بورے والا: سوشل کرپشن انیشیٹو ڈسٹرکٹ وہاڑی میں الیکشن کمیشن کے تعاون سے ووٹرمووبلائزیشن کے حوالے سے کام کر رہی ہے ۔ اس بار الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی طاقت کا استعمال کر تے ہوئے کچھ ایسے عملی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد لوگوں میں ووٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا شعور دینا ہے ۔ اس مقصد کو حاصل کر نے کے لئے ایس سی آئی مختلف طریقوں سے لوگوں کو نہ صرف ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دے رہی ہے بلکہ ان کے ووٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی کوشش بھی کر رہی ہے ۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی ووٹ کے استعمال سے آسکتی ہے اس لئے تمام لوگوں کو چاہئے کہ وہ الیکشن میں اپنا ووٹ استعمال کریں تا کہ وہ ایسے نمائندگان کو منتخب کر سکیں جو کرپشن کے خاتمہ کے لئے بھر پور کوشش کریں ،آئین کے آرٹیکل 19-Aکے تحت معلومات تک رسائی کے حق کو یقینی بنائیں ،آئین کے آرٹیکل 25-Aکے تحت 16سال تک کے تمام بچوں کے لئے مفت اور لازمی تعلیم فراہم کریں ،تعلیم کا بجٹ کم از کم مجموعی قومی پیدا وار کے 4فیصد تک بڑھائیں ،بالواسطہ ٹیکسوں کو کم کر کے غریبوں کا بوجھ کم کریں گے اور امراءسے بلا واسطہ ٹیکس لینے کا مﺅثر نظام بنائیں اور ٹیکسوں کے نظام کو مﺅثر ،منصفانہ اور شفاف بنائیں ۔ ان خیالات کاظہار آغاز برائے سماجی تعاون ایس سی آئی کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر محمد زاہد سلیم نے بورے والا میں اروما ریسٹورنٹ میں حلقہ این 167میں ووٹر موبلائزیشن کے حوالے سے ہونے والی ایک پریس کانفرنس میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ این اے 167میں اب تک ہونے والے الیکشن میں پچاس فیصد سے زائد لوگوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے یعنی آدھے سے بھی زیادہ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر تے ۔ جس سے ہوتا یہ ہے کہ ایک خاص طبقہ بر سر اقتدار آجاتا ہے ۔ اس لئے اگر ہم تمام لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کریں تو پھر ہی حقیقی نمائندگان کو منتخب کرسکیں گے اور پھر ہی پاکستان میں کوئی تبدیلی آسکتی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تےہوئے شیر خان کچھی ،مسعود عابد نے کہا کہ نوجوان ،مرد و خواتین نے ہمیشہ اس ملک میں ہر سیاسی جدو جہد کو ¿میں اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن الیکشن 2008میں حلقہ این اے 167میں خاص طور پر خواتین کی بہت کم تعداد نے ووٹ کاسٹ کئے ۔ اس لئے مردوں کو ساتھ ساتھ خواتین کو اس الیکشن میں اپنا اہم کرداد ادا کر نا ہو گا ۔ اس سے ملک میں نہ صرف حقیقی جمہوریت کے فروغ ملے گا بلکہ درست نمائندے پارلیمنٹ میں پہنچ سکیں گے اور ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے دیگر مقررین ندیم مشتاق رامے ،میاں طارق محمود ،شاہد اکبر طور نے الیکشن 2013کو ملکی ترقی میں ایک اور موقع کا نام دیا کہ آج عوام کو ایک اور موقع ملا کہ وہ ووٹ کے استعمال کے ذریعے درست نمائندگان کو پارلیمنٹ میں لے کر آئے تا کہ جو مسائل اب تک رہے ہیں ان کا حل کیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں ایس سی آئی تنظیم کے کردار کو سراہا گیا۔ جس طرح آج ایس سی آئی اسی کام کے لئے ووٹر موبلائزیشن کے لئے کام کر رہی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کا استعمال کرنا ہے ۔ ان تمام لوگوں نے کاسٹنگ ریشو کے بڑھانے پر ور دیا ۔
پیپلز پارٹی نے تو سامراج کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا سردار خالد سلیم بھٹی
بورے والا: الحاج سردار خالد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ آج سرکاری ملازمین محب وطن افراد کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ پیپلز پارٹی نے تو سامراج کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ یہ لوگ کس باغ کی مولی ہیں ۔ چک نمبر 337ای بی مجاہد کالونی پل اور شاہ فیض کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ چک نمبر 437ای بی میں انکے بیٹے بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد سرکاری ملازمین نے گاﺅں کے لوگوں کو دھمکیاں دیں کہ آئندہ ایسی میٹنگز کرانے پر سختی سے نپٹا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے کچھ ملازمین بھی ایک ہمارے مخالف امیدوار کی گاڑی میں ان کی کنسوینگ کر رہے ہیں جو ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ لیکن مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عوام 11مئی کو تیر پر مہر لگا کر ملک دشمن افراد سے جان چھڑا ئیں ۔ اس موقع پر کرنل (ر) عابد علی خان ،حیدر جٹ ، عبد المجید بھٹی ایڈوکیٹ ،غلام مرتضیٰ چوہان ،خالد ڈھڈی ،ظفر ڈھڈی اور نذیر احمد نسیم نے بھی خطاب کیا ۔ پیپلز پارٹی نے تو سامراج کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا سردار خالد سلیم بھٹی
نواز شریف کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ اڑھائی سالوں میں پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کر دیں گے ۔ چوہدری نذیر احمد آرائیں
بورے والا: میاں نوازشریف نے قوم سے وعدہ کیا کہ اگر ان کی جماعت الیکشن جیت جائے گی تو وہ اڑھائی سالوں میں پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کر دیں گے ۔ سابق حکمرانوں اور زرداری کے حواریوں نے اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس سے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے اضافہ ہوا ۔ زمینداروں کو فصلوں کی برداشت پر تیل کی مد میں زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑے ۔ ملک میں غربت میں اضافہ ہوا اور حکمران اپنی عیاشیوں میں لگے رہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے چک نمبر 443ای بی طوراں والا ڈیرہ میں ایک مشترکہ کارنرمیٹنگ میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سید اخلاق احمد شاہ ،ملک اسد شہزاد خاں ،فقیر حسین ،چوہدری یاسین ،محمد اکرم ،ریاض احمد ،فیصل منیر ڈوگر ،ڈاکٹر رضوان سلیمی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو کامیاب کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی حکومت ختم ہوئی تھی تو اس وقت پاکستان پر 42کھرب ڈالر کا قرضہ تھا اب یہ بڑھ کر 122کھرب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔ جس کو واپس کر نے کے لئے اب ہمارے پاس وسائل نہ ہیں صرف اس کی قسط بڑی مشکل سے اد ا کی جا رہی ہے ۔ ان سب حالات کا ذمہ دار زرداری ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔