بورے والا: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق اربوں روپے کی سبسڈی سے سستے رمضان بازاروں سے عام آدمی کو سستی اور معیاری روزمرہ استعمال کی اشیاءبالخصوص چینی آٹا فروٹ گوشت کریانہ میسر آر ہے ہیں اس سلسلہ میں ان بازاروں کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور بلدیہ کے اشتراک سے لگائے گئے رمضان بازار کے معائنہ کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق ارائیں ،چیئر مین اوورسیز کمیشن وہاڑی سردار شہزادڈوگر ،چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی خان ،وائس چیئر مین بیت المال فاروق احمد ڈوگر ،بلدیہ بورے والا کے کونسلرز سیٹھ اسرار، ثناءاللہ رحمانی، چوہدری محمد علی، رانا ارشاد احمد ،عبدالخالق ٹھیکہ کے علاوہ مسلم لیگی کارکنان محمد حسین بھٹی ،محمد اسماعیل ہنجرا،انجمن تاجران کے ارکان محمد یسین بھٹی، شہزاد مصطفےٰ زرگر، راﺅ نور محمد صدر کریانہ ایسوسی ایشن، ڈاکٹر رضوان سلیمی، راﺅ نعیم اختر بھی موجود تھے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے رمضان بازار میں لگائے گئے پھلوں، سبزیوں، چکن، بیف، مٹن، کریانہ، کھجوروں، آٹا، چینی مشروبات کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور اسے تسلی بخش قرار دیا انہوں نے چیئرمین بلدیہ کو مثالی رمضان بازار کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔