بورے والا : میونسپل کمیٹی بورے والا کے نو منتخب چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ شہریوں کی ہم سے بے پناہ توقعات ہیں ہمارا مقصد لوگوں کی محرومیاں دور کرنا اور انہیں بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی ہے میں بلدیہ کے ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ الیکشن کے دوران جاری کشیدگی اور محاذ آرائی کی فضا کو ختم کر کے تمام کونسلروں کی رائے اور مشاورت سے شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ بورے والا کے ایوان کے پہلے با ضابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی اور نئے چیف آفیسر راؤ محمد علی خان بھی موجود تھے چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دو ٹیموں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا ایک ٹیم منتخب کو نسلرز کی جبکہ دوسری ٹیم بلدیہ کے ملازمین اور عملہ کی ہے ہمیں بلدیہ کی رٹ کو قائم کرنا ہے جو کہ پہلے اس کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی ہماری اولین ترجیح ہو گی اور ہم سب مل جل کر شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اجلاس سے بلدیہ کے کونسلرز سردار ظہور احمد ڈوگر، ایاز محمود گھمن، سردار راشد عظیم، راﺅ عزیز الرحمن، ملک فاروق احمد اعوان ایڈوکیٹ، جاوید اقبال قادری، عمران غفور چوہدری، میاں خالد حسین اور رانا مظہر مختار نے بھی خطاب کیا اور نو منتخب چیئر مین چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئر مین حاجی محمد افتخار بھٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور رشوت کے خاتمہ کے سلسلہ میں وہ چیئرمین سے بھرپور تعاون کریں گے بلدیہ بورے والا کے کونسلر رانا مظہر مختار نے نو منتخب چیئرمین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا بلدیہ کے پہلے اجلاس میں کونسلرز سردار ظہور احمد ڈوگر، رانا مظہر مختار، عبدالجبار بٹ، محمد طارق طور، ملک امتیاز حسین، رانا ارشاد احمد، عبدالخالق ٹھیکہ، شمعون مسیح، رانا شاہد علی، عبدالغفار بٹ، لالہ عارف مغل، حاجن فوزیہ نسرین، تسلیم عزیز ایڈوکیٹ، ملک طلعت محمود لنگڑیال، ملک رحمت علی،عمران غفور، ملک فاروق اعوان، میاں خالد حسین، جاوید اقبال، شیخ عمران اسلم، شہزاد بٹ، سیٹھ اسرار احمد، محمد علی، راﺅ غفار علی خان، راﺅ عزیز الرحمن، سردار فلک شیر ڈوگر، بشری کاظمی، ایاز محمود گھمن، حاجی عبدالغفار بھٹی، جمیل شاہد رحمانی، سردار فیض احمد ڈوگر ،شمعون مسیح ،افتخار مسیح مٹھو نے شرکت کی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔