Pages - Menu

بدھ، 2 ستمبر، 2020

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے خلاف سرکاری جگہ پر قبضہ کے جرم میں مقدمہ درج

بورے والا: مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے خلاف سرکاری جگہ پر قبضہ کے جرم میں مقدمہ درج، ایف آئی آر کے مطابق لیگی ایم این اے نے نواحی گاوں 108/ ای بی میں محکمہ انہار کی 7 کینال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ۔مقدمہ محکمہ انہار کے ایس ڈی او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمہ میں ایم این اے سمیت 11 افراد کے خلاف قبضے کا الزام ہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر فصل کاشت کررہے ہیں دوسری جانب ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر انتہائی غلط اور درست نہیں ہے۔ مقامی ایم پی اے کی زیر سرپرستی سرکاری زمین پر قبضہ کی نشاندہی پر پی ٹی آئی کی قیادت ذاتی مخالفت پر اتر آئی ہے۔ سرکاری زمین بالکل خالی پڑی ہے کس کے قبضہ میں نہ ہے۔ ہم نے اپنی ذاتی زمین لیز پر دی ہوئی ہے۔ 






0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔