بورے والا : میونسپل کمیٹی بورے والا کی چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین شپ کے لیئے مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک کے چھ پینلسٹ امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او رانا نوید احمد خان کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز آج پاکستان مسلم لیگ ن بورے والا کے ارکان اسمبلی کے مجوزہ پینل چوہدری محمد عاشق آرائیں چیئرمین اور حاجی افتخار احمد بھٹی وائس چیئرمین جبکہ اسی گروپ سے شکیل نواز ڈھلوں چیئر مین عبدالجبار بٹ وائس چیئر مین اور ملک طلعت محمود لنگڑیال چیئرمین اور سیٹھ اسرار احمد وائس چیئرمین مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک نسیم شاہ گروپ کی طرف سے میاں عبدالمتین چیئرمین اور راﺅعزیزالرحمان وائس چیئرمین اسی گروپ کی طرف سے راﺅ غفار علی چیئر مین اور سردار فلک شیر ڈوگر وائس چیئرمین جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار شہباز حسین باجا بھٹی نے چیئر مین اور شکیل حشمت نے وائس چیئرمین شپ کے لیئے اپنے کاغذات داخل کروائے۔ تمام گروپوں کے ا میدوار اپنے اپنے حامی کونسلروں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے کاغذا ت کی جانچ پڑتال کل بروز ہفتہ 11 سے 12 بجے دن ہو گی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔