بورے والا: بوریوالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مین گیٹ اور دیوا ر کے ساتھ تجاوزات کی بھرمار پولیس اور ٹی ایم اے حکام سٹیڈیم روڈ پر ناجائز رکشہ، ایمبو لینسز سٹینڈ اور فرو ٹ کی ریڑھیوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں ہسپتال میں آنے جانے والے مریضو ں کو شدید دشواری اور تکلیف کا سامنا حتیٰ کہ سارا دن ٹریفک جام رہتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بوریوالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مین گیٹ پر ہر وقت رکشوں کا رش لگا رہتا ہے اور دوسری جانب ایمبو لینسز کی درجنوں گاڑیوں نے کالج اور ہسپتال کی دیوار کے ساتھ ناجائز قبضہ کر کے اڈا بنایا ہوا ہے ہسپتال کی دیوار کے ساتھ فروٹ اور دیگر ریڑھیوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کی ایمر جنسی اور آﺅٹ ڈور پر آنے والے مریضوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ہسپتال کے گیٹ پر کئی حادثات بھی ہو چکے ہیں میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر رانا محمد اکرم نے بتایاکہ ہسپتال کی انتظامیہ کئی بار ڈرائیوروں کو ہسپتال کے گیٹ کے باہر رکشے و دیگر ٹریفک کھڑا کر نے سے منع کرچکی ہے اور ہسپتال کی دیوار کے ساتھ تجاوزات کو ختم کرنے اور ناجائز رکشہ سٹینڈز کے خلاف کاروائی کےلئے پولیس اور ٹی ایم اے حکام کو تحریر ی طور پر مطلع کیا گیا ہے جو کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔