Pages - Menu

منگل، 10 جنوری، 2017

شہر کو خوبصورت بنانے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے رابطہ سڑکوں کی کشادگی کا فیصلہ

بورےوالا: شہر کو خوبصورت بنانے اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے رابطہ سڑکوں کی کشادگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور ممبران اسمبلی ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی بوریوالا چودھری عاشق ارائیں ،وائس چیئرمین افتخار بھٹی اور قومی تعمیر کے محکموں کے افسران کے ہمراہ شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران شہباز شریف منی بائی پاس پرناجائز تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خاتمہ کا فیصلہ کیا گیا دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ممبران اسمبلی نے راجباہ تھری آر کی بھل صفائی کے لیے محکمہ انہار کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی جبکہ راجباہ پر ایک مقام پر پانی کے بہا ؤ میں روکاوٹ بننے والے مختلف محکموں کے پائپ اونچے کرنے کا بھی حکم دیا گیا زیر تعمیر ماڈ ل پولیس اسٹیشن کے علاوہ نادرا آفس کی لیے مخصوص اراضی کے عقب سے تجاوزات کو ختم کرنے اور چونگی نمبر 5 پر پارک کے ساتھ موجود پختہ تعمیرات کو ختم کرنے اراضی کو پارک کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے انجینیئر کو ہدایت کی گی کہ وہ چونگی نمبر5سے مختلف دیہات کو جانے والی سڑک کے اطراف میں موجود گلیوں کا سیوریج 35 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے مین سیوریج سے منسلک کرنے کے کا کام جلد مکمل کریں تاکہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جاسکے ممبران اسمبلی چودھری نذیر احمد ارائیں اور ارشاد احمد ارائیں نے ڈپٹی کمشنر کونشاندہی کی کہ مسجد غلامان مصطفے کو ساتھ ہی موجودضلع کونسل کے غیر آباد دھوبی گھاٹ کی جگہ منتقل کرنے سے مفاد عامہ کے لیے راستہ کو کشادہ کرنا ممکن ہے اسی طرح شفا خانہ حیوانات کی شرقی سمت میں سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے شفا خانہ حیوانات اور ضلع کونسل کی اراضی کا دس سے پندرہ فٹ حصہ مفاد عامہ کے لیے حاصل کرنے سے شہر کی ٹریفک کی روانی کو بہتر کیا جاسکتاہے ممبران اسمبلی نے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا کے ساتھ موجود شہر کو ملانے والی تنگ رابطہ سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے سکول کی 15فٹ دیوار مفاد عامہ میں پیچھے ہٹانے کے لیے کہا کہ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ایجوکیشن اتھارٹی سے اس بارے میں اقدامات کے لیے کہا جائے گا۔ انہوں نے ٹیکسٹائل ملز پھاٹک سے بابر سینما چوک تک سڑک کا معائنہ کیا اور اس سڑک کی تعمیرکے لیے ضروری اقدامات کرنے کی تجویز دی ممبران اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کو مانا جملیرا موڑ سے قینچی موڑ تک غیر ہموار ٹوٹی سڑک کا بھی معائنہ کرایا اور اس کی تعمیر و مرمت کے لیے ضروری اقدامات کے لیے تجاویز دیں۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔