Pages - Menu

منگل، 30 اپریل، 2013

پاکستان پیپلز پارٹی ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233الحاج سردار خالد سلیم بھٹی
بورے والا: پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233الحاج سردار خالد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،5سال تک حکومت میں رہ کر اقتدار کے مزے لوٹنے اور ترقیاتی کاموں سے کمیشن وصول کرنے والے کس منہ سے پارٹی پر انگلیاں اُٹھا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہون نے گذشتہ روز حلقہ پی پی 233کے مختلف چکوک 489ای بی،491ای بی اور چک نمبر305ای بی میں مختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی قربانیوں کی بدولت زندہ و جاوید ہے جس نے بھی پارٹی سے غداری کی وہ اپنی موت آپ مر گیا گذشتہ انتخابات میں کامیابی کے بعد میں نے جو ترقیاتی کام کروائے یہ کسی پر احسان نہیں تھا یہ آپ کا حق اور میرا فرض تھا میں نے کبھی تھانہ کچری کی سیاست نہیں کہ میں نے اپنے حلقہ کو فحاشی کے اڈوں سے پاک کیا اب آپ کا کام ہے کہ 11مئی کو ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اچھے اور برے میں تمیز رکھیں زانی،شرابی اور راشی امیدواروں کی بجائے با کردار نیک اور صالح نمائندوں کا انتخاب کریں کارنرمیٹنگز سے راﺅ فریاد علی ،نذیر احمد نسیم،چوہدری مختار جٹ اور اشفاق احمد کھچی نے بھی خطاب کیا چک نمبر305ای بی میں چوہان برادری کے سرکردہ افراد عبدالحنان چوہان اورقاری چوہان نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا۔
تحریک انصاف ملکی سیاست سے برادری ازم اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کی حکمرانی قائم کرے گی ریاست علی بھٹی
بورے والا: تحریک انصاف کے صوبائی صدر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167ریاست علی بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملکی سیاست سے برادری ازم اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کی حکمرانی قائم کرے گی قوم کو چاہیئے کہ وہ اپنا ووٹ دینے کے بعد منتخب عوامی نمائندوں کا احتساب ضرور کریں کیونکہ عوامی نمائندوں کے احتساب کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا انصاف اور احتساب کے ذریعہ ہی ہم ملک میں انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں وکلاءبرادری کو چاہیئے کہ وہ انصاف کی راہوں میں حائل ر کاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائرز فوم ضلع وہاڑی کے صدر ملک فاروق احمد اعوان کی جانب سے بار روم میں انکے اور دیگر امیدواران صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر اور رانا محمد مظفر خاں کے اعزاز میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233حاجی شہباز احمد ڈوگر،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی232رانا محمد مظفر خاں،سابق صدور بار چوہدری محمد اقبال گجر،رانا منظور علی او ملک فاروق احمد اعوان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری لیگل افئیرز محمد عرفان قاضی،نائب صدر بار عمران مشتاق بھٹی،چوہدری رفعت طاہر،چوہدری اعجاز اسلم،عاشق شیر ڈوگر،حاجی رحمان کھوکھر،حاجی محمد اسلم گجر،شیخ محمد حنیف اور دیگر وکلاءبھی موجود تھے۔
دسویں سالانہ محفل نعت عوامی روڈ کے بلاک پر منعقد ہوئی
بورے والا: دسویں سالانہ محفل نعت بسلسہ جشن آمد مصطفیﷺ مورخہ25اپریل بروز جمعرات بعداز نماز عشاہ بمقام عوامی روڈ کے بلاک میں زیر صدارت حافظ دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی زیر سرپرستی پیر زادہ محمد نعیم الہاشمی شبیری قادری منعقد ہوئی۔،محفل نعت میں معروف نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا جن میں حافظ ذیشان رضا،محمد علی سجن،ملک عبدالمصطفیٰ سعیدی،قاری منیر احمد نعیمی،احمدعلی حاکم اور شیخ محمد عرفان قادری قابل ذکر ہیں محفل نعت کے منظم ملک عبدالرزاق نے بتایا کہ محفل نعت کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل ہیں
 صوبائی حلقہ پی پی235کے متعدد سابق ناظمین اور بااثر شخصیات نے (ن)لیگ کے امیدوار بلال اکبر بھٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
بورے والا: صوبائی حلقہ پی پی235کے متعدد سابق ناظمین اور بااثر شخصیات نے (ن)لیگ کے امیدوار بلال اکبر بھٹی کی حمایت کا اعلان کردیا،حلقہ پی پی235سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین چوہدری محمد عالم،طالب حسین ڈھڈی،سابق ممبر ضلع کونسل ملک اکبر علی اعوان،سابق صدر بار میاں محمد جاوید بیٹو اور علاقہ کی دیگر نمائندہ شخصیات نے اپنے دھڑوں اور کارکنوں سمیت مسلم لیگ(ن)کے امیدوار بلال اکبر بھٹی کی حمایت اعلان کردیا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔