Pages - Menu

بدھ، 6 اگست، 2014

یوم آزادی تقریبات کے سلسلہ میں ٹی ایم اے بوریوالا کی طرف سےسول سوسائٹی اور میڈیا کے اشتراک سے آزادی واک کا اہتمام کیا گیا


بورے والا: یوم آزادی تقریبات کے سلسلہ میں ٹی ایم اے بوریوالا کے جناح ہال پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر سیف اللہ ساجد نے ٹی ایم او رانا شاہد احمد اور دیگر اہلکار وں کے ہمرا ہ پرچم کشائی کی اور سلامی دی بعدازاں این جی اوز سول سوسائٹی اور میڈیا کے اشتراک سے آزادی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک میں ٹی ایم اے کے ٹرک پر آزادی فیلوٹ پر رنگ برنگے قومی پرچم اور جھنڈیا ں آویزاں تھیں جن پر قائد اعظم اور تحریک آزادی کے متعلق نعرے درج تھے واک میں اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد ٹی ایم او رانا شاہد احمد ،ایکسئین ملک منظور احمد چیف آفیسر نثا ر احمد چوہدری ،ایس ڈبلیو سی ،ڈی ایس کے شیر خان کھچی سول سائٹی کے راﺅ نور محمد ،چاچا ملک محمد اسلم صغیر احمدرامے سمیت شہریوں کی کثیر تعدا دنے شرکت کی ۔واک دفاتر ٹی ایم اے سے شروع ہوئی اور کالج روڈ پر پہنچ کر بوریوالا پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔