بورے والا: امجد ٹاؤن میں سابقہ خاوند نے اپنی محبوبہ کے ہمراہ مطلقہ بیوی کو زہر دے کر ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق فتح محمد وٹو سکنہ چاہ سیوہ رام کی بیٹی کی راحیلہ بی بی عمر 22 سال کی شادی ایک سال قبل امجد ٹاﺅن بوریوالا کے رہائشی ماجد وٹو کے ساتھ ہوئی تقریباََ آڑھائی ماہ قبل خاوند نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر مسماة شہناز بی بی سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے راحیلہ بی بی کو اس کے سسر نے اسی علاقہ میں اےک مکان لے کر دیا تھا جس میں وہ اپنی ساس کے ہمراہ رہ رہی تھی گذشتہ روز سابق خاوند ماجد وٹو اس کی محبوبہ شہناز اور ایک عورت غفوراں بی بی نے زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو کر اسے زہریلی چیز کھلا دی جس سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی اسے علاج کےلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا لیکن وہ رستہ میں ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Pages - Menu
اتوار، 14 ستمبر، 2014
سابقہ خاوند نے محبوبہ کے ہمراہ مبینہ طور پر مطلقہ بیوی کو زہر دے کر ہلاک کر دیا
بورے والا: امجد ٹاؤن میں سابقہ خاوند نے اپنی محبوبہ کے ہمراہ مطلقہ بیوی کو زہر دے کر ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق فتح محمد وٹو سکنہ چاہ سیوہ رام کی بیٹی کی راحیلہ بی بی عمر 22 سال کی شادی ایک سال قبل امجد ٹاﺅن بوریوالا کے رہائشی ماجد وٹو کے ساتھ ہوئی تقریباََ آڑھائی ماہ قبل خاوند نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر مسماة شہناز بی بی سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے راحیلہ بی بی کو اس کے سسر نے اسی علاقہ میں اےک مکان لے کر دیا تھا جس میں وہ اپنی ساس کے ہمراہ رہ رہی تھی گذشتہ روز سابق خاوند ماجد وٹو اس کی محبوبہ شہناز اور ایک عورت غفوراں بی بی نے زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو کر اسے زہریلی چیز کھلا دی جس سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی اسے علاج کےلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا لیکن وہ رستہ میں ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔