Pages - Menu

پیر، 8 اگست، 2016

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر 58 ویں یوم شہادت پر خصوصی تقریب


بورے والا:۔ نواحی گاؤں 253 ای بی طفیل آباد میں میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر 58ویں یوم شہادت کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہو ئی،

تقریب کی صدارت کمانڈر 16 بریگیڈ بہاولنگر بریگیڈئیر نذیر حسین نے کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمر سہیل کیفی، ٹی ایم او بوریوالا رانا نوید احمد خان،ایکسئین عاشق علی جاوید،میجر طفیل محمد شہید کے نواسے عظمت اختر و دیگر شریک تھے۔

میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر 13 پنجاب رجمنٹ کے خصوصی دستے نے گارڈ افسر لیفٹیننٹ عمر احمد کی سربراہی میں سلامی پیش کی  جبکہ کمانڈر 16 بریگیڈ بہاولنگر بریگیڈئیر نذیر حسین نے مزار پر آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی

اس موقع پر ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا احمر سہیل کیفی و دیگر نے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر نذیر حسین اورڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی نے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ارض وطن کو دہشت گردی سے پا کیا ہے ہمیں اپنے ارد گرد ایسے سر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنی چا ہیے تاکہ دشت گردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع نہ مل سکے اس موقع پر 13پنجاب رجمنٹ کی جانب شرکاءاعزازی شےلڈز بھی پیش کی گئی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔