Pages - Menu

منگل، 30 مئی، 2017

تھانہ صدر پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر تین ملزموں کو گرفتار کر لیا


رپورٹ شاہد اکبر طور
بورے والا : تھانہ صدر پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ملزموں نے فاحشہ عورت کو بک کر کے رات بھر گینگ ریپ کرنے کے بعد قتل کر کے نعش نہر میں بہا دی۔ واقعات کے مطابق یکم مئی کی صبح چھ بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ لاٹ بھٹیاں کے قریبی راجباہ کے پل کے نیچے ایک نا معلوم عورت کی نعش پھنسی ہوئی ہے پولیس تھانہ صدر نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال پہنچایا اور اس کی شناخت کے لئے اعلانات کئے تو پتہ چلا کہ مرنے والی 35سالہ عورت کا نام شمشاد بی بی زوجہ شہباز عرف سپاٹا ہے جو کہ چک 459ای بی فارم نمبر2 کی رہائشی ہے اور راتوں کو بک پر جاتی ہے ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید نے اسے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے ہومی سائیڈ انچارج چوہدری خوشی محمد کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ٹیم نے مقتولہ کے خاوند شہباز عرف سپاٹا ماچھی کو حراست میں لے کر اس کی بیوی کا موبائل نمبر حاصل کر کے اس کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگا کر ایک ملزم محمد عمیر وٹو سکنہ xبلاک بورے والا کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو قتل کا سارا سراغ مل گیا ملزم محمد عمیر نے اپنے دو ساتھیوں الیاس ولد ہمایوں خان سکنہ اڈہ صوفی نورمحمد اور محمد عرفان ولد افضل شیخ سکنہ 28ایکس بلاک بورے والا جو کہ عمیر وٹو کے والدین نے لے پالک رکھا ہوا تھا کے ہمراہ راجباہ پل وہاڑی بازار کے قریب اپنے گھر کے چوبارہ پر شمشاد بی بی کو وقوعہ کی شب عیاشی کے لئے لائے تینوں دوست نشہ کہ عادی تھے جنہوں نے نشہ کی حالت میں رات بھر اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جب ریپ سے مقتولہ کی قوت برداشت جواب دے گئی تو اس نے چیخ و پکار شروع کر دی ملزموں نے دن چڑھنے سے پہلے اس کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے ادھ موئی کر دیا اور بعد ازاں عمیر نے عرفان کے ہمراہ اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر شہر سے باہر لاٹ بھٹیاں راجباہ پل کے قریب نہر میں پھینک کر فائر مار کر قتل کر دیا تھا ملزم عمیر نے مقتولہ کا موبائل فون چھین کر اس میں اپنے ایک دوست عثمان بھٹی کی سم ڈال رکھی تھی تاکہ وہ اس قتل میں پھنس سکے عثمان بھٹی جڑانوالہ میں مزدوری کرتا ہے تاہم پولیس نے اس قتل کے ذمہ دار تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ سول جج بورے والا راشد شبیر کی عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔