Pages - Menu

منگل، 5 ستمبر، 2017

ٹوبی آر کے علاقے میں سڑک کی عدم تکمیل کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا


بورے والا: ٹوبی آر کے علاقے میں سڑک کی عدم تکمیل کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور محمکہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کی  مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ محکمہ پراونشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور اس کے ٹھیکیدار نے عزیز چوک سے چک نمبر 118 ای بی جانے والی سڑک کی تعمیر میں مجرمانہ غفلت کی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں دیہاتیوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلہ میں چیئرمین یونین کونسل نمبر40 چوہدری محمد اسحاق، وائس چئیرمین چوہدری شاہد غنی، میاں ظہیر آصف ایڈووکیٹ، نصراللہ چوہدری، ذیشان آصف، نعمان ظہیر، حافظ اعظم طارق اور دیگرکی قیادت میں سینکڑوں دیہاتیوں نے اڈہ چک نمبر 128 ای بی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ محکمہ ہائی وے اور اس کے ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کی وجہ سے یہ سڑک کی ایک سال قبل تعمیرشروع کی گئی تھی ابھی تک نہ مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر نعرے بازی بھی کی اور اعلیٰ حکام سے صورتحال کا سنگین نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقامی ایم این اے اور ایم پی اے نے اس صورتحال میں ان کا ساتھ نہ دیا تو وہ ان کا بھی بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔