Pages - Menu

بدھ، 17 اگست، 2016

کالج روڈ پردن دیہاڑے مسلح ڈکیٹی کی واردات، ڈاکو وکیل سے ڈیڑھ لاکھ کی رقم چھین کر فرار


بورے والا: تین نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو کالج روڈ پر  وکیل سے ڈیڑھ لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے

ڈکیتی کی واردات کے دوران شورمچا نے والے قریب ہی بیٹھا مقامی تاجر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔

واقعات کے مطابق عامرمنیر ایڈوکیٹ سکنہ455ای بی اپنی فیملی کے ہمراہ گذشتہ روز یوبی ایل (ڈی بلاک) سے ڈیڑھ لاکھ کی رقم لے کر کالج روڈ سے گزرر ہا تھا کہ تانا بانا سٹور کے سامنے موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر اس کو روک لیا اور ڈیڑھ لاکھ کی رقم چھین لی قریب کھڑے تاجر محمد یعقوب طور سکنہ حبیب کالونی نے وکیل کولٹتے ہوئے دیکھا تو شورمچادیا جس پر ڈاکوﺅں نے اس پر سیدھی فائرنگ کردی جو کہ ایک گولی سیدھی اس کی ٹانگ پر لگی جس سے تاجر شدید زخمی ہوگیا اس کو علاج کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بورے والا داخل کروا دیا گیا جبکہ ڈاکو رقم لے کر فرار ہوگئے 

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جوکہ مصروف تفتیش ہے 

دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاداحمدارائیں،مرکزی انجمن تاجران کے صدرمحمدجمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری چوہدری صغیررامے نے دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی اس واردات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی چوہدری محمد سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو ڈکیتی کی وارداتوں سے محفوظ رکھنے کے لئے موثر حکمت عملی بنائی جائے اور گشت کے نظام کو بہتربنایا جائے

1 تبصرے:

Unknown نے لکھا ہے کہ

بورے والا کبھی بہت امن والا شہر ہوتا تھا لیکن اب آے روز ڈاکے معمول بنتے جا رہے ہیں۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔