Pages - Menu

اتوار، 5 فروری، 2017

کشمیر کی آزادی کے لیے قرارداروں کی بجائے عملی طور پر جہاد کی ضرورت ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں


بورے والا : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے قرارداروں کی بجائے پوری قوم کو قرآن وسنت کی روشنی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ شامل ہو کر عملی طور پر جہاد کرے کی ضرورت ہے کشمیر تقریروں، تحریروں، ریلیوں اور مذمتی بیانوں سے آزاد نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہارا نہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ ڈی پی ایس میں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں، چوہدری محمد یوسف کسیلیلہ، وائس چیئر مین ضلع کونسل رانا شاہد سرور، چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں، وائس چیئر مین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی، میاں خالد حسین کونسلر، ایم ایس ڈاکٹرمحمد اکرم رانا، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرا م رباب، اسٹنٹ ڈائیریکٹر زراعت محمد اسماعیل وٹو، ایکسین بلدیہ عاشق علی جاوید، انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد جمیل بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد صغیر رامے، پروفیسر راشد، ڈی پی ایس کے پرنسپل صلاح الدین کے علاوہ نمائندہ شہری ،اساتذہ اکرام، مختلف محکموں کے افسران وطلباءوطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ پاکستان کے معرض وجود میں میں آنے کے ساتھ ہی مسلئہ کشمیر اٹھ کھڑا ہو اتھا یہود وہنود نے ایک سازش کے تحت کشمیر کو پاکستان کاحصہ نہ بننے دیا مسلم امہ کو کشمیر کی آزادی کے سلسلہ میں اکھٹے ہو نا پڑے گا کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان ادھورا ہے اسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی تحریک کو دبانے کے لیے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ ڈھا رہی ہے لیکن انکے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکی آزادی کی اس تحریک میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں کشمیری بھائیوں کی قربانیاںرائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ھال میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس ایک منٹ کے ساٹھ سکینڈ کے ایک ایک لمحے میں کشمیری مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کی منظر کشی سے میں غم میں ڈوب گیا تھا تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزاد ی کے لیے اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی بعدا زاں پریس کلب بورے والا سے لیکر ملتان روڈ تک ریلی نکالی گئی

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔