بورے والا : تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم خان سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ عمران خان 21سال سے ملک اور قوم کو لٹیروں کے تسلط سے نکلنے کا راستہ دکھانے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور یہ وہی راستہ ہے جو نبی اکرم نے چودہ سو سال پہلے دکھایا تھا عمران خان کی جدوجہد در حقیقت عمرانیات کے اصولوں پر عمل کر کے نظام کی تبدیلی کا منشور ہے اس کے لئے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے نواز شریف اور زرداری دونوں اپنی باریاں لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف سٹی بورے والا کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان ۔تحریک انصاف چیچہ وطنی کے رہنما میجر (ر)غلام سرور نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی ماچھیوال کے رہنما چوہدری سرفراز اقبال گھمن ایڈووکیٹ، چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ، پی ٹی آئی بورے والا کے سینئر نائب صدر محمد امجد ڈھڈی، اعجاز اسلم چوہدری سٹی جنرل سیکرٹری، سردار خالد نثار ڈوگر، چوہدری سجاد ظہور کاہلوں، محمد آصف خان، چیئر مین یونین کونسلز ملک عثمان احمد اعوان، چوہدری ارشا د احمد چوہان، بلدیہ بورے والا کہ کونسلرز سردار راشد عظیم،غلام مصطفےٰ بھٹی، شہباز حسین باجا بھٹی کے علاوہ محمد سبحانی گجر، محمد ارشد گوجر، عاشق علی کمبوہ، محمد رمضان بھولو بھٹی سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہو گا جو عمران خان کی زیر قیادت قائد اعظم کے خواب کی تکمیل کرے گا اور یہ خواب اسلامی ،فلاحی مملکت کی شکل میں آئندہ چند ماہ کے اندر ہی پایہ تکمیل تک پہنچے گا آج نواز شریف کے بیٹے کیسے اربوں روپے کے مالک بن گئے ہیں ان کا یوم حساب آچکا ہے وہ عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے لئے ابراہیم خان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔میجر (ر)غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت سمجھوتہ گروپ سے نجات کا دور ہو گا نواز شریف اور اس کے حواریوں نے قومی اداروں بالخصوص عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنا شروع کر رکھا ہے مگر پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن والے دن صبح سے ہی تیار ہو کر پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دیں اور دھاندلی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں انشاءاللہ پچاس فیصد کامیابی کا دارومدار الیکشن کے روز ہوتا ہے پی ٹی آئی کے سٹی صدرفاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم خان اور دیگر عہدیداروں کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ وہ بطور سٹی صدر ہر محلہ اور وارڈ کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیں اس سلسلہ میں انہیں ضلعی صدر خالد محمود چوہان کا بھرپور تعاون حاصل ہے تقریب کے آخر پر مہمانوں کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا مگر ناقص اور ناکافی کھانے کے انتظام اور مہمانوں کی زائد تعداد میں شرکت کے باعث بعض روزہ دار افطاری کے بعد کھانا کھائے بغیر ہی تقریب کے منتظمین کو کوسے دیتے ہوئے گھروں کو لوٹ گئے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔