بورے والا : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بورے والا نوید خالق نے تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم ظفر عرف جعفر کو سزائے موت 7سال قید با مشقت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا استغاثہ کے مطابق ملزم ظفر عرف جعفر نے 13ستمبر 2013کے روز چک 497 ا ی بی میں اپنے دیرینہ دوست عبدالرشید آرائیں سے معمولی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر اس کے گھر میں گھس کر چھری کے پے در پے وار کر کے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اہل محلہ نے گھیرا ڈال کر ملزم کو چھری سمیت قابو کر کے تشدد کے بعد اس کا بازو توڑ کر تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ نمبری 388/13درج کر کے چالان مرتب کر کے عدالت میں بھیج دیا تھا ملزم ضمانت پر تھا اور فاضل عدالت نے شہادتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت 7سال قید با مشقت 2لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ مزید سزا کاٹنا ہو گی عدالت میں موجود مجرم ظفر سزا سنتے ہی حواس باختہ ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا استغاثہ کی پیروی چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ اور مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ نے کی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔