بورے والا: سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں عمران خان ایک سچا اور ایماندار شخص ہے جبکہ ان کے اردگردجہانگیر ترین اور اسحاق خاں خاکوانی سمیت دیگر کئی کرپٹ لوگ موجود ہیں جو احتساب سے نہیں بچ سکیں گے میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اپنے گروپ کے تحت حلقہ این اے 167اور 168 سے الیکشن لڑیں گے 2018میں الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے الیکشن سے قبل ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا اور بہت جلد ملک میں نگران حکومت قائم ہوگی جو سب کا بلا امتیاز احتساب کرے گی تحصیل بورے والا کے صوبائی حلقوں سے بھی ہمارا گروپ الیکشن لڑے گا ہمارے مقابلے میں جو بھی امیدوار آئیں گے انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ہم نے کرپشن اور منافقت سے پاک سیاست کی ہے جسکی وجہ سے عوام آج بھی ہمار ے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے عوام کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب سے پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ انکے والد نے 10 سال اس حلقہ کے عوام کی جو خدمت کی ہے اور اس علاقہ میں سوئی گیس سمیت دیگر جو بھی منصوبے مکمل کروائے ہیں وہ آج تک کوئی نیا آنے والے نہیں کرواسکا ہم نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اور میرے والد چوہدری نذیر احمد جٹ کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا اب عوام کا شعور بیدار ہو چکا ہے اور وہ ملک لوٹنے والے چوروں کا پہچان چکے ہیں آئندہ الیکشن اپنی سابقہ کارکردگی اور حلقہ کے عوام سے حقیقی پیار کی بدولت کامیابی حاصل کریں گے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔