Pages - Menu

بدھ، 28 دسمبر، 2016

عمران ٹائیگرز فورس کے عہدیداران نے میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے پارٹی کے ضلعی،تحصیل اور سٹی صدور کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا

بورے والا: عمران ٹائیگرز فورس (آئی ٹی ایف ) جنوبی پنجاب کے عہدیداران نے میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے پارٹی کے ضلعی،تحصیل اور سٹی صدور کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے اگر ان عہدیداران کو48 گھنٹوں کے اندرفارغ نہ کیا تو وہ پی ٹی آئی کے مرکزی آفس لاہورکے سامنے احتجاج اور بھوک ہڑتالی کیمپ اور دھرنادیں گے، اس بات کا اعلان جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پروفیسر حافظ مرزا محمد امجد، ضلعی صدر آئی ٹی ایف وہاڑی محمد ندیم سندھوایڈووکیٹ، تحصیل صدر آئی ٹی ایف بورے والا طیب محمود اور سٹی صدر آئی ٹی ایف بورے والا پروفیسر عمر فاروق نے پریس کلب بورے والا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران ٹائیگرز فورس (آئی ٹی ایف ) کے عہدیداران نے کہا کہ میونسپل کمیٹی بورے والا کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کس کے کہنے پر واپس لیے تھے اورانتخابات میں حصہ کیوں نہیں لیا ؟ حالانکہ وہ ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کر سکتے تھے جب اس سلسلہ میں ہم نے ضلعی صدر تحصیل صدر اور سٹی صدر سے وضاحت مانگی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ اس ناقص کارکردگی پر اگر 48 گھنٹوں کے اندر تینوں تنظیموں کے عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے فارغ نہ کیا گیا تو وہ پی ٹی آئی کے مرکزی آفس لاہورکے سامنے احتجاج کریں گے اور بھوک ہڑتالی کیمپ اور دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی پالیسی بڑی واضع تھی کہ پی ٹی آئی کے کونسلرز مسلم لیگ ن کے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالیں گے اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اس کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔  پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما امجد جٹ ،علی سفیان خان سلدیرا ضلعی صدر سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ،رانا شرافتی ، محمد عاصم ، محمد مزمل احمد چوہدری ، محمد اقبال ڈوگر ، اسلم بشیر ، ملک محمد عامر اور فضل خاں کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔