بورے والا: لاہور روڈ پرطفیل آباد کے نزدیک بس اور مزدا میں تصادم، 6 افراد جاں بحق 12 زخمی، زخمیوں اور جا ں بحق افراد کو تحصیل ہید کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق قصور سے کراچی جانے والی بس نمبرBSB 635 بورے والا آرہی تھی جب یہ لاہور روڈ پر اڈہ طفیل آباد کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے منی مزدا ٹرک VRA-17-6203سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 دیگر پرائیویٹ ایمبولینسز نے موقع پر جا کر زخمیوں اور جانبحق افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جا ں بحق افراد کی شناخت حافظ غلام نبی سکنہ موضع جودھیکا چشتیاں، بشیر احمد سکنہ اباڑو ضلع گھوٹکی، سیف اللہ سکنہ رحیم یار خان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت نہ ہو سکی حادثہ میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے حادثہ کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی زحمیوں میں اکمل ولد فداحسین احمد پور شرقیہ ,محمد اکرم ولد پیر بخش رحیم یار خان,میاں خاں ولد بشیر احمد اوکاڑہ ,آفتاب ولد رحمت علی رحیم یار خان ,سیف اللہ ولد اقبال خانپور ,منیر ولد محمد نیاز بہاول پور ,مظہر ولد دوست محمد موضع مگھرانہ ,منظور 24 ڈبلیو بی وہاڑی ,بشیر ولد نیک ضلع گوٹکی .صادق ولد اللہ بخش بہاولپور شامل ہیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔