چوہدری وحید احمد آرائیں کی فائل فوٹو |
بورے والا : مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ ضلع وہاڑی کے صدر اور ممبر ضلعی بیت المال چوہدری وحید احمد آرائیں اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے مرحوم دبئی پولیس کے آفیسر چوہدری منیر احمد، گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کے سٹاف ممبر چوہدری سعید احمد کے چھوٹے بھائی اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی ڈاکٹر شاہد اقبال اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد طارق، پیسٹی سائیڈ ڈیلر ناصر محمود کے کزن تھے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں چک نمبر541 ای بی میں ادا کی گئی جس میں سابق ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم، ایم پی اے بلال اکبر بھٹی، سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان، وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور، ممبران ضلع کونسل چوہدری آفتاب احمد، چوہدری محمد کاشف رامے، پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم مشتاق رامے، دیگر اراکین چیف محمد علی بھٹی، عدیل مختار انجم، افتخار احمد، چوہدری محمد سرور، راجہ محمد اقبال، محمد ارشد ڈھولہ ،مسلم لیگی رہنماﺅں چوہدری نعیم صابر، نعیم احمد بھٹی، چوہدری ریاض احمد آرائیں، محمد یسین بھٹی، کھاد ڈیلرز کی صدر منیر احمد، چوہدری اطہر غفور، چوہدری اظہر غفور، میاں خالد لظیف، فہیم قیصر و دیگر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ان کی رسم قل خوانی مورخہ یکم جون 2017 بروز جمعرات 6 بجے شام ان کے آبائی گاﺅں چک نمبر541ای بی میں ادا کی جائے گی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔