امریکہ اور نیٹو ممالک افغانستان میں اپنی شکست کابدلہ پاکستان سے لینا چاہتے ہیں۔ پروفیسرحافظ محمد سعید
بورے والا : امریکہ اور نیٹو ممالک افغانستان میں اپنی شکست کابدلہ پاکستان سے لینا چاہتے ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ،کوئٹہ میں بم دھماکے ،سوات، دیر اور فاٹا میں حالات خراب کرنے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں مجاہدین نے امریکہ کو افغانستان میں شکست دی اور اب پاکستان میں بھی اس کے مذموم مذموم عزائم کو ناکام بنائیںگے۔ ان خیالات کااظہار جماعت الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے یہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات خراب کرنا دراصل اسلام اور کفر کے درمیان جنگ کا حصہ ہے کیونکہ امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستانی افغانستان میں اس کے خلاف جہاد سے وابستہ رہے ہیں اور امریکہ اورنیٹو ممالک کا میڈیا اس بات کا واویلا کر رہا ہے کہ کہ نیٹو کی افغانستان میں شکست کا ذمہ دار پاکستان ہے لیکن اب حالات کا دھارا بدل رہا ہے روس کو افغانستان میں پاکستان کی وجہ سے شکست ہو ئی اب امریکہ بھی پاکستان کی وجہ سے افغان جنگ میں شکست کھا رہا ہے ۔حافظ محمد سعید نے کہا امریکہ اب ملاّعمر سے مذاکرات کے لئے وقت مانگ رہا ہے اورپاکستان کا مرہون منت ہے جو امریکہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتا تھااب پاکستان نے اس پر پابندی لگا دی ہے کہ وہ یہاں سے اپنا سب کچھ لے جائے لیکن وہ یہاں سے اپنا اسلحہ واپس نہیں لے جا سکتا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت امریکہ کی افغانستان میں شکست کی وجہ سے پریشان ہے اور اس نے تاریخ کا سب سے بڑا اسلحہ خریدنے کا سودا فرانس سے اور اس کے بعد دوسرا بڑا معاہدہ روس سے کیا ہے جو کہ اس کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا بیرونی طاقتیں اپنی شکست کا بدلہ بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر لینا چاہتی ہیں لیکن میں تمام مسلمانوں پرواضع کر دینا چاہتا ہوں کہ کلمہ گو مسلمان کا قتل نحق ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پیار اور محبت سے ایک دوسرے کی اصلاح کرنی ہے کیونکہ بیرونی طاقتیں پاکستان میں عراق کی طرح شیعہ سنیّ فساد کروانا چاہتی ہیں تاکہ اس خطے میں مسلمانوں کو کمزور کیا جا سکے لیکن ہمیں منصوبہ بندی کرنا ہے کیونکہ ہمارے دشمن نہیں چاہتے ہیںکہ پاکستان گوادر کی بندر گاہ کے ذریعے وسطی ایشا ئی ریاستوں اور یورپ کے درمیان گیٹ وے بن کر معاشی طور پر مضبوط ہواس لئے مغربی ممالک اور بھارت مشرق اورمغرب کے درمیان تجارت کو روکنا چاہتے ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے ہمارے مشکل حالات کا فائدہ اٹھا کر دریاو ¿ں پر 62ڈیم تعمیر کر لئے اور انرجی کرائسس اور پانی کی کمیابی وہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے لیکن 2013 اور 2014 مشکل سال ہیں ہمیں انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کامقابلہ کرنا ہے اور فرقہ واریت اور تعصب سے پاک ہو کرایک دوسرے کے ہم قدم چلنا ا ہے تا کہ ملک ترقی کر سکے اور اقوام اسلام کولیڈکر سکے۔ اس موقع پر انجمن تاجران ضلع وہاڑی کے صدر محمد جمیل بھٹی،جماعت الدعوة کے ڈویژنل مسﺅل،ضلعی مسﺅل و دیگر موجود تھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔