺅن ،حبیب کالونی اورمختلف چکوک424ای بی،431ای بی،425ای بی اور253ای بی مختلف برادریوں اور نمائندہ افراد نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
زرداری اینڈ کمپنی نے کرپشن اور بدعنوانی کے جوریکارڈ قائم کیے ہیں اس نے غریب آدمی سے ضروریات زندگی کی ہرسہولت چھین لی ہے ۔ چوہدری نذیراحمد آرائیں ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں کا خطاب
بورے والا : پاکستان پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ حکومت کے دوران زرداری ایند کمپنی نے کرپشن اور بدعنوانی کے جوریکارڈ قائم کیے ہیں اس نے غریب شخص سے ضروریات زندگی کی ہر سہولت چھین لی ہے ان خیالات کاا ظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی این اے167چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی233چوہدری ارشاد حمد آرائیں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بیرکی، مجاہد کالونی اور یونین کونسل63میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان اجتماعات سے مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر غلام رسول زیدی، اے غفار پاشا ایڈووکیٹ، سید صدا حسین شاہ اور حافظ عاطف ریاض ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا مجاہد کالونی اور بیرکی کے جلسوں میں راجپوت برادری کے صدر راﺅ عبدالغفار نائب صدر ڈاکٹر رانا مہدی حسین، جنرل سیکرٹری راﺅ جاوید اقبال اور سیکرٹری رانا علی نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا دریں اثناءچوہدری محمد یوسف عاصی نمبردار نے بھی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اور مسلم لیگی امیدوروں کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر انور پاشا، ڈاکٹر انور ڈاکٹر ارشاد احمد ، ڈاکٹر عباس، بھائی تنویر احمد، محمد حسین حکیم طارق محمود، سابق ناظم چوہدری ذوالفقار علی ، ڈاکٹررضوان سلیمی ، شیخ محمد اسلم جگا، سابق ناظم چوہدری عتیق الرحمان، ملک فرقان کھوکھر بھی موجود تھے کہ یونین کونسل نمبر63کے جلسے میں اس حلقہ کی معروف ملک برادری کے اہم رہنماﺅں صدر ملک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک چاچا محمد اسلم، سینئر نائب صدر سابق ناظم ملک نزیر احمد، نائب صدر ملک ممتاز احمد ملک محمد اقبال، ملک محمد سعید، ملک امتیاز احمد، ملک عبدالغفار لیبارٹری نے چوہدری نزیر احمد آرائیں اور چوہدری چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی بھرپور حمایت کاا علان کیا۔
الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں ۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر بورے والا قلب عباس خان کی پریس کانفرنس

بورے والا: سب ڈویژنل پولیس آفیسر بورے والا قلب عباس خان نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں، بار بار وارننگ کے باوجود قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز بورے والا پریس کلب کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور پریس کلب بورے والا کے عہدیداروں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ملک اعجاز مسوان، ایس ایچ اوماڈل ٹاﺅن چوہدری عبدالکریم اور ریڈر حاجی محمد طاہر بھٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ڈی ایس پی قلب عباس خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمپین میں اسلحہ کی نمائش، آتش بازی، ریلیوں، وال چاکنگ اور لاﺅڈ سپیکر کا استعمال سختی سے الیکشن کمیشن کی پابندی کے زمرے میں آتا ہے تمام جلسوں کی خفیہ مانیٹر نگ اورفلم بندی کی جارہی ہے جس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کی روشنی میں مسلسل خلاف ورزی کر نے والے امیدواروں کو الیکشن کمیشن نااہل قرار دے سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شارع عام پر جلسے جلوس کارنر میٹنگز اور انتخابی دفاتر کھولنے پر بھی پابندی ہے تمام امیدواروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں اس موقع پر چیئر مین راﺅ منور احمد خان، صدر احمد وسیم شیخ، نائب صدر شاہد اکبر طور، جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے، ڈائریکٹر پروگرامز میاں طارق محمود، جوائنٹ سیکرٹری عبدالطیف غزنوی، میاں ظفر اقبال، اصغر علی کامریڈ، محمد اسلم سندھو چوہدری اکرام الحق ، مہر اعجاز احمداور دیگر بھی موجود تھے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
پاکستان پیپلز پارٹی ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233الحاج سردار خالد سلیم بھٹی
بورے والا: پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233الحاج سردار خالد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،5سال تک حکومت میں رہ کر اقتدار کے مزے لوٹنے اور ترقیاتی کاموں سے کمیشن وصول کرنے والے کس منہ سے پارٹی پر انگلیاں اُٹھا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہون نے گذشتہ روز حلقہ پی پی 233کے مختلف چکوک 489ای بی،491ای بی اور چک نمبر305ای بی میں مختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی قربانیوں کی بدولت زندہ و جاوید ہے جس نے بھی پارٹی سے غداری کی وہ اپنی موت آپ مر گیا گذشتہ انتخابات میں کامیابی کے بعد میں نے جو ترقیاتی کام کروائے یہ کسی پر احسان نہیں تھا یہ آپ کا حق اور میرا فرض تھا میں نے کبھی تھانہ کچری کی سیاست نہیں کہ میں نے اپنے حلقہ کو فحاشی کے اڈوں سے پاک کیا اب آپ کا کام ہے کہ 11مئی کو ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اچھے اور برے میں تمیز رکھیں زانی،شرابی اور راشی امیدواروں کی بجائے با کردار نیک اور صالح نمائندوں کا انتخاب کریں کارنرمیٹنگز سے راﺅ فریاد علی ،نذیر احمد نسیم،چوہدری مختار جٹ اور اشفاق احمد کھچی نے بھی خطاب کیا چک نمبر305ای بی میں چوہان برادری کے سرکردہ افراد عبدالحنان چوہان اورقاری چوہان نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا۔
تحریک انصاف ملکی سیاست سے برادری ازم اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کی حکمرانی قائم کرے گی ریاست علی بھٹی
بورے والا: تحریک انصاف کے صوبائی صدر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167ریاست علی بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملکی سیاست سے برادری ازم اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کی حکمرانی قائم کرے گی قوم کو چاہیئے کہ وہ اپنا ووٹ دینے کے بعد منتخب عوامی نمائندوں کا احتساب ضرور کریں کیونکہ عوامی نمائندوں کے احتساب کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا انصاف اور احتساب کے ذریعہ ہی ہم ملک میں انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں وکلاءبرادری کو چاہیئے کہ وہ انصاف کی راہوں میں حائل ر کاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائرز فوم ضلع وہاڑی کے صدر ملک فاروق احمد اعوان کی جانب سے بار روم میں انکے اور دیگر امیدواران صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر اور رانا محمد مظفر خاں کے اعزاز میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233حاجی شہباز احمد ڈوگر،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی232رانا محمد مظفر خاں،سابق صدور بار چوہدری محمد اقبال گجر،رانا منظور علی او ملک فاروق احمد اعوان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری لیگل افئیرز محمد عرفان قاضی،نائب صدر بار عمران مشتاق بھٹی،چوہدری رفعت طاہر،چوہدری اعجاز اسلم،عاشق شیر ڈوگر،حاجی رحمان کھوکھر،حاجی محمد اسلم گجر،شیخ محمد حنیف اور دیگر وکلاءبھی موجود تھے۔
دسویں سالانہ محفل نعت عوامی روڈ کے بلاک پر منعقد ہوئی
بورے والا: دسویں سالانہ محفل نعت بسلسہ جشن آمد مصطفیﷺ مورخہ25اپریل بروز جمعرات بعداز نماز عشاہ بمقام عوامی روڈ کے بلاک میں زیر صدارت حافظ دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی زیر سرپرستی پیر زادہ محمد نعیم الہاشمی شبیری قادری منعقد ہوئی۔،محفل نعت میں معروف نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا جن میں حافظ ذیشان رضا،محمد علی سجن،ملک عبدالمصطفیٰ سعیدی،قاری منیر احمد نعیمی،احمدعلی حاکم اور شیخ محمد عرفان قادری قابل ذکر ہیں محفل نعت کے منظم ملک عبدالرزاق نے بتایا کہ محفل نعت کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل ہیں
 صوبائی حلقہ پی پی235کے متعدد سابق ناظمین اور بااثر شخصیات نے (ن)لیگ کے امیدوار بلال اکبر بھٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
بورے والا: صوبائی حلقہ پی پی235کے متعدد سابق ناظمین اور بااثر شخصیات نے (ن)لیگ کے امیدوار بلال اکبر بھٹی کی حمایت کا اعلان کردیا،حلقہ پی پی235سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین چوہدری محمد عالم،طالب حسین ڈھڈی،سابق ممبر ضلع کونسل ملک اکبر علی اعوان،سابق صدر بار میاں محمد جاوید بیٹو اور علاقہ کی دیگر نمائندہ شخصیات نے اپنے دھڑوں اور کارکنوں سمیت مسلم لیگ(ن)کے امیدوار بلال اکبر بھٹی کی حمایت اعلان کردیا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 25 اپریل، 2013

  انتظامیہ نے شہر کے مرکزی گول چوک سے تجاوزات ختم کر کے اس کو کشادہ اور خوبصورت بنا دیا
بورے والا : انتظامیہ نے شہر کے مرکزی گول چوک سے سالہا سال سے کی گئی تجاوزات کے خاتمہ کے بعد اس کو کشادہ اور خوبصورت بنا دیا ۔ ڈی سی او وہاڑی جاوید محمود بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نعیم اللہ بھٹی اور ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ اور ٹی ایم اے کے دیگر افسران کے ہمراہ گذشتہ شب تین بجے تک خود موقع پر کھڑے ہوکر مذکورہ چوک میں سایہ دار درخت اورپھولدار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور چوک کی خوبصورتی کے لئے بنائے گئے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا ۔ دریں اثناءبورے والاویلفیئر سوسائٹی کے صدر رانا نثار احمد خان صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،صدر ریشم گلی بازار بزرگ مسلم لیگی رہنماءچاچا محمد اسلم ،سابق صدر بار ایسو سی ایشن مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ سمیت دیگر سیاسی سماجی شہری حلقوں کے نمائندہ افراد نے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے بورے والا کے حکام کی طرف سے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ اور با لخصوص گول چوک کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بورے والا شہر کے دیگر بازاروں میں قبضہ مافیا کے خلاف موثر آپریشن کر کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے
بورے والا : پاکستان پیپلز پارٹی ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ 5سال تک حکومت میں رہ کر اقتدار کے مزے لوٹنے اور ترقیاتی کاموں سے کمیشن وصول کر نے والے کس منہ سے پارٹی پر انگلیاں اٹھار ہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی الحاج سردار خالد سلیم بھٹی نے حلقہ 233کے مختلف چکوک 491,489سکندر آباد اور چک نمبر 305ای بی میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ الحاج سردار خالد سلیم بھٹی امیدوارصوبائی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی قربانیوں کے بدولت زندہ جاوید ہے ۔ جس نے بھی پارٹی سے غداری کی وہ اپنی موت آپ مر گیا ۔ گذشتہ انتخابات میں کامیابی کے بعد میں نے جو ترقیاتی کام کروائے یہ کسی پر احسان نہیں تھا ۔ یہ آپ کا حق اور میرا فرض تھا۔ میں نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی ۔ میں نے حلقہ کو فحاشی کے اڈوں سے پاک کیا ۔ اب آپ کا کام ہے کہ 11مئی کو وٹ کا استعمال کر تے ہوئے اچھے اور برے میں تمیز رکھیں ۔ زانی ،شرابی اور راشی امیدواروں کی بجائے باکردار نیک اور صالح نمائندوں کا انتخاب کریں ۔ کارنر میٹنگز سے پیپلز پارٹی کے امیدوارقومی اسمبلی کرنل (ر)راﺅ عابد علی خا ن کے بھائی راﺅ فریاد علی خاں،نذیر احمد تسنیم ،ممتاز جٹ اور اشفاق احمد کچھی نے بھی خطاب کیا ۔ چک نمبر 305ای بی میں چوہان برادری کے سرکردہ افراد عبد الحنان چوہان اور قاری چوہان نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا۔
جامعہ عربیہ اسلامیہ کی طرف سے این اے 167سے متحدہ دینی محاذ کے امیدوار راﺅ حبیب الرحمن کی حمایت کا اعلان
بورے والا :  جامعہ عربیہ اسلامیہ کے مہتمم شیخ الحدیث علامہ عبد الرﺅف نعمانی اور انکے ادارے کی تمام شاخوں کے ذمہ داران نے این اے 167سے متحدہ دینی محاذ کے امیدوار راﺅ حبیب الرحمن کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ عربیہ اسلامیہ میں علماءکرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتہائی غورو فکر کے بعد باہمی مشاورت سے متحدہ دینی محاذ کے امیدوار راﺅ حبیب الرحمن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام علماءکرام متحد ہو کر راﺅ حبیب الرحمن کا ساتھ دیں گے تاکہ مذہبی قوت اسمبلی میں پہنچ سکے اور جن لوگوں نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور مدارس کے خلاف کمر بستہ ہیں انکا خاتمہ ہو سکے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>