زرداری اینڈ کمپنی نے کرپشن اور بدعنوانی کے جوریکارڈ قائم کیے ہیں اس نے غریب آدمی سے ضروریات زندگی کی ہرسہولت چھین لی ہے ۔ چوہدری نذیراحمد آرائیں ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں کا خطاب
بورے والا : پاکستان پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ حکومت کے دوران زرداری ایند کمپنی نے کرپشن اور بدعنوانی کے جوریکارڈ قائم کیے ہیں اس نے غریب شخص سے ضروریات زندگی کی ہر سہولت چھین لی ہے ان خیالات کاا ظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی این اے167چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی233چوہدری ارشاد حمد آرائیں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بیرکی، مجاہد کالونی اور یونین کونسل63میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان اجتماعات سے مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر غلام رسول زیدی، اے غفار پاشا ایڈووکیٹ، سید صدا حسین شاہ اور حافظ عاطف ریاض ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا مجاہد کالونی اور بیرکی کے جلسوں میں راجپوت برادری کے صدر راﺅ عبدالغفار نائب صدر ڈاکٹر رانا مہدی حسین، جنرل سیکرٹری راﺅ جاوید اقبال اور سیکرٹری رانا علی نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا دریں اثناءچوہدری محمد یوسف عاصی نمبردار نے بھی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اور مسلم لیگی امیدوروں کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر انور پاشا، ڈاکٹر انور ڈاکٹر ارشاد احمد ، ڈاکٹر عباس، بھائی تنویر احمد، محمد حسین حکیم طارق محمود، سابق ناظم چوہدری ذوالفقار علی ، ڈاکٹررضوان سلیمی ، شیخ محمد اسلم جگا، سابق ناظم چوہدری عتیق الرحمان، ملک فرقان کھوکھر بھی موجود تھے کہ یونین کونسل نمبر63کے جلسے میں اس حلقہ کی معروف ملک برادری کے اہم رہنماﺅں صدر ملک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک چاچا محمد اسلم، سینئر نائب صدر سابق ناظم ملک نزیر احمد، نائب صدر ملک ممتاز احمد ملک محمد اقبال، ملک محمد سعید، ملک امتیاز احمد، ملک عبدالغفار لیبارٹری نے چوہدری نزیر احمد آرائیں اور چوہدری چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی بھرپور حمایت کاا علان کیا۔
الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں ۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر بورے والا قلب عباس خان کی پریس کانفرنس
بورے والا: سب ڈویژنل پولیس آفیسر بورے والا قلب عباس خان نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں، بار بار وارننگ کے باوجود قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز بورے والا پریس کلب کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور پریس کلب بورے والا کے عہدیداروں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ملک اعجاز مسوان، ایس ایچ اوماڈل ٹاﺅن چوہدری عبدالکریم اور ریڈر حاجی محمد طاہر بھٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ڈی ایس پی قلب عباس خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمپین میں اسلحہ کی نمائش، آتش بازی، ریلیوں، وال چاکنگ اور لاﺅڈ سپیکر کا استعمال سختی سے الیکشن کمیشن کی پابندی کے زمرے میں آتا ہے تمام جلسوں کی خفیہ مانیٹر نگ اورفلم بندی کی جارہی ہے جس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کی روشنی میں مسلسل خلاف ورزی کر نے والے امیدواروں کو الیکشن کمیشن نااہل قرار دے سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شارع عام پر جلسے جلوس کارنر میٹنگز اور انتخابی دفاتر کھولنے پر بھی پابندی ہے تمام امیدواروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں اس موقع پر چیئر مین راﺅ منور احمد خان، صدر احمد وسیم شیخ، نائب صدر شاہد اکبر طور، جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے، ڈائریکٹر پروگرامز میاں طارق محمود، جوائنٹ سیکرٹری عبدالطیف غزنوی، میاں ظفر اقبال، اصغر علی کامریڈ، محمد اسلم سندھو چوہدری اکرام الحق ، مہر اعجاز احمداور دیگر بھی موجود تھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔