بورے والا: وہاڑی روڈ پر ڈکیتی کی واردات، دوموٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ڈاکو کار پر فائرنگ کرکے سونے کے تاجر سے11لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر
فرار،فائرنگ سے تاجر زخمی،واقعات کے مطابق پیپلز کالونی وہاڑی کا رہائشی محمد شکیل
زرگر اپنے بھائی محمد رمضان کے ہمراہ بورے والا میں سونے کے تاجروں سے ریکوری کی
رقم 11لاکھ لے کر اپنی کارنمبر3557ایف ڈی پر سوار واپس وہاڑی جارہے تھے کہ بورے
والا سے12کلومیٹر وہاڑی روڈ پر پہنچے تو اُنکے تعاقب میں دوموٹر سائیکلوں پر سوار4مسلح
ڈاکوﺅں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے ٹائر پھٹنے پر گاڑی
رک گئی اور کار میں سوار محمد رمضان پاﺅں میں فائرلگنے سے شدید زخمی ہوگیا ملزمان
گن پوائنٹ پر کار میں موجود 11لاکھ روپے سے بھرا ہوا تھیلا اور شکیل کی جیب سے20ہزار
نقدی وموبائل لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی میاں مظہر وٹو اور
ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری حق نواز بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور
علاقہ کی ناکہ بندی کرواکے ملزمان تلاش شروع کردی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔