بورے والا: شادی کی دعوت کے بہانے دولہا لٹ گیا میزبان دوست نئی نویلی دلہن لے اڑا۔ تفصیلات کےمطابق نواحی گاﺅں چک 497 ای بی کے رہائشی محمد فاروق جس کی شادی چند روز قبل ہوئی تھی اس نے پریس کلب میں آکر صحافیوں کو بتایا کہ اس کے دوست محمد پرویز وغیرہ سکنہ دولت آباد لڈن نے شادی کی خوشی میں اپنے گھر دونوں میاں بیوی کو دعوت پر مدعو کیا اور وہ رات کودعوت کھا کر سو گئے محمد فاروق جب صبح بیدار ہواتواس نے دیکھا کہ اس کا میزبان دوست محمد پرویز اپنے ساتھیوں سمیت اسکی نو بیاہتا دولہن شہلہ بی بی کو لے کر فرار ہو گیا اوروہ منہ تکتا رہ گیا ۔اس نے ڈی پی او وہاڑی سے داد رسی کی اپیل کی ہے
1 تبصرے:
شادی کر کے پھس گیا یار اچھا خاصہ تھا کنوارا
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔