بورےوالا: ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے رمضان بازار بورےوالا کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے تحت عام صارفین کو رمضان پیکج کے تحت آٹا ،چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کے لئے 8ارب 78کروڑ روپے کا تاریخی پیکج دیا ہے جس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا خضر حیات بھٹی، چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق ارائیں ،تحصیلدار سجاد خان لودھی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ماجد علی شاہ، انچارج آئی ٹی شیخ خرم سلیم، صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد صغیر رامے، ایکسئین بلدیہ عاشق علی جاوید اور چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی خان بھی موجود تھے ۔ ممبر قومی اسمبلی اورڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں لگائے گئے گوشت ،مشروبات ،سبزیوں پھلوں ،کریانہ اور آٹا چینی کے سٹالوں کا معائنہ کیا اور ان کو کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں خریداروں سے معلومات حاصل کیں
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔