Pages - Menu

بدھ، 29 فروری، 2012

وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل کے بل بوتے پر عوام کو دھوکہ دیکر اُنکی ہمدردیاں خریدنے کی بدترین مثال قائم کی ہے سردار عقیل احمد شانی ڈوگر



بورے والا: مسلم لیگ(ن)ضلع وہاڑی کے نائب صدر سردار عقیل احمد شانی ڈوگرنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل کے بل بوتے پر عوام کو دھوکہ دیکر اُنکی ہمدردیاں خریدنے کی بدترین مثال قائم کی ہے قومی لیٹروں نے ملکی دولت کو انتخابی حلقوں میں پانی کی طرح بہا کروقتی کامیابی ضرور حاصل کی ہے مگر آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن)پیسے کی بجائے عوامی طاقت سے زرداری اور اسکے حواریوں کو ہر حلقہ میں عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر غلام رسول زیدی،سردار تیمورسکندرڈوگر،بیرسٹر خالد نثار احمد ڈوگر،شاہد نواب خاں،بشیراحمد فاروقی اور دیگر راہنما بھی موجود تھے سردار عقیل احمد شانی ڈوگرنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف اور خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں لیگی کارکنان چوروں اور لیٹروں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی سلامتی،عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف حکمرانوں کا انجام بہت جلد پوری قوم دیکھ لے گی اور آئندہ الیکشن میں (ن)لیگ چاروں صوبوں میں واضع کامیابی حاصل کرے گی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔