بورے والا: نجی تعلیمی ادارے کی ٹیچر کا 11سالہ بیٹا محمد طلحہ سکول کی موٹر سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ تفصیلا ت کے مطابق مجاہد کالونی کے ایک نجی سکول ادارے کی خاتون ٹیچر کا 11سالہ بیٹا محمد طلحہ آج سکول کے صحن میں بچوں کے ساتھ گیند سے کھیل رہا تھا کہ وہاں پر چلنے والی پانی کی موٹر سے ٹکرا کر کرنٹ کے باعث گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ محمد طلحہ کا والد محمد تحسین بسلسلہ روز گار سعودی عرب مقیم ہے معصوم بچے کی اچانک ہلاکت پر پورا محلہ سوگ میں ڈوب گیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔