مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر غلہ منڈی میں منعقدہ تقریب مسلم لیگ کے ایک بڑے انتخابی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ، مزدوروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے نقد اور قیمتی انعامات کی تقسیم
بورے والا : مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر غلہ منڈی بورے والا میں منعقدہ تقریب مسلم لیگ کے ایک بڑے انتخابی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ، مزدوروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے نقد اور قیمتی انعامات کی تقسیم ، چوہدری عاشق آرائیں اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی ، چوہدری عاشق آرائیں نے مسلم لیگ (ن) کے دونوں متحارب دھڑوں کو اکٹھا کر دیا ، تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سابق سٹی ناظم (ن) لیگ کے راہنما ءچوہدری محمد عاشق آرائیں کی طرف سے غلہ منڈی بورے والا میں حسب روایت مزدوروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں غلہ منڈی کے سینکڑوں مزدوروں، آڑھتیوںاور نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی انجمن پلیداران غلہ منڈی کے صدر سردار محمد ڈوگر تھے جبکہ یہ تقریب اس وقت ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 167چوہدری نذیر احمد آرائیں ،امیدوار این اے 168سید ساجد مہدی سلیم، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 235بلال اکبر بھٹی اپنے حامیوں کے ہمراہ پنڈال میں داخل ہوئے ۔ تقریب میں موجود مزدوروں اور غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے کھڑے ہو کر مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پر تپاک استقبال کیا ۔ تقریب کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس تقریب میں (ن) لیگ کے دو متحارب دھڑے نسیم شاہ گروپ اور نذیر احمد آرائیں گروپ بھی متحد ہوگئے ۔ تقریب میں مزدوروں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ موٹر سائیکل ،پنکھے ، ٹیلی ویژن ،استریاں ،موبائل فون اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری محمد عاشق آرائیں ،چوہدری نذیر احمد آرائیں ، سید ساجد مہدی سلیم ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ جو قومیں اپنے مزدور کی عزت نہیں کر تیں اور انہیں انکا حق نہیں دیتیں وہ کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر تیں کیونکہ مزدور اللہ کا دوست ہے اور اس کا حق چھیننے والا کسی بھی میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتا ، سابقہ 5سالہ دور میں زرداری اینڈ کمپنی نے ملک میں لوڈ شیڈنگ ،گیس کی بندش اور لوٹ مار کے ذریعہ مزدور کے منہ سے روٹی کا آخری نوالا بھی چھین لیا ہے ۔ مزدور کے اسکے پاﺅں پر کھڑا ہونے اور ملکی اداروں کی بحالی کے لئے ہمیں 11مئی کو میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے ۔ اس تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں شہباز احمد آرائیں ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،منیر احمد خاں ڈاہا ،سابق ناظمین چوہدری ذوالفقار احمد آرائیں ،چوہدری عبد الرشید بگیانوالہ ،محمد اسلم زاہد ،سردار ظہور احمد ڈوگر ،صدر انجمن تاجران محمد صغیر رامے ،چاچا ملک محمد اسلم ،سابق وائس چیئرمین بلدیہ حاجی عبد الرشید بھٹی ،چوہری عبد الجبار شاکر ،چوہدری اطہر غفور ،چوہدری اظہر غفور ،غلام رسول زیدی اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
یوم مئی کے موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام مزدوروں اور کھیت مزدوروں کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی
بورے والا: یوم مئی کے موقع پر پاکستان کسان اتحاد بورے والا کے زیر اہتمام مزدوروں اور کھیت مزدوروں کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کسان اتحاد کے دفتر سے شروع ہوئی اور وہاڑی بازار کالج روڈ تحصیل کچہری اور گول چوک سے ہوتی ہوئی غلہ منڈی میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت کسان اتحاد بورے والا کے صدر فرخ ضیاءسندھو ،چیئر مین ملک محمد امین اعوان نمبر دار ،آفتاب ساہوکا ، رانا محمد صفدر ،حفیظ الرحمان کے علاوہ کسان اتحاد کے امیدوار قومی اسمبلی ملکی ذوالفقار حسین اعوان ،امیداور صوبائی اسمبلی پی پی 233چوہدری فیاض عظیم ایڈوکیٹ ، نے کی ۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کسان اتحاد کے رہنماﺅں نے نیب کی طرف سے دو کسان رہنماﺅں کی گرفتااری کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ گرفتار گان کو رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اتحاد کے ساتھ واپڈا اتھارٹی کے ہونے والے معاہدہ پر عمل کر وایا جائے اور کسانوں کو بین الاقوامی قوامین کے مطابق مراعات دی جائے ۔ ریلی شرکاءنے شکاگو کے شہدا کو خراج تحصین پیش کر نے کے لئے پلے کارڈز اٹھا کر سڑکوں پر نعرہ بازی کی ۔
پاکستان میں حقیقی تبدیلی ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ممکن ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ الیکشن میں اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں
بورے والا: سماجی تنظیم ایس سی آئی کے پروجیکٹ کوارڈی نیٹر محمد زاہد سلیم نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم الیکشن کمیشن کے تعاون سے ووٹرز آگاہی مہم چلا رہی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگون کو ووٹ کے استعمال کا شعو ر دینا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاسکتان نے اس بار اپنی طاقت استعمال کر تے ہوئے ایسے عملی اقدامات کئے ہیں جن سے ووٹ کا استعمال یقینی بن سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاﺅسنگ سکیم بورے والا میں حلقہ این اے 167سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کر تےہوئے کیا ۔ میٹنگ سے ایس سی آئی کے نمائندگان محمد شیر خان کھچی اور مسعود عابد کے علاوہ بشیراں بی بی اور رابعہ کنول نے بھی خطاب کیا ۔ زاہد سلیم نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ممکن ہے اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ الیکشن میں اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں تا کہ ایسے نمائندگان منتخب ہو ں جو حقیقی طور پر عوام اور عام لوگوں کی نمائندگی کر سکیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ این اے 167میں اب تک ہونے والے انتخابات میں پچاس فیصد سے زئاد ووٹرزش نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کئے جس بنا پر ایک خاص اسٹھصالی طبقہ بر سر اقتدار آجاتا ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ مردوں کے ساتھ ساتھ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈال کر جمہوریت کے لئے اپنا کردا ر ادا کریں ۔
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) اپنے دور اقتدار میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور باہمی رسہ کشی سےعوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 167ریاست علی بھٹی

بورے والا : تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 167ریاست علی بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) دونوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اقتدار کی رسہ کشی میں عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ۔ پٹرول گیس اور بجلی صارفین کی پہنچ سے دور ہو گئیں ۔ اب پوری قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں جو ایک نیا پاکستان بنانے کا منشور دے چکے ہیں ۔ حقیقت یہی ہے کہ اب پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں ہے ۔ وہ گذشتہ شب مین بازار مجاہد کالونی میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلسے سے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233حاجی شہباز احمد ڈوگر ،ملک فاروق احمد اعوان ،کشف العارفین ،محمد حسن قادری ،اعجاز اسلم ، سردار شہزاد احمد ڈوگر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماءامجد جٹ ،ڈاکٹر سہیل عزیز ،امجد ڈوگر ،ہمایوں بھٹی ،آفتاب حسین بھٹی ،رفعت طاہر بھی موجود تھے ۔ ریاست علی بھٹی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان انشا ءاللہ بر سر اقتدار آکر ملک کے نظام کو بہتر کریں گے امیر او ر غریب کو صحت اور تعلیم کے یکساں مواقع اور سہولیات میسر آئیں گی ۔ 90روز کے اندر کرپشن کا خاتمہ اور دو سے تین سال کے اندر لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کر نا تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ تحریک انصاف کے امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں میں ملک میں پٹواری اور پولیس کلچر نے لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ۔ اور سابقہ حکومت نے پانچ سالہ دور میں اداروں اور ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ 11مئی کا دن اب دور نہیں ہے جب پاکستان کے نوجوان اور عوام عمران خان کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں گے اور پھر ایک نئے پاکستان کی تعمیر شروع ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صاف ستھری سیاست کے فروغ کے لئے عمران خان کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اب یہ فیصلہ عوام نے 11مئی کو بلا کے نشان پر مہر لگا کر خود کر نا ہے کہ وہ پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔