بورے والا: اسلامک ایجوکیشن بورڈ کے مرکزی صدر مہتمم جامعہ حنفیہ بورے والامولانا قاری محمد طیب حنفی کی اہلیہ معروف عالمہ دین اوروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں مرحومہ کی عمر 70برس تھی اور وہ لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2کی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ مرحومہ کے بھائی قاری حنیف جالندھری نے پڑھائی نماز جنازہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ عزیزالرحمان علوی ،کالعدم سپاہ صحابہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد احمد لدھیانوی ،سابق ضلع ناظم سید شاہد مہدی نسیم شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہزاروں علماءکرام اور دینی مدارس کے طلبا نے شرکت کی .
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔