بورے والا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عاطف اکرام نے تحصیل بورے والا میں خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو غیر قانونی طور دو دن تھانہ گگو منڈی میں محبوس رکھنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ملازمین کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر چھاپہ مار نے والی پوری پولیس پارٹی کے خلاف پولیس آرڈر 155 سی اور 342 ت پ کے تحت تھانہ گگومنڈی مقدمہ کر کے درج کرنے کا حکم دیا ہے
ڈی پی او وہاڑی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی انسپکٹر شاہد اسحاق، اے ایس آئی عباس علی، کنسٹیبلان وقاص، یسین، آصف خان اور افضال کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ ڈی ایس پی صدر محمد خالد جوئیہ کو انکوائری افسر مکمل کر کےجلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں ۔
پولیس افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

بورےوالا کے نواحی گاؤں 277 ای بی میں آرمی کے متوفی لانس نائیک نور حسن کی بیوہ اور اس کی دو بیٹیوں کو دو دن تھانہ گگو منڈی چوری کے مقدمہ میں غیر قانونی طور پر محبوس رکھنے پر کی گئی۔ بشیراں بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ بااثر ملزمان نے اس کے بیٹوں کے خلاف ایک شخص صوبیدار منظور احمد کی مدعیت میں بچھڑا چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا اور بعد ازاں ملزمان پولیس کی مدد سے اس کے گھر کی دیوار گرا کر اس کے ذاتی مال مویشی بھی اپنے ساتھ لے گئے
گگومنڈی پولیس نے بشیراں بی بی اور اس کی دو نوجوان بیٹیوں کو لیڈی پولیس اہلکار کے بغیر گرفتار کرکےدو روز تھانہ مین بند رکھا بشیراں بی بی نے اعلیٰ حکام سے پولیس اورملزمان کےخلاف کاروائی کی درخواست کی تھی دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر وسیم خان نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی عاطف اکرام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔