Pages - Menu

جمعرات، 8 جون، 2017

سرکل بورےوالا پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا انسپکٹر ذاکرحسین کے لیے ایک لاکھ روپے انعام جبکہ ڈی ایس پی بوریوالا کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ

ملتان : آر پی او ملتاں سلطان اعظم تیموری ایس ایچ او صدر ذاکر حسین کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دے رہے ہیں
ملتان: وہاڑی پولیس کی عمدہ کارکردگی، آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کی طرف سے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ  

سرکل بورےوالا پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا انسپکٹر ذاکرحسین کے لیے ایک لاکھ روپے انعام جبکہ ڈی ایس پی بوریوالا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا

ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ محکمہ پولیس میں عمدہ کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی ان کی استعداد کار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور فرض شناسی سے سرانجام دیتے ہیں وہ اپنے دفتر میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے 

سلطان اعظم تیموری نے بورےوالا سرکل پولیس کی جانب سے دوہرے قتل کے ملزمان کو ٹریس کرنے اور قتل ، ڈکیتی سمیت 29 سنگین مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری اللہ دتہ سہو کو بہادری اور بہترین حکمت عملی سے منطقی انجام تک پہنچانے پر ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا انسپکٹر ذاکرحسین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جبکہ ڈ ی ایس پی بوریوالا طاہر مجید ملک کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اور ان افسران کو مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی تلقین کی۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک بھی موجود تھے ۔

ملتان : آر پی او ملتاں سلطان اعظم تیموری، ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کے ہمراہ ڈی ایس پی بوریوالا طاہر مجید ملک  کو تعریفی سرٹیفیکیٹ  دے رہے ہیں


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔