بورے والا: ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ایم سی ماڈل ہا ئی سکول بو رے والا میں مسیحی طا لب علم کی ہلا کت پر انصاف کے تمام تقاضے پو رے کئے جا ئیں گے اس سلسلہ میں فوری اقد امات کے تحت کلاس ٹیچر اور ہیڈ ما سٹر سمیت پا نچ اسا تذہ کو معطل کر دیا گیا ہے یہ بات انہوں نے 461ای بی گاؤں میں مرحوم مسیحی طالبعلم کے گھر اس کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بچے کے ہلاکت کی ایف آئی آر بلا تا خیر درج کی گئی ہے اور پو لیس تما پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے جبکہ پو سٹ مارٹم کے بعد بچے کے جسما نی اعضا ء موت کی وجہ کے تعین کے لئے فرانزک لیبا رٹری میں بھجو ائے جا چکے ہیں انہوں نے مر حوم بچے کے والدین کو بتایا کہ اسا تذہ کے خلاف انکو ائری شر وع کر دی گئی ہے واقعہ میں جس کی بھی غفلت پا ئی گئی اس کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی بچے کے والد ین اور عز یز واقا رب نے بتا یا کہ پو لیس اور سکول انتظا میہ بھرپور تعاون کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قا نون سے با لا تر کو ئی نہیں غم زدہ خاند ان کو انصا ف ضرور دلا ئیں گے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔