بورے والا: عوام کو ملاوٹ سے پاک محفوظ اور معیاری اشیاءخوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم تعینات کر دی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی وہاڑی جہانزیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کا قیام خوش آئند بات ہے اس ٹیم کے ذریعے اب ملاوٹ مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انسانی جانوں سےکھیلنے والے مفاد پرستوں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور عوام کی صحت کے پیش نظر کھانے پینے کی معیاری، ملاوٹ سے پاک محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی ٹیم لیڈر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی جہانزیب نے بتایا ان کی ٹیم نہ صرف عوام میں معیاری محفوظ اورملاوٹ سے پاک خوراک کے استعمال اور خرید بلکہ ملاوٹ مافیا اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے سفاک افراد کی نشاندہی کا شعور اجاگر کرے گی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ٹیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ملاوٹ سے پاک محفوظ خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔