بورے والا : نواسہ رسول امام حسین ؑ کے فلسفہ شہادت کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انجمن حیدریہ ؑبورے والا کے صدر اور مرکزی اما م بارگاہ حسینیہؑ کے منتظم اعلیٰ سید اسد حسین نقوی ایڈووکیٹ نے اپنے معاون منتظم سید عاطف رضا نقوی ایڈووکیٹ اور سید نسیم حسین جنرل سیکرٹری کے ہمراہ پریس کلب بورے والا کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ایک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ امام ؑعالیٰ مقام کی عظیم شہادت سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ حق کی سر بلندی کیلئے اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کربلا ایک ایسی عظیم درسگاہ ہے جہاں سے ہمیں اسلامی تعلیمات سے لے کر ہماری معاشرتی اور اخلاقی ذمہ داریوں باہمی رواداری، اخوت، بھائی چارہ ،خلوص اور محبت جیسے انمول جذبات اور احساسات کا سمندر موجیں مارتا نظر آتا ہے اور حق کی خاطر سر تو کٹایا جا سکتا ہے لیکن دست حق کو دست باطل میں نہیں دیا جا سکتا عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی و مقامی انتظامیہ نے اپنے تئیں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے ڈی پی او عمر سعید ملک کی نگرانی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے امن کمیٹی، میونسپل کمیٹی ،مارکیٹ کمیٹی ،واپڈا ،سوئی گیس ،محکمہ صحت ،ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ کے اہلکار اپنے اپنے سربراہوں کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی حاجی علی اکبر بھٹی سارے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں عشرہ محرم بخیر و عافیت انجام پذیر ہو#
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔