بورے والا: ٹی ایم اے انکروچمنٹ برانچ کی سرپرستی میں سینکڑوں قد آورتشہیری بورڈوں کی غیر قانونی تنصیب سے شہرمیںتجاوزات کے ساتھ ٹیکس برانچ سالانہ لاکھوں روپے کی آمدن سے محروم ۔تفصیلات کے مطابق بوریوالا کالج روڈ ،دفتر ٹی ایم اے لاری اڈا مل موڑ ،چونگی نمبر 5،لاہور ملتان چیچہ وطنی روڈ اور ٹی ایم اے کی حدودمیں ایڈورٹائزمنٹ کمپنیوں نے تحصیل میونسپل اتھارٹی کی انکروچمنٹ برانچ سے مبینہ ملی بھگت کر کے سینکڑوں قدآور تشہیری بورڈ منظور ی کے بغیر نصب کیے ہوئے ہیں جن کی سرکاری جگہ کا کرایہ ماہانہ لاکھوں روپے اکٹھا کر کے سرکار ی خزانہ میں جمع کرانے کی بجائے برانچ کے ذمہ دار ان آپس میں تقسیم کر رہے ہیں تجاوزات کا باعث بننے والے یہ بڑے بڑے قد آور تشہیر ی بورڈ تیز ہوا اور طوفان سے گر کر بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ انسانی جانوں کےلئے خطرات کا موجب بھی بن سکتے ہیںاگر ان بورڈوں کی جگہ کو محکمہ سے این او سی کے بعد نیلام کیا جائے تو ٹی ایم اے کی ٹیکس برانچ کو سالانہ لاکھوں روپے کی آمدنی کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔بوریوالا کے شہری و سماجی حلقوں کے نمائند ہ افراد چوہدری محمد یٰسین ،سمیع اللہ ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر محمد سرور ،میاں محمد افضل ،راﺅ عبدالغفار و دیگر نے منتخب عوامی نمائندوں ، ڈی سی او وہاڑی و انٹی کرپشن سے کار وائی کا مطالبہ کیا ہے تحصیل آفیسر ریگو لیشن غلام جیلانی نے رابطہ کرنے پربتایا کہ تجاوزات کا باعث بننے والے ان قد آور تشہیر ی بورڈوں کو اکھاڑنے کےلئے تشہیر ی کمپنیوں کے خلاف وہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔