بورے والا: مسلم لیگ ں کے ایم این اے کی سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کے مقدمہ میں ضمانت کنفرم کر دی ۔ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے خلاف محکمہ انہار کی اراضی پر قبضہ کے الزام میں مقدمہ درج ہے اس مقدمہ مقدمہ میں چوہدری فقیر آرائیں عبوری ضمانت پر تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت کنفرم کردی کمرہ عدالت کے باہر لیگی کارکنان کا رش تھا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
Pages - Menu
ہفتہ، 19 ستمبر، 2020
دربار بابا حاجی شیر دیوان صاحب پر آئی خاتون سے 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
بورے والا: دربار بابا حاجی شیر دیوان صاحب پر آئی خاتون سے 5 افراد کی یونین کونسل کے دفتر میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کر ڈالی
پولیس نے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پانچویں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی خاتون جو کہ بورے والا کے نواحی علاقہ ساہوکا میں واقع دربار بابا حاجی شیر دیوان صاحب پر آئی تھی اسے پانچ ملزمان نے دربار سے زبردستی اغواء کر کے یونین کونسل کے بند دفتر کے کوارٹرمیں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس کو 15 پر شہریوں کی جانب سے خاتون کی چیخ و پکار کی اطلاع ملی جس پر ساہوکا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل کے سرکاری کوارٹرز پر چھاپہ مار کر پانچ ملزمان محمد صدیق،رشید، ممتاز، ظہیر اور علی رضا کو لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور لڑکی کو بھی بذریعہ لیڈیز اہلکار بازیاب کرا لیا اور میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس تھانہ ساہوکا نے ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق خاتون ذہنی طور پر معذور دکھائی دیتی ہے
جمعرات، 3 ستمبر، 2020
عدالت نے لیگی ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی
بورے والا: عدالت نے لیگی ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی, ضمانت کے لئ ئندہ تاریخ
مکمل تحریر اور تبصرے>>
پیشی 19 ستمبر مقرر کردی, چوہدری فقیر آرائیں کے خلاف محکمہ انہار کی زمین پر قبضے کا مقدمہ درج ہوا
بدھ، 2 ستمبر، 2020
مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے خلاف سرکاری جگہ پر قبضہ کے جرم میں مقدمہ درج
بورے والا: مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے خلاف سرکاری جگہ پر قبضہ کے جرم میں مقدمہ درج، ایف آئی آر کے مطابق لیگی ایم این اے نے نواحی گاوں 108/ ای بی میں محکمہ انہار کی 7 کینال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ۔مقدمہ محکمہ انہار کے ایس ڈی او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمہ میں ایم این اے سمیت 11 افراد کے خلاف قبضے کا الزام ہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر فصل کاشت کررہے ہیں دوسری جانب ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر انتہائی غلط اور درست نہیں ہے۔ مقامی ایم پی اے کی زیر سرپرستی سرکاری زمین پر قبضہ کی نشاندہی پر پی ٹی آئی کی قیادت ذاتی مخالفت پر اتر آئی ہے۔ سرکاری زمین بالکل خالی پڑی ہے کس کے قبضہ میں نہ ہے۔ ہم نے اپنی ذاتی زمین لیز پر دی ہوئی ہے۔
اتوار، 14 اپریل، 2019
منشیات سمگلنگ کیس: بورےوالا کے رہائشی میاں بیوی کو سعودی عرب میں سر قلم کرکے موت کی سزا دے دی گئی

تحریر: محمد لطیف خلجی
بورے والا کے نواحی گاؤں 435 عتیق ٹاؤن چیچہ وطنی روڈ کا رہائشی غلام مصطفیٰ عرف ٹولی اپنی بیوی ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔اسی علاقہ میں بالے کے ہوٹل کے سامنے والی گلی میں وسیم نامی ایک شخص رہتا تھا جو کردار کے حساب سے کوئی مناسب شخص نہ تھا اوراس کا محلہ میں عیسائی لڑکی کے ساتھ شادی اور پھر دھوکہ دہی کا معاملہ بھی رہا ہے وسیم بنیادی طور پر پاکستان کے کسی بڑے ڈرگ سمگلنگ گینگ کے لیے کام کرتا تھااور اسی بااثر گینگ کے لیے بھولے ، شریف اور سادہ لوح لوگوں کو عمرہ پر انتہائی سستے پیکج کے تحت لے جانے کی آڑ میں ایفی ڈرین کیپسول (منشیات) سمگل کروانے کے لیےایسے ہی ضرورت لاچار اور غربا کو ڈھونڈھ کر اپنی ٹیم میں لاتا تھا ۔اسی سلسلہ میں وسیم نے مصطفیٰ عرف ٹولی کے سالے کو بھی ایک کامیاب کیپسول سمگل ٹور لگوا چکا تھا۔
انتہائی شریف ،ملنسار محنت کش غلام مصطفیٰ عرف ٹولی اپنے سالے اور وسیم کی لچھے دار گفتگو میں آ گیا اور لالچ نے اسے اندھا کر دیا ۔۔ہاۓ رے غربت ۔۔۔ تو نے کہیں کا نہ چھوڑا جس شخص نے کبھی پچاس ہزار کی کمیٹی نہ ڈالی ہو اس کے لیے پچاس لاکھ کی رقم بہت معنی رکھتی تھیاور ساتھ پوری فیملی کو عمرہ کی 5 سٹار سعادت بھی اور ساتھ جان کے تحفظ کا پورا یقین بھی ایسی صورت حال میں غریب آدمی کیسے انکار کر سکتا تھا ۔۔۔مشہور قول ہےکہ غربت انسان کو کفر تک لے جاتی ہے ۔غلام مصطفیٰ عرف ٹولی کے سامنے اپنے سالے کے سامنے کامیاب ٹور کی مثال موجود تھی اس لیے وہ اس خوف ناک جرم پر بلکل بھی نہیں گھبرایا ۔غلام مصطفیٰ عرف ٹولی نے عمرہ کی سعادت کو اپنے اہل محلہ سے پوشیدہ رکھا خاص دوستوں کو بس یہی بتایا کہ وہ بہت جلد بہت امیر ہونے والا ہے ۔

غلام مصطفیٰ عرف ٹولی
2016 کے رمضان المبارک میں وسیم اور اس کے ڈرگ گینگ نےان میاں بیوی کو ایفی ڈرین کے کیپسول (منشیات) نگلوا کر پیٹ میں محفوظ کروائے ۔اور ملتان ایئر پورٹ سے باحفاظت وہاں سے کلئیر کروایا ۔جس سے ان میاں بیوی کو وسیم اور ان کے باس کے طاقتور ہونے اور سفر کے محفوظ ہونے کا یقین اور بڑھ گیا ۔جب ان میاں بیوی کو ایفی ڈرین کے کیپسول نگلوائے گئے تھے تب ان کوہدایت دی گئی تھی کہ آپ نے جہاز میں ریفریشمنٹ نہیں لینی ،،، بس ٹولی سے یہی حماقت ہوئی ۔۔۔اس نے ریفریشمنٹ تو نہ لی مگر دو بار کولڈ ڈرنک پی لی۔ یہی کولڈ ڈرنک اس کے لیے موت کا پروانہ بن گئی جب یہ لوگ جدہ ایئر پورٹ پر اترے ۔تو وہاں کی ڈرگ سمگل ٹیم نے ان کو وہاں ایئر پورٹ سے بھی کلئیر کروا دیا تھا ۔قدرت کو کچھ اورہی منظور تھا ۔مگر تب تک کولڈ ڈرنک میں موجود گیس اور کیمیکل نے پیٹ میں کیپسول کو بری طرح متاثر کر دیا تھا ۔جس کی وجہ سے غلام مصطفیٰ عرف ٹولی ایئر پورٹ سے نکلنےہی والا تھا کہ اسے ایئر پورٹ کے ویٹنگ ایریا میں قے ( الٹی) آ گئی ،اور اس میں کچھ کیپسول قے سے باہر فرش پر گر گئے جس کی بنیاد پر شک گزرنے پر پولیس (شُرتے) ان دونوں کو اپنی حراست میں ہسپتال لے گئے جہاں باقی سارا انکشاف ہوا۔
غلام مصطفیٰ کے ساتھ جانے والی ان کی بیٹی کو فوری ڈی پورٹ کر دیا گیا اور میاں بیوی پر مقدمہ درج کر دیا گیا غلام مصطفیٰ کی باقی فیملی کو وسیم یقین دلاتا رہا کہ ان کا باس ان دونوں کو بہت جلد رہا کروا دے گا آپ نے کسی نے کوئی بات نہیں کرنی ۔گھبرانا نہیں ۔غلام مصطفیٰ کے والدین اور بہن بھائیوں کو یقین تھا کہ وسیم ان دونوں کو ضرور چھڑوا لے گا ، اس لیے انہوں نے بھی کسی کو کچھ نہ بتایا ایک ماہ قبل جب سعودیہ عدالت نے ان میاں بیوی کے " ڈیتھ وارنٹ" جاری کیے تب سے وسیم اس محلہ کو چھوڑ کر مفرورہو گیا ۔12 اپریل 2019 کو ان میاں بیوی کو نماز جمعہ کے بعد جدہ کی جامع مسجد کے باہر پاکستانی وقت کے مطابق 4:00 بجے سر قلم کرکے موت کی سزا دے دی گئی اور میتوں کی وہاں ہی تدفین کر دی گئی ۔۔۔
میری رائے میں وسیم خوف میں اپنے باس کے پاس پناہ لے گا اور باس اس کو قتل کر دے گا ، جیسے فلموں میں ہوتا ہے ۔۔

مبینہ ملزم وسیم
نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری
زندگی میں جتنا آپ کے پاس ہے ،
اسی پر صبر شکر کے ساتھ جینا سیکھو
رب کے تھوڑے دیے پر زمین پر خوش رہو
رب کریم روز محشر آپ کے تھوڑے عمال پر خوش ہو گا
جمعہ، 21 دسمبر، 2018
خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو غیر قانونی طور دو دن تھانہ گگو منڈی میں محبوس رکھنے پر پولیس اہلکاران کے خلاف مقدمہ
بورے والا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عاطف اکرام نے تحصیل بورے والا میں خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو غیر قانونی طور دو دن تھانہ گگو منڈی میں محبوس رکھنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ملازمین کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر چھاپہ مار نے والی پوری پولیس پارٹی کے خلاف پولیس آرڈر 155 سی اور 342 ت پ کے تحت تھانہ گگومنڈی مقدمہ کر کے درج کرنے کا حکم دیا ہے
ڈی پی او وہاڑی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی انسپکٹر شاہد اسحاق، اے ایس آئی عباس علی، کنسٹیبلان وقاص، یسین، آصف خان اور افضال کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ ڈی ایس پی صدر محمد خالد جوئیہ کو انکوائری افسر مکمل کر کےجلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں ۔
پولیس افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے
ڈی پی او وہاڑی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی انسپکٹر شاہد اسحاق، اے ایس آئی عباس علی، کنسٹیبلان وقاص، یسین، آصف خان اور افضال کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ ڈی ایس پی صدر محمد خالد جوئیہ کو انکوائری افسر مکمل کر کےجلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں ۔
پولیس افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

گگومنڈی پولیس نے بشیراں بی بی اور اس کی دو نوجوان بیٹیوں کو لیڈی پولیس اہلکار کے بغیر گرفتار کرکےدو روز تھانہ مین بند رکھا بشیراں بی بی نے اعلیٰ حکام سے پولیس اورملزمان کےخلاف کاروائی کی درخواست کی تھی دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر وسیم خان نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی عاطف اکرام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
پیر، 17 ستمبر، 2018
واپڈا اہلکاروں اور کسان اتحاد کے ایک دوسرے پر پتھراؤ سے واپڈا کمپلیکس میدان جنگ بن گیا
بورے والا: کسان اتحاد کا میپکو وہاڑی بازار میں کمپلیکس پردھاوا، واپڈا اہلکاروں اور کسان اتحاد کے ایک دوسرے پر پتھراؤ سے واپڈا کمپلیکس میدان جنگ بن گیا، کسانوں نے دفاتر میں توڑپھوڑ کر کے یکارڈ درہم برہم کر دیا اورکمپلیکس میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر موٹر سائیکلیں بری طرح تباہ کر دیا ۔ تصادم کے دوران 6 سے زائد کسان اور 10 واپڈا اہلکار زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد اور واپڈا کے درمیان گذشتہ چند روز سے اوور بلنگ اور دیگر معاملات گذشتہ روز شدت اختیار کر گئے اور گذشتہ روز کسان اتحاد اور میپکو یونین کے عہدیدارایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے ۔ کسانوں نے اس سلسلہ میں احتجاجی ریلی نکلالی اور واپڈا کمپلیکس کے بیرونی گیٹ پر پہنچ کر احتجاج شروع کر دیا اور اسی اثناء میں کسانوں کے مطابق ان کے اوپر واپڈا دفاتر کے اندر سے پتھراؤ شروع کر دیا گیا جس پر کسان مشتعل ہو گئے اوروہ ٹریکٹر کے مدد سے بیرونی گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور دفاتر میں توڑپھوڑ کر کے یکارڈ درہم برہم کر دیا ۔کمپلیکس میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر موٹر سائیکلیں بری طرح تباہ کر دیں۔ اس تصادم میں 6 سے زائد کسان اور 10 واپڈا اہلکار زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واپڈا کے یونین لیڈرشاہد باری چوہان نے پتھراؤ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی نفری تماشا دیکھتی رہی اور ان کے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضرالزمان موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا اور زخمی افراد اور ملازمین کو اسپتال منتقل کیا ۔
ہفتہ، 28 جولائی، 2018
سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی سیاست کا عبرتناک انجام
بقول شاعر
جیڑے کہندے سی مراں گے نال تیرے
اج اوہنا وی بازیاں ہاریاں نے ۔۔۔۔۔
جیڑے ٹرپدے سی دید نوں دنے راتیں
اج اوہنا وی بازیاں ماریاں نے۔۔۔۔۔
جدوں باغ وچ خزاں نے وال کھولے
پنچھی اڈ گے مار اڈاریاں نے۔
محمد بوٹیا جھوٹا ای جگ سارا
اج اوہنا وی بازیاں ہاریاں نے ۔۔۔۔۔
جیڑے ٹرپدے سی دید نوں دنے راتیں
اج اوہنا وی بازیاں ماریاں نے۔۔۔۔۔
جدوں باغ وچ خزاں نے وال کھولے
پنچھی اڈ گے مار اڈاریاں نے۔
محمد بوٹیا جھوٹا ای جگ سارا
کملی والے دیاں سچیاں یاریاں نے
جمعرات، 15 فروری، 2018
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف آج سہ پہر 3 بجے گورنمنٹ کالج بورے والا گراؤنڈ میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے
بورے والا : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف آج سہ پہر 3بجے گورنمنٹ کالج بورے والا گراؤنڈ میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔وزیر اعلیٰ کے جلسے میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے تمام انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ عوام کو جلسے میں لانے کے لیے ہزاروں کارکنان پر مشتمل سب سے بڑا جلوس چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی قیادت میں ملتان روڈ ان کے دفتر سے آدھ کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے جلسہ گاہ تک پہنچے گا امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233سردار خالد محمود ڈوگر کی قیادت میں لاہور روڈ ڈوگر مارکیٹ سے کارکنان کی ایک بڑی ریلی پیدل جلسہ گاہ تک پہنچے گی چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں و دیگر ارکین اسمبلی بھی اپنے اپنے جلوس لے کر جلسہ گاہ پہنچیں گے مقامی ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے جلسہ کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے خطاب میں بورے والا بائی پاس اڈہ مانا موڑ ،چیچہ وطنی روڈ تا ظہیر نگر ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن ۔بورے والا ،چشتیاں کے درمیاں دریائے ستلج پر پل کی تعمیر وہاڑی میں میڈیکل کالج کے قیام ،بورے والا شہر و تحصیل کیلئے ڈویلپمنٹ کے منصوبوں اور گگو منڈی کو تحصیل کا درجہ دینے ،کاشتکاروں سے سرکاری نرخوں پر گنے کی خریداری کو یقینی بنانے ،کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق ،بورے والا شہر کے 50کروڑ روپے کے خصوصی پیکج ،سکولوں کی اپ گریڈیشن اور اڈہ ساتواں میل پر وومن ڈگری کالج کے قیام ،اڈہ رسول پورتا میتلا چوک ،چونگی نمبر 5تا اڈہ ساتواں میل دو رویہ سڑک کی تعمیر ،شہریوں کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبوں سمیت دیگر میگا پروجیکٹس کا بھی اعلان کریں گے ۔جبکہ وہ جلسے سے قبل بورے والا میں زیر تعمیر میاں محمد شہباز شریف منی بائی پاس ۔ریسکیو 1122۔لینڈ ریکارڈ سنٹر،سپیشل ایجوکیشن سکول سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ محکمہ بلڈنگز اور محکمہ ہائی ویز کے دس منصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کریں گے