Pages - Menu

جمعہ، 21 جولائی، 2017

دل کے مریض گرمی کے موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کریں، نمک کا استعمال کم کریں، بازاری مشروبات اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کارڈیک یونٹ کے انچارج ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمد آصف

بورے والا : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کارڈیک یونٹ کے انچارج ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کا شعبہ امراض قلب تمام تر جدید سہولتوں سے آراستہ ہے اور کسی طور پر بھی بڑے شہروں کے شعبہ امراض قلب سے کم نہیں امراض قلب کے مریضوں کے لئے ابتدائی طبی امداد کی تمام تر سہولتیں یہاںمیسر ہیں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو دل کی دھڑکن میں اضافہ ،سینے میں گھٹن ،زیادہ پسینے کا آنا ،سینے اور بازو میں درد محسوس ہو تو وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں دل کے اٹیک کی صورت میں اگر مریض کو 12گھنٹے کے اندر اندر SK کا انجکشن نہ لگے تو ایسے مریض چار سے پانچ ماہ میں جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں دل کے مریض گرمی کے موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کریں ،نمک کا استعمال کم کریں ،بازاری مشروبات اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں سگریٹ نوش کی نالیوں میں کولیسٹرول بڑھنے سے ہارٹ اٹیک اور دیگر جان لیوا امراض پیدا ہوتی ہیں سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لئے اب مارکیٹ میں ایسی ادویات آ چکی ہیں جو چند ماہ میں سگریٹ نوشی سے نجات دلا سکتی ہیں اگر کسی شخص کو ہارٹ اٹیک کی علامات ظاہر ہوں تو وہ فوری طور پر ایک گولی ڈسپرین کی کھالیں جس سے 30فیصد افاقہ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بورے والا کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر امجد شکیل ،سرجن ڈاکٹر محمد اقبال اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عمران بھٹی بھی موجود تھے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شکیل نے بتایا کہ کارڈیک یونٹ میں آنے والے مریضوں کو تمام تر ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اس یونٹ میں ایکو کارڈیک گرافی کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے #

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔