بورے والا: نواحی گاؤں102ای بی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے آنیوالی پولیس پرملزم کی فائرنگ، ایلیٹ کے 2نوجوان شدید زخمی ہو گئے ایک کو حالت نازک ہونے پر بہاولپور منتقل کردیا گیا
بورے والا کے گاؤں 102ای بی میں گھریلو تنازعہ پرظفر بھٹی ولد نذیر احمد نامی شخص نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس موقع پر پہنچ گئی ظفر نامی شخص نے پولیس کے مکان میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی
جس کی زد میں آکر ایلیٹ فورس کے 2 نوجوان خرم اورعابد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق ظفر ذہنی طور پرمعذور شخص ہے ظفر کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے گھر پر شیلنگ کی اور جب گھر میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ ظفر نے خود کوختم کرنے کیلئے پیٹ میں گولی مار لی پولیس ظفر کو آنسو گیس سے بے ہوشی کی وجہ مردہ سمجھ کر ہسپتال لے آئی جہاں ڈاکٹرزنے بتایا کہ شیلنگ کی وجہ سے ظفر بے ہوش ہوا ہے تاہم حالت تشویش ناک ہے
ہسپتال زرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے نوجوان خرم کو حالت تشویشناک ہونے پر وکٹوریہ ہسپتال بہالپور منتقل کردیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔